Muhammad Usama Bin Tariq

Muhammad Usama Bin Tariq الصفحة لخدمة الاسلام و اهله.
دینی،ملی و ملکی خدمت کے لیے کوشاں۔
A page for serving Islam & Ummah

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ چیزیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک۔ #نماز #صلاة  #عطر #بیوی #زو...
19/06/2026

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ چیزیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک۔

#نماز
#صلاة

#عطر
#بیوی
#زوجة


25/05/2026

قربانی کرنا کس پر واجب ہے؟2026ء/ھ1447 میں قربانی کے نصاب کی مالیت۔۔

#عید #الاضحی #أضحية
#عرفہ #قربانی #2026 #نصاب

24/05/2026

قربانی ہر صاحبِ نصاب پر واجب کیوں؟ نام نہاد ہمدردی کی آڑ میں قربانی پر اعتراضات کا جواب

#عید #الاضحی #أضحية
#عرفہ #قربانی #2026

22/05/2026

عشرہ ذو الحجہ کے فضائل اور ان دس دنوں میں کرنے کے کام۔
نہایت مختصر اور قابل عمل گزارشات
#عید #الاضحی #أضحية
#عرفہ #قربانی #2026

24/04/2026

حفاظ بچوں کے لیے میٹرک کے ساتھ ساتھ عربی انگلش لینگویج اور درس نظامی کے پہلے سال پر مشتمل چار سالہ کورس بنام حفاظ ایجوکیشن سسٹم کا آغاز جامعۃ الحسن ساہیوال کے زیر انتظام بھی ہو چکا ہے۔ الحمدللہ۔
اللہ تعالیٰ ان طلبہ کو علم و عمل کی پختگی عطا فرمائیں اور ملک و ملت کی ترقی کے لیے قبول فرمائیں۔ آمین




#حفاظ

18/04/2026

حق مہر شرعی کی اقسام اور ان میں سے کون سا مہر رکھنا چاہیے،
مہر فاطمی کی موجودہ مقداروں کے مطابق وضاحت۔
(نوٹ: یہ ویڈیو چند دن پہلے ریکارڈ کی گئی جس میں دیے گئے ریٹ 5 اپریل 2026 کے ہیں)




#نکاح

*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات*  (پانچواں اور آخری حصہ)10)جب بھی گھر میں داخل ہوں،  داخل ہونے کے مسنون دعا پڑھیں اور پھر...
13/04/2026

*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات*

(پانچواں اور آخری حصہ)

10)جب بھی گھر میں داخل ہوں، داخل ہونے کے مسنون دعا پڑھیں اور پھر سب گھر والوں کو سلام کریں، پھر ایک مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ لیں۔ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر اپنے فقر و فاقہ اور تنگی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرو ، خواہ وہاں کوئی موجود ہو یا نہ ہو، پھر مجھ پر سلام پیش کرو اور ایک مرتبہ قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَد پڑھو، چنانچہ اس شخص نے یوں ہی کیا تو اللہ تعالی نے اس پر رزق کی بارش فرما دی ، حتی کہ اس کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو بھی فیض یاب کیا۔"(القول البدیع)
11)اپنی امیدوں کا مرکز صرف اللہ تعالی کو بنائیں ۔ اس پاک ذات پر کامل یقین رکھیں اور توکل( یعنی ظاہری اسباب اختیار کریں لیکن کاموں کے بننے کا یقین اللہ تعالی کی ذات پر ہو) کی دولت حاصل کریں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" اگر تم اللہ تعالی کی ذات پر اس طرح توکل کرو جیسے توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں ایسے رزق دیا جائے گا جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے، وہ صبح خالی پیٹ جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں۔ "(سنن الترمذی:2344)
12)تمام گناہوں سے سچی توبہ اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں۔ اپنے آپ کو گناہوں کے ماحول سے دور رکھیں۔ گناہوں کے جیسے اخروی نقصانات ہیں، ایسے ہی دنیاوی مفاسد بھی ہیں، ان میں سے ایک رزق سے محرومی بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" بے شک نیکی رزق میں اضافہ کرتی ہے اور آدمی گناہ کی وجہ سے (اس) رزق سے محروم ہو جاتا ہے( جو اس کو ملنے والا تھا)۔ (المستدرک للحاکم: 6038)
13)اپنی آمدن اور خرچ میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کریں، جہاں جس چیز کی جتنی ضرورت ہو اس کا اتنا استعمال کیا جائے، ہر وقت خواہشات کی تکمیل اور عیاشی بھی پسندیدہ نہیں ۔کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کفایت شعاری آدھی آمدن ہے۔"(شعب الایمان:7704)
14)ہمیشہ اللہ تعالی کی نعمتوں پر شکر ادا کریں اور ناشکری سے بچیں ، چاہے وہ زبان سے ہو یا عمل سے۔ زبان سے ناشکری بے جا شکوہ شکایت ہے اور عمل سے ناشکری اپنے پاس موجود نعمتوں کی ناقدری اور دوسرے کے پاس موجود دنیا کو دیکھ کر اس کی طمع اور لالچ کرنا اور اس کے حصول میں صحیح غلط اور حلال و حرام کی پرواہ نہ کرنا-قران پاک میں ہے: "لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ وَ لَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِی لَشَدِیْدٌ۔"ترجمہ: "اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو میرا عذاب بڑا سخت ہے۔"(سورۃ ابراہیم:7)
اگرچہ بیک وقت ان سب باتوں پر عمل مشکل لگتا ہے لیکن جیسے ہم دنیا کے لیے دن رات کی پرواہ کیے بغیر محنت کرتے ہیں، اگر اس کا چوتھائی بھی ان اعمال میں صرف کر دیں تو دنیا وآخرت کے لا تعداد فوائد ہمارا مقدر بنیں گے۔ ان شاءاللہ۔

*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات*  (چوتھا حصہ)8)اللہ تعالی سے مانگنے کا خوب اہتمام کریں،  حالات اس لیے آتے ہیں کہ اللہ کے ...
09/04/2026

*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات* (چوتھا حصہ)
8)اللہ تعالی سے مانگنے کا خوب اہتمام کریں، حالات اس لیے آتے ہیں کہ اللہ کے بندے صرف اللہ کی طرف متوجہ رہیں، لہذا اس یقین کے ساتھ اللہ تعالی سے مانگیں کہ ہمارے حالات صرف وہی ذات بنائے گی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تم میں سے ہر ایک اپنی ہر حاجت کا سوال اللہ تعالی سے کرے، یہاں تک کہ اگر اس کے جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو وہ بھی اللہ تعالی سے مانگے۔"(شعب الایمان: 1079)
9)روزانہ فجر کے بعد سو مرتبہ یہ کلمات پڑھیں:" سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ ،اَسْتَغْفِرُ اللہَ۔" ایک شخص نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی اے اللہ کے رسول !دنیا نے مجھ سے منہ پھیرا ہوا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تو تم فرشتوں کی صلاۃ اور مخلوقات کی تسبیح سے کہاں (غافل) ہو؟ اسی کے ذریعے مخلوقات کو روزی دی جاتی ہے۔ آپ طلوع فجر کے وقت (بعض روایت میں طلوع فجر یعنی صبح صادق سے نماز فجر تک کا ذکر ہے ) :" سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ ،اَسْتَغْفِرُ اللہَ۔" سو مرتبہ کہا کرو۔ دنیا تمہارے پاس خود رسوا ہو کر آئے گی ۔ وہ آدمی چلا گیا ،کچھ عرصے کے بعد لوٹا اور عرض کی یا رسول اللہ! دنیا میرے پاس اتنی مقدار میں آگئی ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اسے رکھوں کہاں۔" (الخصائص الکبری:2/331)


#مہنگائی


*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات*  (تیسرا حصہ)6)رشتہ داریاں نبھائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق حقیقی ...
07/04/2026

*معاشی مشکلات اور شرعی تعلیمات* (تیسرا حصہ)

6)رشتہ داریاں نبھائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق حقیقی رشتہ داری نبھانے والا وہ شخص ہے جو کسی کے تعلق توڑنے کے باوجود بھی ان سے تعلق جوڑے ۔آج ہمارے ہاں مجموعی اعتبار سے اس حق میں بڑی کوتاہی برتی جا رہی ہے، پھر ہم بے برکتی اور مہنگائی کا رونا روتے ہیں جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی عمر لمبی ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔"(صحیح البخاری:5986)
7)اللہ تعالی کے راستے میں خوب خرچ کریں۔ واجبی صدقات مثلا زکوۃ، عشر، صدقہ فطر وغیرہ تو اہتمام سے پورا پورا ادا کریں ، اس کے ساتھ نفلی صدقات کا بھی خوب اہتمام کیا جائے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "ہر روز جس میں بندے صبح کرتے ہیں، دو فرشتے نازل ہوتے ہیں ان میں سے ایک یہ دعا دیتا ہے کہ اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدل عطا فرما اور دوسرا یہ بد دعا دیتا ہے کہ اے اللہ! روک کر رکھنے والے کے مال کو برباد کر دے۔"(صحیح البخاری:1442)
یہ وقت نا داروں اور مسکینوں کا مزید خون نچوڑنے کا نہیں بلکہ ان کے دکھوں کا مداوا کرنے اور انہیں ہر ممکنہ حد تک ریلیف دینے کا ہے۔


#مہنگائی


Address

Sahiwal
57000

Telephone

+923336925391

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Usama Bin Tariq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muhammad Usama Bin Tariq:

Shortcuts

Share