28/09/2026
افتتاح: کمپیوٹر اینڈ اسکلز اکیڈمی
مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کے زیرِ انتظام "علی ابن ابی طالبؑ کمپیوٹر اینڈ اسکلز اکیڈمی" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
اس افتتاحی تقریب میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات، مختلف اداروں کے نمائندگان، مدرسہ انجمن کے اراکین، دوست احباب اور معززین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران کمپیوٹر اینڈ اسکلز اکیڈمی کے انچارج محترم سید امتیاز زیدی اور انسٹرکٹر محترم سر عقیل جاوید نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور اکیڈمی میں پیش کیے جانے والے مختلف کمپیوٹر و ڈیجیٹل اسکلز کورسز کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
کمپیوٹر اینڈ اسکلز اکیڈمی کا قیام نوجوانوں کو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے روشناس کرانے، انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عملی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے مدرسہ کی اس تعلیمی و فنی کاوش کو سراہتے ہوئے اکیڈمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ نوجوان نسل کی علمی، فنی اور پیشہ ورانہ ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔