Bazme Muhammadia

Bazme Muhammadia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bazme Muhammadia, Religious organisation, Sahiwal.

22/01/2025

خدا کرے رہے سدا اے جامعہ محمدیہ
پھلے سدا بڑے سدا اے جامعہ محمدیہ

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

الحمدللہ رب العالمین

جامعہ محمدیہ ساہیوال کا سالانہ جلسہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بسلسلہ ختم بخاری و دستار فضیلت 12 فروری بروز منگل بعد نماز عشاء
کوہ نور ویڈنگ ھال میں منعقد ہو رہا ہے۔۔
تمام احباب سے اپیل ہے کہ جامعہ کے فیضان سے مستفید ہو۔

28/09/2024

*ہر "باپ" چاہتا ہےکہ اس کی "طلاق یافتہ بیٹی" کا نکاح ہو جائے*

*لیکن کوئی "باپ" یہ نہیں چاہتا کہ اس کے "بیٹے کا نکاح طلاق یافتہ" لڑکی سے ہو جائے....😥*

*غلطی کمی دوسروں کی نہیں ہمیشہ اپنی ہی ہوتی ہے معاشرہ لوگوں نے نہیں لوگوں کے ساتھ ہم نے بھی مِل کر خراب کیا ہے*

*ہمیں دوسروں کی ہی نہیں اپنی بھی اصلاح کی سخت ضرورت ہے وگرنہ زوال کے ہی ہم حقدار ٹھہریں گے*

*اس پیغام کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے اللّٰہ پاک آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش سے کسی کی زندگی بدل دے*

*بیٹی کو مسکراتا دیکھ باپ کی عمر بڑھ جاتی ہے**اللہ تعالٰی ہر بیٹی کے نصیب اچھے فرمائے اور ہمیشہ مسکراتا ہوا رکھے*آمــین ...
23/09/2024

*بیٹی کو مسکراتا دیکھ باپ کی عمر بڑھ جاتی ہے*

*اللہ تعالٰی ہر بیٹی کے نصیب اچھے فرمائے اور ہمیشہ مسکراتا ہوا رکھے*

آمــین ثم آمــین 🤲🏻

ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!! تصور کریں کہ پرندے، ع...
16/09/2024

ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں
صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!!
تصور کریں کہ پرندے، عقاب، کبوتر اور اُلّو کے دماغ کا ایک چھوٹا سا حصہ تربوز کے بیج کے برابر ہے، اور یہ تمام پیچیدہ حسابات اسی میں کیے جاتے ہیں!!
رفتار، اونچائی، پے لوڈ، وزن، سمت، کمپاس، اوقات، خوراک کی تلاش اور دشمنوں سے بچنے کے لیے ریڈار، لینڈنگ اور ٹیک آف میٹر، اونچی اور نیچی فلائٹ میٹر، اور یہ سب بغیر کسی کنٹرول ٹاور، ریڈیو، سیٹلائٹ، یا GPS!!!

🍀اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔۘؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿19﴾
🟢ترجمہ:- . کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور (کبھی) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں (فضا میں گرنے سے) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے (بنائے ہوئے قانون کے)، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔
سورۃالملک آیت:19

منقول۔۔

 بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی  ابو یا امی جاتے ہیں میری بیوی ایک دن م...
21/07/2024


بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی ابو یا امی جاتے ہیں
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے
اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے
اور تمہاری ماں
ہم۔سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے
اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں

مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس
اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب
ماں چپ رہی
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی

4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو
میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا
بہن سامنے بیٹھی تھی
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی

بڑابھای علدہ ہوگیا کچھ وقت کے بعد
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی
میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں تھا
بہت پریشان تھا میں
قرض بھی لے لیا تھا لاکھ روپیہ

بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
اس وقت وہی بہن گھر آگئی
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس
میں نے بیوی کو کہا کچھ تیار کرو بہن کےلیے
بیوی میرے پاس آئی
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لیئے

پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی
بھائی پریشان ہو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری
گود میں کھیلتے رہے ہو
اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی
پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
بچے سکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
بیٹے کا علاج کروا
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم۔نے
میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم۔کو میری قسم ہے
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے

شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال۔کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا
پریشان نہ ہوا کر

جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اس نے بال سفید ہو گئے

وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی

بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں
بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا

اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،

بہنیں ماں کا روپ ہوتی ہیں
اللّٰہ پاک آپکی اور میری بہنوں کی زندگی لمبی کرے ہر آزمائش اور مصیبت سے محفوظ فرمائے اور دلی سکون نصیب فرمائے آمین 🤲😊

خدا کرے رہے صدا اے جامعہ محمدیہ 🥀 پھلے صدا بڑے صدا اے  جامعہ محمدیہ 🖤                                                   ...
19/07/2024

خدا کرے رہے صدا اے جامعہ محمدیہ 🥀 پھلے صدا بڑے صدا اے جامعہ محمدیہ 🖤 ہمارے عظیم الشان مدرسہ جامعہ محمدیہ ساہیوال میں۔ سہ ماہی امتحانات کا منظر

15/06/2024

حالیہ دنوں میں درندہ صفت انسان نے ایک اونٹ 🐫 کو اللہ کی خوشنودی سے محروم کر دیا۔
نبی پاک نے تو اونٹ کی شکایت پر مالک کو طلب فرما کر فرمایا کہ تم اونٹ کو چارہ کم اور کام زیادہ لیتے ہو ۔
اس اونٹ نے آنسوؤں کی لڑی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کیا ہو گا ۔
اور عرضکی ہو گی یا رسول اللہ انظر حالنا

سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن!یہ سو سال سے کیوں کھڑا ہے؟خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمی...
11/06/2024

سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن!
یہ سو سال سے کیوں کھڑا ہے؟
خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی اپنے وقت کے بہت بڑے شاعر اور عاشق رسولﷺ گزرے ہیں...
آپ کے دورِ خلافت میں استنبول سے مدینہ شریف جانے کے لئے ٹرین سروس شروع کی گئی....
آج بھی وہ ریلوے لائن مدینہ شریف میں بچھی ھوئی ھے۔ اور ترکی ریلوےاسٹیشن کے نام سے مشہور ھے....
اُس زمانے میں ٹرین کا انجن کوئلہ کا ھوا کرتا تھا، مکمل تیاریاں ھونے کے بعد مدینہ شریف میں ترکی اسٹیشن پر سلطان عبدالحمید ثانی کو اوپنگ (افتتاح) کے لیے بلایا گیا تو سلطان نے دیکھا۔
کہ کوئلہ والا انجن بھڑ بھڑ آوازیں نکال رہا ھے۔ تو
سلطان عبدالحمید غضبناک ھوگئے۔ اور کچرا اٹھا کر انجن
کو مارنا شروع کر دیا۔
اور کہا۔
حضور ﷺ کے شہر میں اتنی تیز آواز تیری....؟
*ادب گاہسیت زیر آسماں از عرش نازک تر*
*نفس گم کردہ می آید جنیدؓ و بایزیدؓ اینجا*
تقریباؔؔ 100 سال کا عرصہ ھونے کو آیا،
اس وقت جو انجن بند ھوا تھا۔
وہ آج بھی ایسے ھی مدینہ شریف میں رکھا ھوا ھے.
جو ترکی اسٹیشن سے مشہور ھے،
اس قدر ادب کہ وہ انجن کی بلند آواز کو بھی شہرِ رسولﷺ میں پسند نہیں کرتے تھے تو سوچو
وہ اپنے محبوب سے کس قدر محبت فرماتے ھوں گے..!!
یہ عشق تھا۔ یہ ادب تھا۔ جو ان کے سینوں میں موجزن تھا،
اللہ تعالی ہمیں بھی ایسا عشق و ادب اور شہر رسولﷺ کی باادب حاضری نصیب کرے۔

لاجواب الفاظ
11/06/2024

لاجواب الفاظ

ان شاءاللہ
09/04/2024

ان شاءاللہ

Address

Sahiwal

Telephone

+923125972231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazme Muhammadia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share