Darul Shukkar Shumali Rabwah.

Darul Shukkar Shumali Rabwah. ITS ALL ABOUT MY DEAR HOMELAND. share your ideas.

26/12/2021

مہاجر ہیں مگر ہم ایک دنیا چھوڑ آئے ہیں
تمہارے پاس جتنا ہے ہم اتنا چھوڑ آئے ہیں

نئی دنیا بسا لینے کی اک کمزور چاہت میں
پرانے گھر کی دہلیزوں کو سوتا چھوڑ آئے ہیں

عقیدت سے کلائی پر جو اک بچی نے باندھی تھی
وہ راکھی چھوڑ آئے ہیں وہ رشتہ چھوڑ آئے ہیں

پکا کر روٹیاں رکھتی تھی ماں جس میں سلیقے سے
نکلتے وقت وہ روٹی کی ڈلیا چھوڑ آئے ہیں

یقیں آتا نہیں ، لگتا ہےکچّی نیند میں شائد
ہم اپنا گھر ، گلی اپنا محلہ چھوڑ آئے ہیں

ہمارے لوٹ آنے کی دعائیں کرتا رہتا ہے
ہم اپنی چھت پہ جو چڑیوں کا جتھا چھوڑ آئے ہیں

گلے ملتی ہوئی ندیاں گلے ملتے ہوئے مذہب
ضلع حصار میں کیسا نظارہ چھوڑ آئے ہیں

ہم اپنے ساتھ تصویریں تو لے آئے ہیں شادی کی
کسی شاعر نے لکھا تھا جو سہرا چھوڑ آئے ہیں

ابھی تک بارشوں میں بھیگتے ہی یاد آتا ہے
کہ ہم چھپر کے نیچے اپنا چھاتا چھوڑ آئے ہیں

اتار آئے مروت اور رواداری کا ہر چولا
جو اک سادھو نے پہنائی تھی مالا چھوڑ آئے ہیں

اِدھر کا کوئی مل جائے اُدھر تو ہم یہی پوچھیں
ہم آنکھیں چھوڑ آئے ہیں کہ چشمہ چھوڑ آئے ہیں

ہنسی آتی ہے اپنی ہی اداکاری پہ خود ہم کو
بنے پھرتے ہیں یوسف اور زلیخا چھوڑ آئے ہیں

Glimpse of Darul Shukkar Cricket Tournament.
09/10/2020

Glimpse of Darul Shukkar Cricket Tournament.

30/09/2020
31/12/2019

Happy New Year

05/05/2019

As salam o Alaikum
Sub doston ko Ramzan Mubarik ho. Khas duaon main yaad rakhiya. JazakAllah

17/02/2019

اے دوست بتا
کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
کیا اب بھی سب وہاں رہتے ہیں ؟
جن کو میں چھوڑ گیا
دوکان تھی ایک چھوٹی سی
کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی
بسکٹ ، پاپڑ ، گولی کھٹی میٹھی ؟
بیری والے گھر میں اب بھی
کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟
بوڑھی امّاں کیا اس پر
اب بھی شور مچاتی ہے ؟
بجلی جانے پر اب بھی
کیا خوشی منائی جاتی ہے
پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟
پاس کسی کے ہونے پر کیا
مٹھائی بانٹی جاتی ہے ؟
بارش کے پہلے قطرے پر
کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟
غم میں کسی کے اب بھی
کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟
گلی کے کونے میں بیٹھے
کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟
گڈے گڑیوں کی اب بھی
کیا اب بھی شادی ہوتی ہے ؟

اے دوست بتا کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
کیا اب بھی شام کو ساری سکھیاں
دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟
پرلی چھت سے کیا چھپ چھپ کر
ان کو کوئی دیکھتا ہے ؟
کیا ان میں سے اب بھی کسی میں
خط و کتابت ہوتی ہے ؟
وہ عید کے دن بیل بکروں کا میلہ
اب بھی گھر گھر سجتا ہے ؟
خاموش کھڑا ہے کیوں دوست میرے
کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟
ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے
لوگ پرانے چلے گئے
جیسے تو وہاں سے چلا گیا
بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
خالہ ، چاچی ، امّاں
ملک عدم کو لوٹ گئے
گھر بکے تقسیم ہوئے
سب اپنے اپنے حصّے لے کر
اپنے مکاں بنا بیٹھے
انجانوں کی بستی بن گئی
وہ محلّہ اپنا ہوا پرایا
سب کے اپنے اپنے گھر
کئی منزل ہوگئے سب ہی گھر
پتھروں سے سب کے دل گئے بھر

اب لوٹ کے تو بھی کیا جائے گا
بس دل بھر بھر ائے گا

16/07/2018

السلام وعلیکم عزیزم سید عطاء الحئ کو عزیز فاطمہ ریفر کیا ہے 5۔بجے آج جانا ہے دعا کی درخواست ہے

15/07/2018

Prayers are requested for *Syed Atta ul Hayee Qamar Shah Sahib*

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
وبراکاتہ خاکسار کا بیٹا عزیزم سید عطاء الحئ قمر مبلغ مالی مغربی افریقہ بوجہ ٹانگوں پر فالج کا اٹیک ہوا ہے کل مورخہ 14.7.18 کا واپس آگیا ہے فی الحال طاہر ہارٹ ربوہ میں زیر علاج ہے دعاؤں کی اشد ضروت ہے اللہ تعالئ محض اپنے فضل سے شفآء کاملہ و عاجلہ عطاء فرماے ۔آمین

18/04/2018

سنا ہے بادشاہ ہیں تمہاری آنـکھیں

اک نظردیکھ کے غـلام کیجئے ناں

16/01/2018

Talha Ali Jibran Sahib k baitay (son) ki baqazaye Ilahi wafaat ho g*e ha. Inna Lilah e wa Inna Elahe Rajion.
Allah waldain ko sabr e jameel ata kry or bachay k darjaat buland kry. Ameen.

Special Clicks.  .
04/01/2018

Special Clicks.
.

Address

DARUL SHUKKAR SHUMALI RABWAH
Rabwah
35460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Shukkar Shumali Rabwah. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Darul Shukkar Shumali Rabwah.:

Share

Category