18/06/2026
سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ایک اسلامی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین کو حجاب اور باپردہ لباس میں ایک ہی ہال میں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پردہ اور حجاب کسی خاص ملک، قوم یا نسل تک محدود نہیں بلکہ یہ اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے، جسے دنیا بھر میں مسلمان خواتین اپنی پسند اور عقیدے کے مطابق اپناتی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ’’اسلام کی بیٹیاں آج بھی ہر جگہ موجود ہیں جو حیا اور حجاب کو اپنی پہچان سمجھتی ہیں۔‘‘
صارفین نے اس منظر کو ایمان افروز قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام بہنوں اور بیٹیوں کو حیا، عفت اور نیک راستے پر قائم رکھے۔
Disclaimer: This report is based on statements issued by official sources and publicly available information. This content is shared for informational purposes only.