Hazrat Baba Ji Muhammad Mulak shah wali sarkar

Hazrat Baba Ji Muhammad Mulak shah wali sarkar eight hundred years ago, he is the first Muslim of this area. He preached Islam. His real name was MA

Baba Mulak Shah Wali R.A came in ,Sialkot 10th century around 920-930 A.D, He is the first Muslim of this area. His real name was MARUKH SHAH but with the passage of time it became Mulak Shah Wali. His Urs is celebrated every year on the first Thursday of the desi month HAARH.

17/06/2025
میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام آپ پر اور آپ کی آل پاک پر بےحد درود  اور  بےحد سلام    صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ صلی ...
30/03/2024

میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام آپ پر اور آپ کی آل پاک پر بےحد درود اور بےحد سلام

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
💐🌺صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم 🌺💐

"مَیں" مر جائے تو عشق پختہ ھوتا ھے عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی غرض سے اس کے در پر پہنچا۔دستک دی تو اندر سے آوا...
23/01/2024

"مَیں" مر جائے تو عشق پختہ ھوتا ھے عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی غرض سے اس کے در پر پہنچا۔

دستک دی تو اندر سے آواز آئی۔
" کون ھے؟ "

عاشق نے پُرنم آنکھوں اور دلِ بے قرار کے ساتھ
جواب دیا " مَیں ھوں، دید کو ترس گیا ھوں۔ "

اندر سے جواب ملا :
"واپس چلا جا، میرے چاھنے والوں میں "مَیں" کوئی نہیں ھے ابھی تجھ سے غرور و تکبّر کی بُو آتی ھے تیری "انا" باقی ھے جا کچھ عرصہ اور ھجر و فراق کی آگ میں جل"

عاشق نامراد مایوس ھو کر واپس لوٹ گیا کچھ ماہ و سال اور گزرے محبوب کی جدائی میں جلا صدمہ فراق سہتا رھا جب پھر محبوب کے دروازے پر سودائی اور دیوانہ بنا حاضر ھوا تو محبوب نے اس بار پھر پچھلا سوال دھرایا
"دروازے پر کون ہے؟"

عاشق نے عجز و انکساری اور ادب سے جواب دیا۔
"میری جاں دروازے پر بھی تُو ھی ھے۔"

محبوب نے یہ الفاظ سنے تو کہا:
"اب تیری مَیں ختم ھو گئی ھے جب من و تُو کا جھگڑا ھی ختم ھوا تو پھر دوری کیسی آ جاؤ اجازت ھے۔"

من تو شُدم تو من شُدی، من تن شُدم تو جاں شُدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری
(امیر خسرو دہلوی)

میں تُو بن گیا ھوں اور تُو میں بن گیا ھے، میں تن ھوں اور تو جان ھے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ھوں اور تو اور ھے۔

نفی ذات کے بغیر منزل نہیں ملتی
عشق ابتدا میں محبوب کو ڈھونڈتا
ھے اور انتہا میں خود کو"

حکایاتِ مولانا رومی رحمتہ اللّہ علیہ

❤️13 رجب المرجب ولادتِ باسعادت مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ بہت بہت مبارک ہو ❤️حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعا...
05/02/2023

❤️13 رجب المرجب ولادتِ باسعادت مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ بہت بہت مبارک ہو ❤️

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہہ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ﷺ ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔ جتنے مناقب علی بن ابی طالب کے بارے میں احادیث نبوی میں موجود ہیں، کسی اور صحابی رسول کے بارے میں نہیں ملتے۔ مثلا آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

»علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں
»"میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے"۔
»تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی ہے۔
»علی کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی۔
»علی مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے۔

وہ خدا اور رسولﷺ کے سب سے زیادہ محبوب ہیں،, یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو "نفسِ رسول" ﷺ کا خطاب ملا۔ عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کرم اللہ وجہہ کا دروازہ کھلا رکھا گیا۔ جب مہاجرین و انصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دنیا وآخرت میں بھائی قرار دیا اور سب سے آخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ

"جس کا میں مولا (مددگار، سرپرست) ہوں اس کا علی بھی مولا ہیں"

۔۔۔"ابو تراب"۔۔۔

"حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی کنیت جس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ ایک روز آپ حالت غم و غصہ میں مسجد کی زمین میں سو رہے تھے۔ پیغمبر خدا صلى الله عليه وسلم نے جب دیکھا کہ آپ کے رخسار اور جسمِ مطہر خاک آلودہ ہیں تو ازراہِ شفقت فرمایا "اے ابو تراب اٹھو"

"تراب" عربی زبان میں خاک کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ابوتراب (مٹی کے باب) کا لقب بہت پسند کرتے تھے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے اس سے انہیں پکارا تھا۔۔۔

عَبایَۃ بن رِبعی نے عبدالله بن عباس سے سوال کیا: رسول اللہﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو ابو تراب کا لقب کیوں دیا؟ عبدالله بن عباس نے جواب دیا: کیونکہ رسول اللہ ﷺ کے بعد آپ کرم اللہ وجہہ "صاحب زمین" اور "اہل زمین" کیلئے "حجت خدا" ہے اور اسی کی وجہ سے زمین کو بقا اور اسی کے وجود سے زمین کو سکون حاصل ہے۔۔

صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا ♥️

Address

Begowala
Sambrial
51080

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazrat Baba Ji Muhammad Mulak shah wali sarkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share