Jin jadu or insan

Jin jadu or insan this page is only for true info about jin jadu . www.facebook.com/jinjaduorinsan

this page is make for all those peoples who want to know true information about jinn , jadu and want to meet that person who cure there patient on the base of Qur'an and Sun nah .

گدڑی میں چھپا لال****************************************************اللہ تعالٰی بھلا کریں میرے پیارے دوست اور شاگرد جنا...
18/05/2026

گدڑی میں چھپا لال
****************************************************
اللہ تعالٰی بھلا کریں میرے پیارے دوست اور شاگرد جناب نوید احمد ملک کا ، جنہوں نے اس عظیم شخصیت سے ملوایا۔۔۔۔
یہ وہ وقت تھا جب میری زندگی کی دو اہم شخصیات موت و حیات کی کشمکش میں تھیں۔۔۔۔یار لوگوں کا تیر نشانے پہ لگا۔۔۔۔گھر کا ہر فرد پریشان ، نہ کھانے کی پرواہ ، نہ پینے کی احتیاج ، نہ رات کا پتہ ، نہ دن کا احساس۔۔۔۔کہاں کہاں کی خاک نہ چھانی مگر مرض بڑھتا ہی گیا جوں جوں دوا کی۔۔۔۔جون ، جولائی کی گرمی ، شیطنت کا ننگا ناچ ، شیطان کے آلہ کاروں کی فوج ظفر موج ، سن 2000ء کا وسط اور زندگی تلبیس ابلیس کا شکار۔۔۔۔۔خود کشی ، زہر ، گولی ، ٹریفک حادثہ۔۔۔کچھ سمجھ نہیں آتا تھا۔
عزیزم نوید احمد ملک صبا کا جھونکا بن کر آئے اور اس عظیم شخص سے ملوایا۔۔۔۔استاد محترم حضرت مولانا محمد شریف ہزاروی دامت برکاتہم نے گاڑی بھی دی ، زادراہ بھی دیا ، اپنے بھتیجے قاری محمد نذیر اور سرکاری گن مین شفقت محمود کو ساتھ بھیجا۔۔۔۔
اس شفیق و مہربان شخص نے مہربانی کی ، ساتھ چلے ، صرف قرآن مجید پڑھا اور سنایا۔۔۔۔شیطان کا طلسم ٹوٹا ، مردہ جسموں میں جان آئی۔۔۔۔خزاں نے اپنا بوریا بستر لپیٹا ، بہار مسکرا کے آگے بڑھی ، غموں کی جگہ خوشیوں نے لی ، آنسوؤں کی جگہ مسکراہٹوں نے آ بسیرا کیا۔۔۔۔سب نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔۔رب تعالٰی کے حضور سجدہ ریز ہوئے ، شکرانہ کے نوافل پڑھے۔
کہاں سن 2000ء اور آج 2026ء۔۔۔۔۔جب بھی شیطانی چکر چلا ، یہ مہربان شخصیت ہمارے ہاں پہنچی ، نہ دن دیکھا ، نہ رات۔۔۔۔نہ سردی کی پرواہ ، نہ گرمی کی فکر۔۔۔۔بغیر ہمارے کہے ، دل میں خیال آیا اور گھر سے نکل کھڑے ہوئے۔۔۔۔میرے گردوں کا آپریشن ہوا ، طبیعت اتنی خراب کہ بچنے کی کوئی امید نہیں تھی ، علماء ، طلباء ، میرے دوست ، شاگرد ، رشتہ دار ، محلے دار ۔۔۔جو بھی عیادت کیلئے آیا ، روتا ہوا اٹھ کے گیا ، بظاہر بچنے کی کوئی امید نہیں۔ مہنگے سے مہنگا علاج ہو رہا ہے ، مگر ۔۔۔۔۔۔تدبیر کیا تھی اور تقدیر نے کیا رنگ دکھایا ، ایک دن دوپہر کو دروازے پہ دستک ہوئی ، بچوں نے باہر جا کر دیکھا تو یہی مشفق و مہربان شخصیت کھڑی تھی۔۔۔۔فرمانے لگے دل سخت بے چین تھا بار بار اورنگ زیب کا خیال آ رہا تھا ، سوچا جا کے مل ہی آؤں ، مجھے دیکھا آنکھوں میں آنسو آ گئے۔۔۔قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی ، انداز ایسا کہ پورا گھر گونج اٹھا بلکہ جھوم اٹھا۔۔۔۔میری طبیعت میں بہتری آنے لگی۔اللہ تعالٰی نے کرم فرمایا پھر سے تازہ دم ہو گیا۔۔۔۔۔
بیماری کی شدت ایسی تھی کہ ملتان کے ایک دشمن جان کو کسی نے بتلایا تو اس نے بھی فون کر کے خیریت دریافت کی اور حوصلہ بڑھایا ، مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ زاروقطار رونے لگا کہ چلو شکر ہے کسی بہانے تو اس کمبخت نے یاد کیا۔۔۔۔۔۔
اس شفیق شخصیت کے مجھ ناچیز پہ اتنے احسانات ہیں کہ میں دنیا میں ان کا بدلہ چکا ہی نہیں سکتا۔اللہ تعالٰی اپنی شان کے مطابق انھیں اجر عظیم سے نوازیں۔۔۔۔
گذشتہ دنوں ایک معاملہ میں پریشانی تھی وٹس ایپ پہ میسج کیا ، رات ڈیڑھ بجے جواب دیا کہ میں صبح دس بجے تمہارے پاس ہوں گا ، پریشان کیوں ہوتے ہو۔۔۔۔اللہ بھلا کرے وقت پہ تشریف لائے ، دعاؤں سے نوازا اور ظہر کے بعد واپس تشریف لے گئے ، عمر 71 سال مگر چاق و چوبند ، چست و توانا۔۔۔۔وہی گلا ، قرآن مجید پڑھتے ہیں تو سماں باندھ دیتے ہیں۔۔۔۔آواز کی گھن گرج جیسی 26 سال پہلے تھی ویسی ہی آج بھی ہے۔۔۔۔نہ کوئی طمع ، نہ لالچ ، نہ کوئی پروٹوکول اور نہ ہی کوئی نخرہ۔۔۔نمود و نمائش اور کروفر سے کوسوں دور۔۔۔۔۔انتہائی مخلص و بے لوث شخصیت ، ان کا نام نامی اسم گرامی ہے ۔۔۔۔شیخ یونس علی ضیاء۔۔۔۔۔اللہ تعالٰی صحت و عافیت کے ساتھ سلامت رکھیں۔۔۔آمین

15/09/2024
Happy Independence Day 🇵🇰
14/08/2024

Happy Independence Day 🇵🇰

22/03/2024

Check out hmusmanzia1’s video.

28/03/2023

ایک سروے کے مطابق
2018 سے لے کر2023 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ہوس کا نشانہ بنیں
اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے اپنی نیو ڈیپی پکس اور ویڈیو لڑکوں کو دیں
3 ھزار لڑکیاں ایسی ھیں جو محبت کے نام پہ ملنےگیئں اور لڑکوں نے الله کی قسم, ماما کی قسم, ڈیلیٹ کردوں گا کا ڈرامہ کر کے پورن ویڈیو بنائی اور بعد میں ان کو اس ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا.
بارہا اپنی ھوس پوری کی پیسے لیے اور دوستوں کی بھی ھوس پوری کروائی .
کتنی ھی لڑکیوں نے خودکشی کی.
کتنی ھی لڑکیوں کی ویڈیو اب بھی مختلف ویب سائٹ پہ گردش کررھی ھیں.
کتنے ایسے کیس ھیں جو رپورٹ ہی نھیں ھوتے اور ماں باپ اپنی عزت کے مارے اپنی بیٹیوں کو مار دیتے ھیں
کہتے ھیں انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ھے اور دوسروں کی غلطیوں سے بھی سیکھتا ھے
مگر افسوس یه ھے که اتنے کیس رپورٹ ھونے کے باوجود بھی لڑکیوں کو ھوش نھیں آیا
وه مسلسل اپنی عزت نیلام کرنے پہ تلی ھوئی ھیں
صرف اک جملے کے آسرے په کہ "میرے والا ایسا نھیں" اور جب سب کچھ لٹا بیٹھتی ھیں تو سمجھ آتی ھے که میرے والا بھی ایسا ھی گھٹیا ھے.

سوچنے کی بات یہ ھے کہ
اگر تیرے والا اتنا ھی اچھا ھوتا تو میرا رب نامحرم رشتے حلال قرار کر دیتا جب دیور, جیٹھ, سارے کزن, خالو, پھوپھا جیسے رشتے جن کو آپ جانتی ھیں ان کو نامحرم قرار کر دیا
تو آپ سوشل میڈیا په گردش کرتے مردوں پہ کیسے بھروسه کرسکتی ھیں؟
اس پر لکھنے کو بھت کچھ ھے مگر فائده کوئی نھیں, کیوں که اب لڑکیوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا یوز کررھی ھے
آپ کو بھی حالات کی سنگینی کا اچھے سے علم ھے.

اگر آپ کسی کو اچھا سمجھ کے دوستی یا محبت کررھی ھیں تو یه آپ کی زمے داری ھے .
اور مرد کی نفسانی خواھش کا اندازه اس بات سے لگایا جاسکتا ھے که اس کو چار شادیون تک کی بیک وقت اجازت ھے
مرد کے مقابلے میں عورت کی زمے داری زیاده ھے که وه اپنے آپ کو بچا کے رکھے
تو یاد رکھیں چاھے سوشل میڈیا ھو یا ریئل لائف آپ سب ھی محفوظ ھیں جب تک کہ آپ کے لہجے میں کسی نامحرم کے لیے کوئی نرمی نہ ہو.

اپنے آپ پر احسان کرو اپنا آپ بچالو 🙏🖤🥀
معزرت کے ساتھ کسی بھی بھائی کو میری پوسٹ بری لگے تو اس کے لیے معزرت خواہ ہوں🙏🏼🙏🏼🙏🏻🙏🏻
حسنین صدیق تنولی
— with ‎کچی پاس‎.

Address

Rawalpindi Islamabad
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jin jadu or insan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jin jadu or insan:

Share