انجمن حق باھو رحیم یار خان

انجمن حق باھو رحیم یار خان حضرت سخی سلطان باھو اور مرشد کریم حضرت نجیب سلطان باھو کی تعلیمات اور افکار سیکھنے کےلیے فالو کریں

22/02/2026

شان نجیب سلطان باہو

نوری محفل پر چادر تنی نور کینور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
03/02/2026

نوری محفل پر چادر تنی نور کی
نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

03/02/2026

چاہے جیسے بھی حالات ہوں طلبِ حق کا شعور اور محبوب کا تصور ہر درد تکلیف کو بے معانی کر دیتا ہے
اور طالب صادق کو صرف اور صرف عشقِ وصلِ یار کی چاشنی میں ڈبو دیتا ہے
تب چاہے کچھ بچے نہ بچے وصلِ یار اور درشنِ یار ہی کُل سرمایہ ہے
جان جُسہ دل سب محویتِ یار کے سبب مبارک ہی مبارک ہے

26/01/2026

جشن ولادت حضرت سخی نجیب سلطان باھو اور صاحبزادہ دانیال سلطان باھو

حضرت مولانا روم رحمتہ الله  فرماتے ہیںاگر تُم میں سے کوئی یہ ارادہ رکھتا ہے کہ میں (الله کے ساتھ) بیٹھوں، تو اس کو چاہیے...
23/01/2026

حضرت مولانا روم رحمتہ الله فرماتے ہیں
اگر تُم میں سے کوئی یہ ارادہ رکھتا ہے کہ میں (الله کے ساتھ) بیٹھوں، تو اس کو چاہیے کہ اہلِ تصوف کے ساتھ بیٹھے، اہلِ صفا کے ساتھ بیٹھنا عین الله کے ساتھ بیٹھنا ہے !

صحبتِ اہلِ صفا، نور و حضور و سُرور
سر خوش و پُرسوز ہے لالہٕ لبِ آبجُو

میرا نشیمن نہیں درگہِ مِیر و وزیر
میرا نشیمن بھی تُو، شاخِ نشیمن بھی تُو

حضور و حضرتِ علامہ محمد اقبال رحمتہ الله ع

'' لیلیٰ سے مجنُوں کے عِشق کی ایک جھلک "'' ایک مرتبہ غمِ فرقت اور حالتِ ہِجر و فراق میں مجنُوں کا بُرا حال ہو گیا۔محبّت ...
14/01/2026

'' لیلیٰ سے مجنُوں کے عِشق کی ایک جھلک "

'' ایک مرتبہ غمِ فرقت اور حالتِ ہِجر و فراق میں مجنُوں کا بُرا حال ہو گیا۔محبّت نے شِدّت اِختیار کر لی۔مجنُوں لیلیٰ کے اشتیاق میں ہر وقت اسی کا ذِکر کرتا،اسی کے لیے روتا اور تڑپتا۔ ''
محبّت کے جوش اور عِشق کے شعلوں نے جب زور پکڑا تو مجنُوں کے اہلِ خاندان بے بس اور مجبور ہو گئے اور ان کے پاس اس کے سِوا کوئی چارۂ کار نہ رہا کہ لیلیٰ کے قبیلے والوں سے کہا جائے کہ:
" وہ مجنوں کو ایک بار لیلیٰ کا دیدار کرا دیں تاکہ اس کی آتشِ عِشق ٹھنڈی پڑ سکے۔ ''
چنانچہ جب لیلیٰ کے خاندان والوں کو یہ کہا گیا تو انہوں نے بالآخر اُن کی درخواست منظور کر لی۔لیکن اُنہیں سمجھایا کہ:
'' ہم تو لیلیٰ کو مجنوں کے سامنے لے آئیں گے مگر مجنُوں اس دیدار کو برداشت نہ کر سکے گا۔ ''
لیکن انہوں نے اِصرار کِیا کہ:
'' کوئی بات نہیں اس کے ہم ذمہ دار ہیں آپ لیلیٰ کو ایک بار دِکھا دیں۔ ''
کہتے ہیں کہ:
'' جب وہ لوگ مجنُوں کو لیلیٰ کے حرم میں لے گئے اور لیلیٰ کو پردے میں اس کے قریب لایا گیا ابھی اس کا سراپا سامنے نہیں آیا تھا فقط لیلیٰ کے جِسم کا سایہ مجنُوں نے دیکھا،بس سائے پر نظر پڑی تھی کہ مجنُوں بے ہوش ہو کر زمین پر گِر پڑا اور تڑپنے لگا اور اس وقت تک ہوش میں نہ آ سکا جب تک لیلیٰ کو وہاں سے واپس نہیں لے جایا گیا۔ ''
یہ مجنُوں کی مجازی محبّت کی ایک جھلک تھی جو محبوب کا دیدار تو کجا اس کا سایہ دیکھ کر ہی بے ہوش ہو جاتا تھا۔
اِس واقعہ کے راوی کہتے ہیں کہ:
'' حضرت بابا فرید رحمتہ اللّہ علیہ نے جب مجنُوں کی یہ بات بتائی تو خود اُن کی ایک بلند چیخ نِکلی،انہوں نے نعرہ مارا اور بے ہوش ہو گئے۔ ''
جب ہوش میں آئے تو زبان پر یہ شعر جاری تھا:
گرمی مذید ہِجر تو وصلت یارم
باخاکِ سر کوئے تو کارے دارم''
'' اے محبوب! اگرچہ تیرے فراق میں وصل کی اُمید نہیں
پِھر بھی تیری گلی کی خاک سے میرا رابطہ برقرار ہے ''
ذِکر بِلاشُبہ لیلیٰ اور مجنُوں کا تھا مگر عشّاق مجاز کا ذِکر کرتے ہی حقیقت کے لیے ہیں۔اِسی لیے انہوں نے حاضرین کو محبّت کا تصوّر واضح کرتے ہوئے یہ بات بیان فرمائی۔لیکن جب اپنا خیال آیا ہو گا کہ:
'' اے فرید! تُجھ سے تو وہ مجنّوں اچھا تھا جو مجازی محبوبہ کے دیدار کا اِس قدر مشتاق اور تمنّائی تھا کہ اس کا سایہ بھی نہ دیکھ سکا،اور کہاں میرا محبوبِ حقیقی خالقِ کائنات،تُجھے تو اس حقیقی محبوب کے سامنے جانا ہے۔اس وقت حُسنِ مطلق کے دیدار کا عالم کیا ہو گا اور تیرا حال کیا ہو گا؟ بس یہ سوچتے ہی چیخ نِکل گئی۔ ''
( اسرارالاولیاء،صفحہ = 152 )

01/01/2026

دھم سجادہ نشین صاحبزادہ حضرت سخی محمد نجیب سلطان باھو موجودہ گدی نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھو کی جانب سے سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو اور اس سال کا وظیفہ جناب نے بتایا ہے
یا رحمان یا اولُ یا واحد

28/12/2025

Address

Chack 110P Near Gulshan Ravi Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan

Telephone

+923004925800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن حق باھو رحیم یار خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share