Akhtar ul Madaris

Akhtar ul Madaris Akhtar ul Madaris is one of the best Quranic Education institute in twin cities (Rawalpindi/Islamabad).

📣شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی)🛜 آن لائن کلاسز کی سہولت بھی دستیاب ہے!⏳ اوقات: شام 6 تا 9 بجے (ہفتہ می...
07/04/2026

📣شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی)
🛜 آن لائن کلاسز کی سہولت بھی دستیاب ہے!
⏳ اوقات: شام 6 تا 9 بجے (ہفتہ میں ۳ دن)
❓ کیا آپ کو معلوم ہے؟
یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایسے ہزاروں لوگ دنیا سے اس حسرت کے ساتھ کوچ کر گئے کہ وہ عالم دین بننا چاہتے تھے مگر ان کے پاس دیگر مصروفیات کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کا کوئی آپشن نہ تھا مگر اب آپ کے لیے اخترالمدارس کی جانب سے، وفاق المدارس کے ماتحت شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس کرنے کا سنہری موقع میسر ہے!
نوٹ: دیے گئے فارم پر کرنے میں اگر کوئی دشواری پیش آ رہی ہے یا مزید معلومات درکار ہوں تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ بھی فرما سکتے ہیں!
☎️ رابطہ نمبر: 03165413703
📍 پتہ:الحفیظ اسلامک سکول کھنہ روڈ راولپنڈی
📍لوکیشن : https://maps.app.goo.gl/VaPsvtZenhT7c99q6

مدرسہ کو ختم کرنے کی افسوسناک کوششیں…یہ کوئی عام مدرسہ نہیں…یہ وہ ادارہ ہے جو عالم اسلام کی عظیم شخصیت حضرت مولانا شاہ ح...
22/03/2026

مدرسہ کو ختم کرنے کی افسوسناک کوششیں…

یہ کوئی عام مدرسہ نہیں…
یہ وہ ادارہ ہے جو عالم اسلام کی عظیم شخصیت حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کی دعا سے قائم ہوا۔ مسجد و مدرسہ کی بنیاد حاجی عبدالحفیظ کھوکھر صاحب نے رکھی اور ان کے لیے جگہ وقف کی۔ 2011 میں قائم ہونے والے مدرسہ اخترالمدارس سے سیکڑوں بچوں نے حفظِ قرآن اور ناظرہ قرآن مکمل کیا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جہاں اولیٰ سے خامسہ تک درسِ نظامی کے درجات میں ہر سال طلباء نمایاں نمبرات سے پاس ہوتے ہیں۔ جہاں بیسیوں کی تعداد میں بڑی عمر کے افراد نے دین کا علم حاصل کیا۔ جہاں کے فیض سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شارٹ کورسز کے ذریعہ دین کا علم حاصل کرتے رہے۔

مگر کچھ عناصر اس ترقی کو برداشت نہ کر سکے۔ انہوں نے تین سال پہلے گیس کاٹ دی، پھر ایک سال قبل بجلی منقطع کی گئی، اس کے بعد بچوں کے لیے بنیادی سہولیات بھی محدود کر دی گئیں۔ طلباء واشروم استعمال کرنے کے لیے دوسری قریب کی مساجد جاتے۔ پھر وضو خانے کا پانی بھی بند کر دیا گیا۔ اس کے باوجود یہ معصوم طلباء ہر مشکل میں ثابت قدم رہے اور قرآن کی تعلیم جاری رکھی۔

اب رمضان کے آخری عشرے میں مدرسہ کی الماریاں، لاکرز، بچوں کی امانتیں، اسناد اور نقدی غائب کر دی گئی، جبکہ سی سی ٹی وی سسٹم بھی ختم کر دیا گیا۔ تفتیش میں کچھ سامان جلائی گئی حالت میں برآمد ہوا۔

یہ سب ایک ہی مقصد کی طرف اشارہ کرتا ہے—
مدرسہ کو ختم کیا جائے۔

لیکن…
الحمدللہ، مدرسہ ابھی قائم ہے… اور ان شاء اللہ قائم رہے گا۔

اختر المدارس کا اعزاز — حافظ عبدالوہاب کی تیسری پوزیشن📣 السلام علیکم ورحمة اللہالحمدللہ! اختر المدارس کے طالبِ علم حافظ ...
21/11/2025

اختر المدارس کا اعزاز — حافظ عبدالوہاب کی تیسری پوزیشن

📣 السلام علیکم ورحمة اللہ

الحمدللہ! اختر المدارس کے طالبِ علم حافظ عبدالوہاب نے بین المدارس مسابقۂ حسنِ قرأت میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
میں بطورِ مدیرِ مدرسہ، طالبِ علم، ان کے استاذ قاری اسامہ صاحب اور والدینِ محترم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محدود وسائل کے باوجود حسب روایت طلباء کا اس طرح نمایاں پوزیشنین حاصل کرنا، اور اساتذۂ کرام کا پوری دلجمعی اور محنت کے ساتھ تعلیم و تربیت میں مصروف رہنا، واقعی قابلِ تحسین اور روشن مثال ہے۔
اللّٰہم زد فزد۔

مدیر مدرسہ
محمد شعیب عفی عنہ

📣آن لائن مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی) 🛜 Classes via Whatsapp/Team❓ کیا آپ کو معلوم ہے؟       یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایسے...
26/04/2025

📣آن لائن مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی) 🛜

Classes via Whatsapp/Team

❓ کیا آپ کو معلوم ہے؟
یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایسے ہزاروں لوگ دنیا سے اس حسرت کے ساتھ کوچ کر گئے کہ وہ عالم دین بننا چاہتے تھے مگر ان کے پاس دیگر مصروفیات کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کا کوئی آپشن نہ تھا مگر اب آپ کے لیے اخترالمدارس کی جانب سے آن لائن عالم دین کورس!
نوٹ: دیے گئے فارم پر کرنے میں اگر کوئی دشواری پیش آ رہی ہے یا مزید معلومات درکار ہوں تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ بھی فرما سکتے ہیں!

داخلہ فارم
https://forms.gle/2sbxqLEjd72mb8LJA

☎️ وٹس ایپ رابطہ نمبر: 0316 5413703
📍 پتہ: اخترالمدارس ڈیفنس کالونی کے آر ایل روڈ راولپنڈی
📍لوکیشن : https://maps.app.goo.gl/VaPsvtZenhT7c99q6

📣شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی)🛜 آن لائن کلاسز کی سہولت بھی دستیاب ہے! ⏳ اوقات: شام 6 تا 9 بجے (ہفتہ م...
15/04/2025

📣شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس(درسِ نظامی)
🛜 آن لائن کلاسز کی سہولت بھی دستیاب ہے!
⏳ اوقات: شام 6 تا 9 بجے (ہفتہ میں ۳ دن)
❓ کیا آپ کو معلوم ہے؟
یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایسے ہزاروں لوگ دنیا سے اس حسرت کے ساتھ کوچ کر گئے کہ وہ عالم دین بننا چاہتے تھے مگر ان کے پاس دیگر مصروفیات کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کا کوئی آپشن نہ تھا مگر اب آپ کے لیے اخترالمدارس کی جانب سے، وفاق المدارس کے ماتحت شام کے اوقات میں مکمل عالم دین کورس کرنے کا سنہری موقع میسر ہے!
نوٹ: دیے گئے فارم پر کرنے میں اگر کوئی دشواری پیش آ رہی ہے یا مزید معلومات درکار ہوں تو نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ بھی فرما سکتے ہیں!
☎️ رابطہ نمبر: 03165413703
📍 پتہ: اخترالمدارس ڈیفنس کالونی کے آر ایل روڈ راولپنڈی
📍لوکیشن : https://maps.app.goo.gl/VaPsvtZenhT7c99q6

16/12/2024

🔷🔷 مدارس رجسٹریشن کے مسئلہ پر بہترین اور متوازن تجزیہ🔷🔷

شیخ الاسلام مفتی تقی عثمان صاحب، مولانا فضل الرحمن صاحب، مفتی منیب الرحمٰن اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا مطالبہ یہ ہے کہ مدارس سول سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونے چاہئے جبکہ جامعۃ الرشید کے مفتی عبدالرحیم صاحب چاہتے ہیں کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت ہونے چائیے

-------------------------------------------------------------------------------------

ہم دونوں پہلو کا جائزہ لیتے ہیں ہاں جائزہ لینے سے پہلے بتادوں کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مدارس سول سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتے چلے آرہے ہیں اور سکون سے اپنا کام کررہے ہیں
اب آئیے جائزے کی طرف ۔
مدارس اگر وزارت تعلیم کے تحت رجسٹرڈ ہوتے ہیں تو
پہلا فائدہ یہ کہ سرکاری فنڈ کا حصول آسان ہوجاتاہے
دوسرا فائدہ یہ کہ مدارس کے اسناد کی مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے
حالانکہ یہ دونوں فائدے فرضی ہیں مدارس کو چھوڑیے سرکاری تعلیمی اداروں کو فنڈ دستیاب نہیں مدارس کو کک ملیگا ؟
مدارس کے اسناد کی دور کی بات ہے خود یونیورسٹیز کے فاضل کلرک کی پوسٹ کیلئے ترس رہے ہیں
جبکہ نقصانات میں سے
پہلا نقصان یہ ہیکہ کہ سرکار کی مدد لیکر مدارس کی آزادی سلب ہوجائیگی
دوسرا نقصان یہ کہ نظام تعلیم اور نصاب تعلیم دونوں میں مدارس کی خود مختاری ختم ہو جائیگی ایک سکول اور کالج کی طرح سرکار کا نظام اور نصاب اپنانا پڑیگا
تیسرا نقصان یہ ہیکہ جن سٹیک ہولڈرز نے پاکستان کے عصری نظام تعلیم کو داو پہ لگا دیاہے وہی لوگ مدارس کے نظام کا کباڑا کردیں گے
چوتھا نقصان یہ ہیکہ مدارس کو رجسٹریشن رینیول اور آڈٹ کے ان مشکل ترین مراحل کا سامنا کرناہوگا جس کا سوچ بھی نہیں سکتے آپ اس کا اندازہ اس سے لگائیں کہ آج سے کوئی بیس سال پہلے جامعۃ الرشید کےاپنےالبیرونی اسکول کے رجسٹریشن پہ ایک سال کا عرصہ لگاتھا اس وقت بھی صرف کراچی جیسے شہر میں پانچ ہزار سے زائد اسکول رجسٹریشن سے محروم ہیں چار چار سالوں سے انکی فائلیں پینڈنگ میں ہیں
پانچواں نقصان یہ ہیکہ آپ مدرسے کیلئے کسی قسم کی فنڈنگ اور ذرائع آمدن پیدا کرنے کے مجاز نہیں ہونگے جیسا کہ ایک سکول اور کالج والے چندہ نہیں کرسکتے مدرسوں کا بھی یہی ہوگا
چھٹا نقصان یہ ہیکہ مدرسے کاکردار محدود ہوگا اس طرح کہ آپ صرف تعلیمی سرگرمی تک محدود رہیں گے یہاں تک آپ کے مدرسے کی مسجد بھی مدرسے کے دائرہ اختیارمیں نہیں آسکے گی
ساتواں نقصان یہ کہ کسی بھی قومی ایشو پہ مؤقف دینے میں مدرسہ مدرسہ کا دارالافتاء اآزاد نہیں ہوگا جو سرکار کا مؤقف ہوگا وہی مدرسے کو اپنانا پڑیگا
مدرسہ اگر سول سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوگاتو
پہلا نقصان یہ ہوگا کہ اس کو سرکار کی معاونت میسر نہیں ہوگی
دوسرا نقصان یہ کہ مدارس کے اسناد کو کماحقہ مقبولیت نہیں ملی گی
حالانکہ یہ فرضی نقصانات ہیں کیونکہ وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کی صورت میں بھی مدرسہ کو سرکاری فنڈ اور مدرسے کے فاضل کو ملازمت ملنے کی کوئی ضمانت نہیں
جبکہ فوائد اس کے مقابل زیادہ ہیں
پہلا فائدہ یہ کہ مدارس اپنے نصاب تعلیم میں آزاد رہیںگے
دوسرا فائدہ یہ کہ مدارس اپنے نظام تعلیم میں آزاد وخودمختار ہونگے تمام تعلیمی تربیتی تدریسی اور امتحانی ضابطے اپنے ماحول کے مطابق طے کریں گے صرف وفاق المدارس کے امتحانی نظام کی کوئی نظیردنیا بھر میں موجود نہیں
تیسرا فائدہ یہ کہ مدارس اپنے ذرائع آمدن پیدا کرنے میں آزاد ہونگے اور دستیاب وسائل کے مطابق کام کرنا ممکن ہوگا
چوتھا فائدہ یہ ہیکہ رجسٹریشن اور آڈٹ کے نظام میں سرکاری دفاتر کی مروجہ پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا جو ہوگا بھی سادگی سے ہوگا
پانچواں فائدہ یہ کہ مدارس کا کردار وسیع رہیگا ایک مدرسہ اگر چاہے تو مدرسے کیساتھ ٹرسٹ ، مسجد ، یتیم خانہ ، لنگر ، ڈسپنسری ، ناداروں بیواؤں کی کفالت ، قدرتی آفات میں متأثرین کی بحالی ، ایمبولینس سروس کی فراہمی جیسی درجنوں سرگرمیاں آسانی کیساتھ جاری رکھ سکتاہے جبکہ مدرسہ اگر سکول کالج کی طرح وزارت تعلیم کے ٹحت چلاجاتاہے تو وزارت تعلیم کے تحت ان جیسی سرگرمیوں کا کوئی امکان نہیں
چھٹا فائدہ یہ کہ قومی اور سرکاری ایشوز پہ مدرسہ کھل کر اپنا مؤقف دے سکے گا قوم اور عوام کی بہتر راہنمائی میں آزاد ہوگا
یہ جتنے بھی فوائد اور نقصانات گنوائے گئے ہیں وزارت تعلیم اور سول سوسائٹی ایکٹ کے دائرے کو سامنے رکھ کر گنوائے گئے ہیں
اس کے علاوہ بہت سارے فوائد ونقصانات ہوسکتے ہیں
سوال یہ ہیکہ پچھلے ستر سالوں سے مدارس اس انداز میں کامیابی کیساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں تو تعلیم کی ناکام وزارت کے تحت مدارس کو دینے کے تجربے کی کیا ضرورت ہے ؟
اتنی نالائق وزارت کہ اسی وزارت نے دوہزار انیس میں مدارس کیساتھ رجسٹریشن کا معاہدہ کیاہے آج تک رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا
یہ بھی مکرر بتادوں کہ دوہزار انیس میں مدارس نے وزارت تعلیم کیساتھ الحاق کا معاہدہ کیاتھا ماتحت کرنے کا معاہدہ نہیں تھا دونوں میں فرق واضح ہے اور وہ بھی اس مجبوری کے تحت کیاتھا کہ حکومت مدارس کو وزارت داخلہ کے تحت لیجانا چاہتی تھی مدارس نے ، اھون البلیتیں ، قبول کرنے کے درجے میں اس کو قبول کیاتھا ورنہ آج بھی مدارس کا فائدہ سول سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن میں ہے جس کی بات اتحاد تنظیمات مدارس اور مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں۔
منقول،،

دینی مدارس! اصل مسئلہ کیا ہے؟
15/12/2024

دینی مدارس! اصل مسئلہ کیا ہے؟

مفتی رفیع عثمانی رحمہ اللہ کا مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے انکار اور اس کی وجہ
09/12/2024

مفتی رفیع عثمانی رحمہ اللہ کا مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے سے انکار اور اس کی وجہ

🔵 🎓حفاظ میٹرک پروگرام 📚📚🔍حافظ بچوں کے لیے میٹرک(Bio/Computer) کے ساتھ علم دین، Robotics , IT Skills اور بہت کچھ اب صرف 3...
11/04/2024

🔵 🎓حفاظ میٹرک پروگرام 📚

📚🔍حافظ بچوں کے لیے میٹرک(Bio/Computer) کے ساتھ علم دین، Robotics , IT Skills اور بہت کچھ اب صرف 3.5 سال میں۔
اب روایتی سکولنگ سسٹم کی بجائے اپنے حافظ بچے کے🚀 بہتر مستقبل اور دین و دنیا کے علوم و فنون سے ہمکنار کرنے کے لیے الحفیظ اسلامک سکول کا انتخاب کیجیے! 📅 3.5سال میں آپ کا بچہ ہمارے ہاں 6th سے لے کر 10th(انگلش میڈیم اور سائنس مضامین) کے ساتھ ساتھ درسِ نظامی کا سال اول اور جدید ITاور Soft سکلز سیکھ پائے گا!

📌داخلے یا تفصیلات کے لیے رابطہ نمبر:
کھنہ پل Blue Line Station سے صرف 700 میٹر کا فاصلہ۔

📍 لوکیشن https://maps.app.goo.gl/8Tg25VcxvKqNZNRp9

رابطہ نمبر: 0321 5750829

24/10/2023

❤️ کیا حسین منظر: عشاء کی نماز کے بعد کچھ بچے وفاق کے امتحان کی تیاری کرتے ہوۓ۔۔۔۔۔اختر المدارس مسجد امیر معاویہ رضی الله عنہ

Address

Akhtarul Madaris Masjid Ameer Muavia(R. A), Defense Colony KRL Road
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhtar ul Madaris posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Akhtar ul Madaris:

Share

Category