Jamia Imam Jafar Sadiq A.S Rajanpur جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور

  • Home
  • Pakistan
  • Rajanpur
  • Jamia Imam Jafar Sadiq A.S Rajanpur جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور

Jamia Imam Jafar Sadiq A.S Rajanpur جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور religious education institute of shia islam

ترویج دین اسلام اور مومن بچوں کو تعلیمات اہل بیت علیھم السلام سے آراستہ کرنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جعفریہ کالونی راجن پور آپ کے اخلاقی، مالی، روحانی مادی اور معنوی ہمہ قسم تعاون کا منتظر ہے۔
جامعہ کا فون نمبر 0604688712 اور جناب پرنسپل کا نمبر 03319727212 ہے۔
جامعہ کا اکاونٹ بینک الحبیب راجن پور برانچ میں ہے
اکاونٹ نمبر 1380981000681011
برانچ : راجن پور
اکاونٹ ٹائیٹل: محمد تقی
ایزی پیسہ نمبر 03449137545
اکاونٹ نام محمد تقی

تمام مومنین کرام سے شرکت کی التماس ہے
27/07/2026

تمام مومنین کرام سے شرکت کی التماس ہے

15/06/2026

🖤 آمدِ ایامِ عزا 🖤

عزا خانوں کی سجاوٹ، امام حسینؑ اور شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا عملی اظہار ہے۔ سیاہ پوشی، علم و پرچم، اور ذکرِ اہلِ بیتؑ سے مزین ماحول نہ صرف عزاداروں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی پیغامِ کربلا سے روشناس کراتا ہے۔

الحمد للّٰہ! عشرۂ محرم الحرام 1448ھ کی مناسبت سے امام بارگاہ بہشتِ زہراء سلام اللہ علیہا، جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں مجالسِ عزاء کی تیاریاں جاری ہیں۔

📿 یکم محرم الحرام تا 9 محرم الحرام
🕘 رات 9:00 بجے مجلسِ عزاء منعقد ہوگی۔

🎙️ علامہ محمد تقی تقوی صاحب دام عزہ قبلہ فضائل، مصائب اور آلامِ مظلومِ کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام بیان فرمائیں گے۔

🌹 خواتین کی مجلس
🕗 روزانہ صبح 9:30 بجے
اسی مقام پر منعقد ہوگی۔

🖤 10 محرم الحرام (یومِ عاشور)
🕢 صبح 8:00 بجے مجلسِ عزاء امام بارگاہ ہٰذا میں منعقد ہوگی۔

تمام مؤمنین و مؤمنات سے گزارش ہے کہ مجالسِ عزاء میں بھرپور شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں اور پیغامِ کربلا کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

"السلام علی الحسین، وعلی علی بن الحسین، وعلی اولاد الحسین، وعلی اصحاب الحسین"

عیدِ مباہلہ مبارک 🌹✨اللّٰہم صلِّ علیٰ محمد و آلِ محمد ﷺ۔
09/06/2026

عیدِ مباہلہ مبارک 🌹✨
اللّٰہم صلِّ علیٰ محمد و آلِ محمد ﷺ۔

ان شاءاللہ تعالیٰ ۔۔۔ تمام مومنین کرام سے شرکت کی التماس ہے
07/06/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ ۔۔۔ تمام مومنین کرام سے شرکت کی التماس ہے

الحمدللہ 🌙✨عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد تقی فاضل دام عزہپرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ...
27/05/2026

الحمدللہ 🌙✨

عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد تقی فاضل دام عزہ
پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ و حوزہ علمیہ زینبیہ سلام اللہ علیہا راجن پور
کی اقتداء میں نمازِ عید قربان نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔

نمازِ عید کے اجتماع میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد، امن و استحکام اور مظلومینِ عالم خصوصاً فلسطین و کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں سیرتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

عیدکم مبارک 🌸

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَقائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، نمائندۂ ولیِّ فقیہ، حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد ...
26/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، نمائندۂ ولیِّ فقیہ، حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی زوجۂ محترمہ کی رحلت کی خبر انتہائی رنج و الم کا باعث بنی۔ اس غم انگیز موقع پر ہم دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائدِ ملتِ جعفریہ اور تمام اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ خداوندِ متعال مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان خصوصاً حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهَا وَارْحَمْهَا وَأَسْكِنْهَا فَسِيحَ جَنَّاتِكَ مَعَ الصَّالِحِينَ

سوگوار:
اساتذہ و طلاب جامعہ امام جعفر صادقؑ راجن پور

قال الامام ابو جعفر علیہ السلام :”قولوا للناس احسن ما تحبون ان يقال لکم”"جس طرح کی اچھی باتیں اپنے بارے میں سننا چاہتے ہ...
23/05/2026

قال الامام ابو جعفر علیہ السلام :”قولوا للناس احسن ما تحبون ان يقال لکم”
"جس طرح کی اچھی باتیں اپنے بارے میں سننا چاہتے ہواس سے بہتر دوسروں کے بارے میں اپنی زبان سے ادا کیا کرو۔” (بحارالانوار،ج65،ص152)
امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ اس موقع پر ہر محبِ اہلِ بیتؑ کا فرض ہے کہ وہ آپؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار، اخلاق اور معاشرت کو بہتر بنائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ امام محمد باقر علیہ السلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
شبِ شہادتِ جان گدازِ امامِ پنجم تعزیت و تسلیت عرض ہے
جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام، راجن پور

Address

Jafaria Colony Rajanpur
Rajanpur
33500

Telephone

03319727212

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Imam Jafar Sadiq A.S Rajanpur جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Imam Jafar Sadiq A.S Rajanpur جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور:

Shortcuts

Share

Category