Jamia Rizwia Zia-ul-Uloom آفیشل

Call Directions Website Contact the place of worship

Jamia Rizwia Zia-ul-Uloom آفیشل من یرد اللہ بہ خیرا یفقہہ فی الدین
خیر الناس من ینفع الناس
مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے دینی تعلیم و تدریس اور تربیت کا عظیم مرکز
(2)

15/09/2026
14/09/2026

*اتحادِ ملّت کا شاہکار ۔۔۔ مُصْلِحِ اُمّت سیمینار*
الحمدللہ 🌧️
فالحمدللہ💐
ثم الحمدللہ💫
*کلمہ ترجیع کے بعد مسرت کی گھڑیاں نصیب ہوئیں* 🤲
*زہے نصیب قسمت نے یاوری فرمائی 💫*

بعونہ تعالیٰ جل جلالہ و بکرم مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، بزرگوں کی روحانی توجہات کا ظہور ہوا

اور *"گلستان مہر علی" جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی* اپنے بانی ومہتمم رحمۃ اللہ علیہ کے منہج پر پورا اترتے ہوئے ایک مرتبہ پھر *”اصلاح امت“* اور *”اتحاد ملت اسلامیہ“* کا گلدستہ سجا کر سنیت کے مرجھائے چہرے پر خوشیوں کی لہر سجانے کا باعث بنا ۔
*ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء*
نیزاہلسنت کی عظمت رفتہ کی بحالی کا سندیسہ دینے والے ادارے کے طور پر سامنے آیا ۔

سب اہل اسلام بالخصوص ضیائی بھائیوں کو بہت بہت مبارکباد ۔🌹
اللّٰہ تعالیٰ خانوادہ ضیائیہ کو مزید ہمت و توفیق عطا فرمائے کہ
وہ ھم جیسے خادمین کے سروں کو فخر و مباہات کے ساتھ بلند رکھنے کا باعث بنتے رہیں ۔

*باد صرصر سے رہے مامون یہ گلستاں مہر علی*
*تا قیامت قائم رہے یہ گلستاں مہر علی*
🤲
ایں دعائے من واز جملہ جہاں آمین باد ۔

خادم ابوالخیر عبد احقر
حافظ محمد اسحاق ظفر
14۔ ستمبر 2026ء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ کچھ دیر پہلے استاذنا الکریم سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس حضورمصلح امت پیر ابوالخیر سید حسین الدین ...
31/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کچھ دیر پہلے استاذنا الکریم سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس حضورمصلح امت پیر ابوالخیر سید حسین الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کی پوسٹ شیئر کی گئی ۔
بعد ازاں حضرت صاحبزادہ والا شان علامہ سید حبیب الحق شاہ صاحب زیدمجدہ نے نشاندھی فرمائی کہ :

”پوسٹ میں انسانی ھاتھوں کی تصویر کو اڑا دیا جائے“ ۔

دراصل آپ کی نشاندھی قبلہ شاہ صاحب قدس سرہ العزیز کی طبیعت و مزاج کی عکاس ھے ، آپ رحمۃ اللہ علیہ انسانی تصویروں سے حتی المقدور اجتناب فرمایا کرتے تھے ۔

اس سلسلے میں ایک تاریخی واقعہ اہل محبت و مودت کی معلومات کے لیے لکھا جا رہا ہے کہ:

2012 میں گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر جب کچھ عزیزوں نے استاد جی قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کی تصاویر پر مشتمل پینا فلیکس کے پورٹریٹ بنا کر لگائے تو آپ نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا ۔

اختتام تقریبات پر جامعہ کے دارالحدیث میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران برملا اس غیرمشروع وغیرممدوح عمل سے اپنی براءت کا اظہار فرمایا ۔
حاضرین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ
”تم گواہ رہنا میں نے اس گناہ کا نہ کہا ھے اور نہ اس کی تائید کرتا ھوں ، میں اس سے براءت کا اظہار کرتا ھوں“ ۔
اور اس پر مستزاد ان عزیزوں کو یہاں تک تنبیہ فرمائی :
”سحری کے وقت توبہ کرنا کہ وقت قبولیت ہے“

بے دھیانی میں چہلم کی پوسٹ بناتے ھوئے اس میں انسانی ھاتھوں کی تصویر شائع ھوئی تو صاحبزادہ والا شان نے استاد جی قبلہ ؒ کی روحانی توجہات کے عین مطابق ہمیں درست سمت میں راہنمائی فرمائی۔

سو اس ھدایت پر فوری عمل کرتے ھوئے ہاتھوں کی تصویر کو حذف کر کے نئی پوسٹ بنا دی گئی ہے ۔

احباب سے گزارش ھے کہ
جنہوں نے پہلی پوسٹ کو شیئر کیا ھوا ھے اس کو ڈیلیٹ کر کے نئی پوسٹ کو ری شیئر کریں۔

والسلام مع الاکرام
العبد الاحقر حافظ محمد اسحاق ظفر
31۔ اگست 2026ء

25/08/2026

*📢 اعلان برائے علماء کرام و میلاد کمیٹیاں 📢*

اے غلامانِ مصطفیٰ ﷺ!

اس مرتبہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی رونق *"آمدِ مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا"* کے نعروں اور بینرز سے ہوگی
اور جلوس کی طاقت و پہچان *"295-C تحفظ ناموس رسالت"* کے پیغام سے ہوگی۔

ہر بینر پر، ہر نعرے میں، ہر قدم کے ساتھ یہ پیغام دیں:
*ہم عاشق بھی ہیں اور محافظِ ناموس بھی ہیں۔*

علماء کرام اور تمام میلاد کمیٹیوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنے جلوسوں میں 295-C کے تحفظ کا پیغام ضرور اجاگر کریں۔

*ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں*
*لبیک یا رسول اللہ ﷺ*
*

* *

Address

Jamia Rizwia Zia-ul-Uloom D, Block S. Town
Rawalpindi
46300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Rizwia Zia-ul-Uloom آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Rizwia Zia-ul-Uloom آفیشل:

Shortcuts

Share