31/05/2026
مقدس ترین تثلیث (Holy Trinity) کی عید اور ماں مریم کی رسمِ تاج پوشی مبارک! 👑✨
آج چرچ میں ریورنڈ فادر رضوان انتھونی نے پاک ماس کی قربانی گزرانی اور ایمان داروں کے ساتھ مل کر پاک تثلیث کی عید عقیدت و احترام سے منائی۔
عبادت کے بابرکت اختتام پر، پاک کنواری مریم کی شان کو بڑھاتے ہوئے انتہائی خوبصورت "رسمِ تاج پوشی" (Crowning of Mary) ادا کی گئی۔ ماں مریم کا سایہ اور پاک تثلیث کی برکات ہم سب پر ہمیشہ بنی رہیں۔ آمین!