Alamdar Foundation and scouts - regd Pakistan

Alamdar Foundation and scouts - regd Pakistan Join To serve Humanity
انسانیت کی خدمت میں ھمارا ساتھ دے .

26/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — محبت، بھائی چارے اور خدمت کا خوبصورت پیغام

آج 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر علمدار فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کے زیرِ اہتمام کرانی روڈ سے گزرنے والی اہلِ سنت برادران کی ریلی کے شرکاء کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

علمدار فاؤنڈیشن کی جانب سے شرکائے ریلی میں لاتعداد جوسز، کیک اور پانی تقسیم کیے گئے اور محبت و اخوت کے اس خوبصورت موقع پر تمام بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر صدر علمدار فاؤنڈیشن سید فدا حسین کاظمی، معروف عالمِ دین علامہ محمد آصف حسینی، سماجی رہنما محمد خان صاحب حاجی رحمت چنگیزی صاحب اور علمدار فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین نے شرکاء کو مبارکباد دی اور اپنی جانب سے جوسز، کیک اور پانی تقسیم کیے۔

یہ خوبصورت خدمتِ خلق اور بھائی چارے کا سلسلہ علمدار فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے، جس کا مقصد محبت، امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔

علمدار فاؤنڈیشن کا پیغام: محبت بانٹیں، خوشیاں بانٹیں، انسانیت کی خدمت کریں۔

🌹 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌹

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — محبت، بھائی چارے اور خدمت کا خوبصورت پیغامآج 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت مو...
26/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — محبت، بھائی چارے اور خدمت کا خوبصورت پیغام

آج 12 ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر علمدار فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کے زیرِ اہتمام کرانی روڈ سے گزرنے والی اہلِ سنت برادران کی ریلی کے شرکاء کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

علمدار فاؤنڈیشن کی جانب سے شرکائے ریلی میں لاتعداد جوسز، کیک اور پانی تقسیم کیے گئے اور محبت و اخوت کے اس خوبصورت موقع پر تمام بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر صدر علمدار فاؤنڈیشن سید فدا حسین کاظمی، معروف عالمِ دین علامہ محمد آصف حسینی، سماجی رہنما محمد خان صاحب حاجی رحمت چنگیزی اور علمدار فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین نے شرکاء کو مبارکباد دی اور اپنی جانب سے جوسز، کیک اور پانی تقسیم کیے۔

یہ خوبصورت خدمتِ خلق اور بھائی چارے کا سلسلہ علمدار فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے، جس کا مقصد محبت، امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔

علمدار فاؤنڈیشن کا پیغام: محبت بانٹیں، خوشیاں بانٹیں، انسانیت کی خدمت کریں۔

🌹 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌹

25/08/2026

🌹 عید میلاد النبی ﷺ اور پیغامِ اتحادِ مسلمین 🌹

بارہ ربیع الاول، ولادتِ باسعادتِ سرورِ کائنات، رحمتُ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے مبارک موقع پر علمدار فاؤنڈیشن گزشتہ 14 سالوں سے محبت، بھائی چارے اور اتحادِ مسلمین کے جذبے کے تحت ایک خوبصورت خدمت انجام دیتی آ رہی ہے۔

کرانی روڈ سے گزرنے والی اہلِ سنت برادران کی عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے شرکاء کا علمدار فاؤنڈیشن کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء میں پانی، جوس اور کیک تقسیم کیے جاتے ہیں، انہیں ہار پہنائے جاتے ہیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے محبت و احترام کا اظہار کیا جاتا ہے۔ 🌸🌹

ہمارا یہ عمل صرف ایک خدمت نہیں بلکہ اتحادِ مسلمین، بھائی چارے، باہمی احترام اور عشقِ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کی ایک کوشش ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، امن اور اتحاد کا پیغام لے کر تشریف لائے۔ آئیے، اس مبارک موقع پر تمام مسلمان آپس کے اختلافات بھلا کر محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

علمدار فاؤنڈیشن کا پیغام:
🤝 اتحادِ مسلمین
❤️ محبت و بھائی چارہ
🌹 احترامِ باہمی
🕌 عشقِ رسول ﷺ

لبیک یا رسول اللہ ﷺ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

24/08/2026

خواتین کو بااختیار بنانے اور ہنرمند بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم! آج علمدار فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب من...
23/08/2026

خواتین کو بااختیار بنانے اور ہنرمند بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم!

آج علمدار فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایک درجن سے زائد خواتین کو سلائی کڑھائی کے شعبے میں ڈپلومے دیے گئے۔ یہ کامیابی ان خواتین کی محنت، لگن اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

تقریب کے معزز مہمانِ خصوصی، معروف سماجی رہنما حاجی محمد خان صاحب نے فاؤنڈیشن کے مختلف ہنرمند پروگرامز اور کلاسز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور پروگرامز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر علمدار فاونڈیشن کے بانی و صدر فدا حسین کاظمی جنرل سیکریٹری نور محمد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی صاحب بھی موجود تھے

فاؤنڈیشن میں جاری مختلف کلاسز میں شامل ہیں:

✨ انگلش اسپیکنگ کلاسز
💻 کمپیوٹر کلاسز
🧵 سلائی کڑھائی کی تربیت
💄 بیوٹیشن کلاسز

علمدار فاؤنڈیشن کا مقصد نوجوانوں اور خصوصاً خواتین کو ہنر، تعلیم اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو کر معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

ہم معزز مہمان حاجی محمد خان صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے پروگرامز کا دورہ کیا، خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور اس نیک مشن کو سراہا۔اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا

آئیں! ہنر سیکھیں، بااختیار بنیں اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔

کاظمی ووشو چیمپئن سیرت بتول زاہدی بنت حاجی رحمت چنگیزی عزم، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال   بلوچستان یونیورسٹی سے فرسٹ...
21/08/2026

کاظمی ووشو چیمپئن سیرت بتول زاہدی بنت حاجی رحمت چنگیزی

عزم، صلاحیت اور کامیابی کی روشن مثال
بلوچستان یونیورسٹی سے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے سیرت بتول نے کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
ہم اپنی بیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ وہ مزید کامیابیوں سے ملک و قوم کی خدمت کرتی رہیں۔
منجانب! علمدار فاونڈیشن

کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم ملاقاتعلمدار فاؤنڈیشن کے صدر سر فدا حسین کاظمی اور مسلم لیگ (ن) علمدار یونٹ کے صدر ڈاکٹر عباس ...
19/08/2026

کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم ملاقات

علمدار فاؤنڈیشن کے صدر سر فدا حسین کاظمی اور مسلم لیگ (ن) علمدار یونٹ کے صدر ڈاکٹر عباس علی نے آج ڈی جی اسپورٹس ڈاکٹر یاسر بازیئ اور سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع اور سہولیات کی فراہمی، ٹیلنٹ کو قومی سطح تک پہنچانے اور اسپورٹس کے شعبے خصوصاُ ووشو کھیل کی مجموعی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امید ہے کہ اس طرح کے باہمی رابطوں اور تعاون سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور بلوچستان میں کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم پیش رفت ہوگی۔

کھیلوں کی ترقی، نوجوانوں کا روشن مستقبل اور ایک مضبوط بلوچستان ہمارا عزم ہے۔

16/08/2026

داخلے جاری ہیں نزد سوزوکی اڈہ آخری علی آباد ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ
خواتین کی خودمختاری — باعزت روزگار کی جانب ایک قدم 🌸
علمدار فاؤنڈیشن اپنے خواتین ایمپاورمنٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو ہنر مند، بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں ہمارا بیوٹیشن / بیوٹی پارلر ٹریننگ پروگرام خواتین اور بچیوں کو جدید بیوٹی اسکلز سکھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ یہ ہنر سیکھ کر اپنا کاروبار شروع کر سکیں، باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور اپنے خاندان کے لیے معاشی سہارا بن سکیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ایک ہنر مند عورت صرف اپنی زندگی نہیں بدلتی، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کا مستقبل بدل سکتی ہے۔ ❤️
🌸 ہنر سیکھیں — خودمختار بنیں — اپنا مستقبل سنواریں
علمدار فاؤنڈیشن — خدمت، ہنر اور خودمختاری کا سفر
032147799690,03132333369

14/08/2026

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alamdar Foundation and scouts - regd Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share