Saithi Jamia Masjid سیٹھی جامع مسجد

Saithi Jamia Masjid سیٹھی جامع مسجد Masjid

*اردو*رئاسہ برائے مذہبی امور مسجد حرام و مسجد نبوی عرفات کے خطبہ کا بیس سے زائد بین الاقوامی زبانوں میں ترجمے کے لنکس کو...
15/06/2024

*اردو*
رئاسہ برائے مذہبی امور مسجد حرام و مسجد نبوی عرفات کے خطبہ کا بیس سے زائد بین الاقوامی زبانوں میں ترجمے کے لنکس کو آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے
اسے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
ہم آپ کو اجر وثواب ملنے کے خواہاں ہیں

يوم عرفة، حيث يجتمع الحجاج للدعاء والتقرب إلى الله، على اختلاف ثقافاتهم وتعدد لغاتهم، ينصتون إلى خطبة واحدة، خطبة يوم عرفة. حرصاً من المملكة العربية السعودية، على إ...

میں اپنے 8 سالہ بچے کے ساتھ کعبہ کے سامنے پہلی صف میں کھڑا تھا۔ نماز عصر شروع ہونے والی تھی۔ خادمین کعبہ صف بندی کروا رہ...
13/04/2024

میں اپنے 8 سالہ بچے کے ساتھ کعبہ کے سامنے پہلی صف میں کھڑا تھا۔ نماز عصر شروع ہونے والی تھی۔ خادمین کعبہ صف بندی کروا رہے تھے۔ ایک عربی خادم ہمارے پاس آئے اور میرے بیٹے کو دو صفیں چھوڑ کر پیچھے لے جانا چاہا۔ میں نے منع کیا کیونکہ نماز کا سلام پھیرتے ہی فورا طواف شروع ہو جاتا ہے تو مجھے ڈر تھا کہ بچہ گم ہو جائیگا۔ لیکن اس نے کہا وہاں جگہ موجود ہے جو پر کرنی ہے۔ اور یہ طفل ہے تو ہیچھے جا سکتا ہے۔ وہ ہاتھ سے پکڑ کر اسے لے گیا تو میں بھی وہ صف چھوڑ کر بچے کے ساتھ ہی پچھلی صفوں میں آگیا

نماز مکمل ہوئی۔ سلام پھیرا ہی تھا کہ وہ خادم دوبارہ آ گیا۔ آنکھوں میں آنسو لئے۔ میرے بیٹے کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑا معافی مانگ رہا تھا۔ جیب سے نکال کر اسے چاکلیٹ اور کھجور دے رہا تھا۔ میں نے اسے گلے لگایا اور تسلی دی کہ کوئی بات نہیں۔ وہ چلا گیا۔ جاتے جاتے بھی معذرت کر رہا تھا۔ لیکن میرے بچے کے دل و دماغ پر ایک گہرا اثر چھوڑ گیا۔

آج میرا بیٹا ماشاءاللہ 16 سال کا ہے۔ اور اسے وہ چاکلیٹ، وہ کھجور، وہ معذرت، وہ محبت اور وہ واقعہ نہیں بھولا

** پچھلے جمعہ کی بات ہے۔ نماز جمعہ میں بچوں کے ساتھ ایک مسجد میں گیا۔ ابھی ہم وہاں بیٹھے ہی تھے کہ سپیکر پر امام صاحب کی کسی بچے کو ڈانٹنے کی آواز آئی۔ والدین کو بھی سرزنش کر رہے تھے کہ اپنے بچوں کو مسجد کا ادب سکھا کر لایا کریں۔ اور یہ بھی اعلان فرمایا کہ 7 سال سے چھوٹے بچوں کو گھر چھوڑ کر آیا کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خطبہ شروع کر دیا
میں نے دیکھا جس آٹھ نو سالہ بچے کو ڈانٹا تھا وہ سہما ہوا تھا اور والد صاحب شرمندہ سے بیٹھے تھے۔
مجھے اتنا افسوس ہوا کہ میں کوشش کے باوجود نہ خطبہ میں فوکس کر سکا نہ نماز میں 😓

** اور اسی رات ہم اسلام آباد کی ہی ایک اور مسجد میں نماز عشاء اور تراویح کیلئے گئے
مسجد مینار الہدی۔۔۔ صاف ستھری، معطر پرسکون مسجد۔۔۔۔ اور ایک بہت زبردست بات جو ہم نے وہاں دیکھی وہ تھی 7 سال سے چھوٹے بچوں کے لئے فکسڈ کارنر۔۔۔

چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد میں داخل ہوتے ہی لپک کر اپنے کارنر کی طرف چلے جاتے۔ جہاں دو لیڈیز ان کو اٹینڈ بھی کر رہی تھیں۔
مجھے پتہ چلا کہ یہاں ان کو روز اللہ کا ایک نام کلرنگ کے لئے دیا جاتا ہے اور اور مختلف طریقوں سے کھیل ہی کھیل میں یاد بھی کروایا جاتا ہے۔ بچوں کو روز ایک چاکلیٹ بھی دی جاتی ہے
والد اور والدہ نے سکون سے اپنے اپنے مخصوص حصوں میں نماز ادا کی۔ یہ اناؤنسمنٹ ہوئی کہ بچوں کو مینج اور اٹینڈ کرنے کے لئے ہم نے مکمل facilitate کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اگر کسی کا بچہ زیادہ رونے لگے یا ہم سے کنٹرول نہ ہو سکے تو والدہ اپنی نماز چھوڑ کر بچے کو دیکھیں تاکہ باقی سب کی نماز میں ڈسٹربنس نہ ہو۔
لیکن کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اور سکون سے ڈیڑھ دو گھنٹے گزرے

والدین کو بھی فکر نہیں تھی کہ بچے اکیلے گھر میں ہیں۔
اور سب سے بڑی بات۔۔۔ نماز کے دوران اور نماز کے بعد کے مختصر لیکچر میں کتنے ہی خیر کے کلمات ان بچوں کے کانوں میں پڑے۔ کچھ دماغ میں رہ بھی جائیں گے۔ بچے خوش اور مطمئن بھی

یہ ہے بچوں کو نماز کی پابندی کروانے، انکے دل میں اللہ کے گھر (مسجد) کی محبت پیدا کرنے، ان کو دین سے جوڑنے کا ایک بہترین قدم

اگر پورا بچپن بچہ کبھی مسجد ہی نہ آئے، اور آئے تو اس کے ساتھ برا سلوک ہو، اسے سب سے پچھلی صف میں دھکیل دیا جائے، یا جگہ کم ہونے پر جوتوں والی سائڈ پر بھیج دیا جائے تو اس کے ذہن پر کیا اثر ہوگا؟

دوستو! مساجد میں اپنے بچوں کی خوبصورت میموریز بنائیں
ان کے بچپن کی یادوں میں مسجد کو لازمی شامل کریں
انہیں شروع سے نمازی بنانے کیلئے ان کے دل میں محبت کے بیج بوئیں
مسجد میں اپنے اور دوسروں کے بچوں کے آنے کی حوصلہ افزائی کریں
مسجد جاتے time چند ٹافیز، چاکلیٹ جیب میں رکھ لیا کریں۔ کوئی بچہ وہاں پائیں تو اسے پیار کرکے اسکی حوصلہ افزائی کریں، اسے سویٹ دیں۔ اس کے والدین کو appreciate کریں
ممکن ہو تو اپنی قریبی مسجد میں ایسے kids corners بنائیں

یاد رکھیں! آپ کی آج کی یہ چھوٹی سی کوشش کتنوں کو نمازی بنا دے گی، کتنے دل اللہ سے جوڑ دے گی۔ مستقبل میں کتنی مسجدیں آباد کرنے کا وسیلہ بنے گی۔ معاشرے میں کیسا خوبصورت بیج بوئے گی۔ اور آپ کے لئے کیسا صدقہ جاریہ بنے گی۔۔۔۔ ان شاء اللہ

اللہ تعالٰی ہمیں، ہماری اولاد اور ہماری نسلوں کو نمازی بنائے اور ہمیں مسجدیں آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے
منقول

جو احباب سیٹھی مسجد سے منسلک ہیں اور مسجد کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں درج ذیل لنک پہ کلک کر کے شامل ہو سکتے...
27/06/2023

جو احباب سیٹھی مسجد سے منسلک ہیں
اور مسجد کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں
درج ذیل لنک پہ کلک کر کے شامل ہو سکتے ہیں

WhatsApp Group Invite

12/06/2023

سورہ یٰسین ۔ مفتی زر ولی صاحب مرحوم

12/06/2023

غور فرمائیں

12/06/2023

بیت اللہ شریف

12/06/2023

چلتے پھرتے کہا کرو

12/06/2023

نماز اشراق اور نماز چاشت

12/06/2023

بد نظری سے کیسے بچا جائے

12/06/2023

محمد ابراھیم کاسی

12/06/2023

ضرور سنیں

Address

Rawalpindi
46300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saithi Jamia Masjid سیٹھی جامع مسجد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share