29/07/2026
✨سالانہ عرس مبارک حضور قبلہ صاحبزادہ حاجی سلطان عبدالمجید (رحمة اللہ علیہ) ✨
دربار عالیہ حضرت سلطان باہو (رحمة اللہ علیہ) میں سالانہ عرس مبارک صاحبزادہ حاجی سلطان عبدالمجید (رحمة اللہ علیہ) کی پرنور اور بافیض تقریب نہایت عقیدت و احترام اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
📅 بروز: پیر، 12 صفر المظفر / 27 جولائی 2026
📍 مقام: دربار عالیہ حضرت سلطان باہو (رحمة اللہ علیہ)
📖 تقریب کا بابرکت آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت (نعت خوانی) پیش کیے گئے۔
🎙️ مختلف جلیل القدر مقررینِ کرام نے حضرت صاحبزادہ حاجی سلطان عبدالمجید (رح) کی روحانی تعلیمات اور خدمات پر تفصیلی خطاب فرمایا اور ان کے نقوشِ قدم پر چلنے کی ہدایت کی۔اس مبارک اور روح پرور محفل میں
🔸 سجادہ نشین دربار عالیہ مائی باپ سلطان الفقر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو شور کوٹ دربار عالیہ پیر ولی محمد سلطان رحیم یار خان جناب صاحبزادہ محمد مقبول سلطان صاحب
🔸 لخت جگر صاحبزادہ محمد مقبول سلطان جناب صاحبزادہ علی عبدالمجید سلطان صاحب نے شرکت فرمائی
پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی اتحاد اور صاحبِ عرس کے درجات کی بلندی کے لیے بالخصوص اور تمام حاضرین کے لیے بالعموم رقت انگیز دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ تمام منتظمین،اور حاضرین کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ (آمین)
#27جولائی2026