Dawat O Tabligh Islamabad

Directions Contact the place of worship

Dawat O Tabligh Islamabad اللّٰه سے ہوتا ہے، اللّٰه کے غیر سے اللّٰه کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ۔

  Dawat O Tabligh Islamabad Dawat o Tabligh دعوت و تبلیغ رائیونڈ تبلیغی مرکز
24/08/2026


Dawat O Tabligh Islamabad
Dawat o Tabligh دعوت و تبلیغ
رائیونڈ تبلیغی مرکز

18/08/2026

Dawat O Tabligh Islamabad


18/08/2026

*کیا گناہ صرف آخرت کا مسئلہ ہے؟*
_ایک تحریر جو شاید آپ کی زندگی بدل دے_

چند لمحے نکال کر یہ تحریر پڑھ لیں۔
کیا پتہ زندگی بدل دینے کے لیے آج یہی چند سطریں کافی ہو جائیں۔

سوچیں ذرا...
ایک انسان کے پاس سب کچھ ہو۔ گھر، گاڑی، عزت، شہرت، بینک بیلنس۔ لیکن دل کے اندر اندھیرا ہو۔ سکون نہ ہو۔ دعا قبول نہ ہو۔ نیکی کی طرف قدم ہی نہ اٹھیں۔
یہ اندھیرا اور کہیں سے نہیں آتا، یہ گناہ کے دھوئیں سے آتا ہے۔

اور گناہ بظاہر ہلکا اور انتا زیادہ نقصان دہ محسوس نہیں ہوتا مگر یہ ایک ایک کرکے زندگی سب سے قیمتی نعمتیں چھینتا چلا جاتا ہے اور آدمی کو احساس تک نہیں ہوتا

اور کیا آپ کو پتا ہے سب سے بڑی اور قیمتی نعمت کیا ہے :

*سب سے قیمتی نعمت "نیکی کی توفیق" ہے سوچیں ذرا جب یہ نیکی کی توفیق چھن جائے تو کیا ہوتاہے

مسجد کا دروازہ کھلا ہے، اذان کی صدا آرہی ہے، صفیں سیدھی ہیں... مگر پاؤں اٹھ نہیں رہے۔
قرآن سامنے رکھا ہے، دل چاہتا ہے پڑھوں... مگر ہاتھ بھاری ہو گئے۔
سجدے کی جگہ مہک رہی ہے، مگر پیشانی جھک نہیں رہی۔ آنکھیں روئیں اور آنسو نہ آئیں۔

یہی تو اصل محرومی اور توفیق کا چھن جاناہے۔ رزق کا رک جانا نقصان نہیں، توفیق کا رک جانا نقصان ہے۔

اللہ نے فرمایا: `فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ` [الصف: 5]
جب وہ خود ٹیڑھے ہوئے تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دیے۔

گناہ پہلے میٹھا لگتا ہے۔ پھر عادت بنتا ہے۔ پھر عبادت سے وحشت پیدا کرتا ہے۔ اور انسان کو خبر بھی نہیں ہوتی کہ اس کا سب سے بڑا خزانہ کب لٹ گیا۔

اس ایک نقصان کے بعد باقی نقصانات خود بخود چلے آتے ہیں۔

*گناہ اور کیا چھین لیتا ہے؟*

*1. وقت ریت بن کر بہہ جاتی ہے*
گھنٹوں موبائل، فضول گپیں، ۔ دن گزر جاتا ہے اور پلے کچھ نہیں۔
`وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ` [الکہف: 28]

*2. دعا ہونٹوں پر رہ جاتی ہے*
حرام کمائی اور نافرمانی دعا اور آسمان کے درمیان دیوار بن جاتی ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا: کھانا پینا حرام ہو تو یا رب یا رب کہنے سے کیا ہوگا؟ [مسلم]

*3. دل سخت پتھر بن جاتا ہے*
پہلے ایک گناہ پر رات بھر نیند نہیں آتی تھی۔ اب بڑے گناہ کے بعد بھی دل نہیں کانپتا۔
`كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ` [المطففین: 14]

*4. عقل کا نور بجھ جاتا ہے*
حق سامنے ہو تب بھی سمجھ نہیں آتا۔ انا آڑے آ جاتی ہے۔
`سَأَصْرِفُ عَنْ آيَاتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ` [الاعراف: 146]

*5. رزق اور عمر سے برکت اٹھ جاتی ہے*
کمانا بہت، مگر گھر میں بے برکتی۔ دوائی پر دوائی۔
نبی ﷺ نے فرمایا: بندہ ایک گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے [ابن ماجہ]

*6. علم کا دروازہ بند ہو جاتا ہے*
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علم اللہ کا نور ہے اور اللہ کا نور گناہگار کو نہیں ملتا۔

*7. نیک محفلوں سے وحشت ہوتی ہے*
مسجد بوجھ، درس بورنگ، ذکر مشکل۔ دل شیطان کا گھر بن جاتا ہے۔
`وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا` [الزخرف: 36

*واپسی کا راستہ ابھی کھلا ہے*
مایوس نہیں ہونا۔ آج، ابھی، اسی وقت توبہ کر لیں۔ گناہ چھوڑ دیں۔ `أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ` کی چادر اوڑھ لیں۔

یاد رکھیں: گناہ وقتی میٹھاس اور عارضی لزت ہے مگر اس کی حقیقت دائمی تلخی ہے ، اور نیکی وقتی مشقت ہے مگر دائمی راحت، فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے

اللہ ہم سب کو ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچائے اور نیکی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

*_تحریر: عباس عارف
طوبی اسلامک سنٹر دھمیال کیمپس
راولپنڈی_*

26/05/2026
چالیس سال سے درس حدیث پڑھائی ہزاروں اصلاحی بیانات کیے لیکن آج اس چراغ کو بھی نہیں بخشا بجھادیا 😭😭
05/05/2026

چالیس سال سے درس حدیث پڑھائی ہزاروں اصلاحی بیانات کیے لیکن آج اس چراغ کو بھی نہیں بخشا بجھادیا 😭😭

03/05/2026

اسلام آباد تبلیغی اجتماع 2026 اختتام پزیر ہوا
مولانا عباداللہ صاحب کا خوبصورت بیان ❤️🌹

Address

Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawat O Tabligh Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dawat O Tabligh Islamabad:

Shortcuts

Share