08/07/2026
موکب انصار الامام الحجہ (عج) کی جانب سے، میں روضۂ مبارک حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کی معزز انتظامیہ اور ذمہ داران کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ہمیں ۶، ۷ اور ۸ محرم الحرام کو روضۂ حضرت عباسؑ، بین الحرمین، روضۂ حضرت امام حسینؑ، اور حضرت علی اکبرؑ و حضرت علی اصغرؑ کے مقدس مقامات پر ہماری سالانہ تین روزہ مجالسِ عزا کے انعقاد کے لیے خصوصی اجازت اور بہترین تعاون فراہم کیا۔
آپ کے قیمتی تعاون، مہمان نوازی اور مسلسل سرپرستی پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ آئندہ سال ہم انہی مقدس مراسم کو مزید بہتر، منظم اور باوقار انداز میں منعقد کرنے کے خواہاں ہیں۔
والسلام مع الشکر والتقدیر
نعمان رؤف بھٹی
رئیس الموکب
موکب انصار الامام الحجہ (عج)