Jamia Haidria

Jamia Haidria Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Haidria, Religious organisation, Rahimyar Khan.

09/07/2021

مدرسے کے لیے ایک عدد باورچی کی ضرورت ہے۔۔۔
دو وقت کا کھانا اور صبح کا ناشتہ بنانے کے لیے۔۔۔۔۔۔

13/01/2021
🔹 *مولا علی علیہ السلام کی نصحیت*🔹*بندگان خدا!* تم میں سے ہرشخص کا فرض ہے کہ *مہلت کے دنوں میں عمل کرے* قبل اس کے کہ موت...
13/01/2021

🔹 *مولا علی علیہ السلام کی نصحیت*🔹

*بندگان خدا!*

تم میں سے ہرشخص کا فرض ہے کہ *مہلت کے دنوں میں عمل کرے* قبل اس کے کہ موت حائل ہو جائے۔۔۔

*فرصت کے دنوں میں کام کرے*

قبل اس کے کہ مشغول ہو جائے۔۔۔ اپنے نفس اور اپنی منزل کے لئے سامان مہیا کر لے اور اِس کُوچ کے گھر سے اُس قیام کے گھر کے لئے زاد راہ فراہم کر لے۔۔۔

*اپنے نفس کا سب سے سچا مخلص وہی ہے جو پروردگار کا سب سے بڑا اطاعت گزار ہے اور اپنے نفس سے سب سے بڑا خیانت کرنے والا وہی ہے جو اپنے پروردگار کا معصیت کار ہے۔۔۔*

نیک بخت وہ ہے جو دوسروں کے حالات سے نصیحت حاصل کرلے اور بد بخت وہ ہے جو خواہشات کے دھوکہ میں آجائے۔۔۔

(نہج البلاغہ - خطبہ 86)

_____________

*ملتمسِ دعا:*
*افضل علی عسکری*

https://chat.whatsapp.com/FRObYJ81h9v3gpvwndIs3t

🎥 *کیا غیبت صغریٰ میں بھی کسی شخص نے جھوٹی نیابت کا دعوا کیا تھا ؟*
کس کس نے یہ دعوا کیا؟
ہمیں حقیقی سفیران کا پتا کیسے چلا؟
*یہ سب جانئے اس ویڈیو میں👇*
https://youtu.be/ULf_uuHu7pw

💽 *چینل سبسکرائب ضرور کریں*

*◀️ پیشکش : حوزه علمیہ جامعہ حیدریہ کوٹ سمابہ رحیم یار خان، پاکستان*

WhatsApp Group Invite

03/11/2019
01/06/2019

*عید یا سوگ؟؟؟*

جوں جوں عید قریب آ رہی ہے بازار میں مختلف قسم کے فتوے آنا شروع ہو گئے ہیں کہ عید نہ منائی جائے کیوں کہ اس دن مولا علی ع کا دسواں ہے۔۔۔

عید کا مطلب کیا ہے؟

عید کا مطلب ہے صاف ستھرے کپڑے پہن کے عید کی نماز ادا کرنا جو امام رضا علیہ السلام کے لئے بھی مشہور ہے کہ کس شان سے چلے تھے نماز کو۔

امام حسین علیہ السلام نے روز عاشور وداعِ عام کرتے ہوئے فرمایا
اَلاٰ اَیَّتُھَاالُامَّۃُ الْمُتَصْیَّرَۃُ الظّٰالِمَۃُ بَعْدٰ نَبِیِھٰا (اَلْقٰاتِلَۃُ عِتْرَۃَ نَبِیِھٰا) لٰاوَفَّقَکُمُ اللَّہُ لِاَ ضْنَحِیْ وَلَا فِطْرٍ.
اے سرکشو! امت اور عترت پیغمبر پر ظلم کرنے والو اور انہیں قتل کرنے والو خدا تمہیں عید الاضحیٰ اور عیدالفطر سے محروم کر دے..
گویا عیدین سے دوری امام کی بد دعا ہےاور جو عید کو سوگ میں مناتے ہیں گویا وہ بہ زبان امام وہ ظالم اور سرکش ہیں....
*حوالہ:: سردار کربلا ,صفحہ 128*

فرمان معصوم علیہ السلام ہے کہ ہمارے سارے کے سارے محمد ہیں تو جب سارے امام علیھم السلام برابر ہیں تو پھر یہ من پسند ایام میں ہی سوگ کیوں کیا جاتا ہے؟

پھر تو۔۔
10 ذوالحجہ (عیدالاضحٰی) کو امام محمد تقی علیہ السلام کا دسواں ہے۔

18 ذوالحجہ (عید غدیر) کو امام محمد باقر علیہ السلام کا دسواں ہے۔

9 ربیع الاول (عید زھراء) کو رسول اکرم ص اور امام حسن علیہ السلام کا دسواں ہے۔

17 ربیع الاول (عید میلادالنبی، میلادالامام الصادقؑ) کو امام حسن عسکری علیہ السلام کا دسواں ہے۔

22 جمادی الثانی (دسترخوان امام حسنؑ) کو جناب ام البنینؑ کا دسواں ہے۔

13 رجب (ولادت مولا علی علیہ السلام) کو امام علی نقی علیہ السلام کا دسواں ہے۔

4 شعبان (ولادت حضرت عباس علمدارؑ) کو امام موسٰی کاظم علیہ السلام کا دسواں ہے۔

7 شعبان (ولادت شہزادہ قاسم) کو جناب ابوطالب علیہ السلام کا دسواں ہے۔

تو کیا مؤمنین ان ایام میں دیگر معصومین علیھم السلام کا دسواں منائیں گے یا خوشی و جشن؟؟؟

صرف نام کے مؤمنین کو اعتراض ہے تو سب سے زیادہ اللہ تعالٰی کی ذات پر ہے کہ جس دن کو اس نے تمام مسلمانوں کے لیے عید یعنی خوشی کا دن قرار دیا ہے اس دن ہم لوگ اللہ تعالٰی کے حکم کو رد کر کے اسے غم کا دن قرار دینا چاہتے ہیں۔

نام کے مؤمنین یہ چاھتے ہیں کہ پاک و منور و معطر فقہ جعفریہ کو اپنے افعال سے داغدار بنا دیں اسی لئے عیدالفطر جسے تمام مسلمان م

18/01/2019

🎋🎋🎋سنہری الفاظ🎋🎋🎋

عمر اور زندگی میں کیا فرق ہے؟
بہت ہی خوبصورت خواب،،،

🌹🌹🌹

جو اپنوں کے بنا گزرے وہ عمر اور،
جو اپنوں کے ساتھ گزرے وہ زندگی،،،

🌻🌻🌻

(نامعلوم)

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Haidria posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share