25/04/2026
الحمدللّٰہ
آج ہمارے ادارے میں ایک نہایت خوشی اور برکت والا دن گزرا۔ ہمارے پیارے دو طالب علم محمد ابراہیم ملک اور عبد المعز خان کی حفظِ قرآنِ مجید کی سعادت پر ایک خوبصورت دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
ماشاءاللہ دونوں بچوں کے معزز والدین بھی تشریف لائے، بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا تقسیم کیا۔ یہ منظر نہایت محبت، شفقت اور خوشی سے بھرپور تھا ❤️
طلبہ نے بھی اس خوشی کو بڑے اچھے انداز میں منایا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس مبارک موقع کو یادگار بنا دیا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ:
اللہ پاک ان بچوں کو قرآن کا سچا خادم بنائے، ان کے سینوں میں قرآن کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ان کے والدین کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین
آپ بھی اس خوبصورت موقع کی جھلکیاں ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں