حضور پیر السید محمد مدثر علی کاظمی سرکار

حضور پیر السید محمد مدثر علی کاظمی سرکار 5کلو میٹر مانانوالہ روڈ صفدر آباد شیخوپورہ پنجاب پاکست?

انشاء اللہ تعالیٰ 10 محرم الحرام اعظم الشان محفل ذکر امام حسین علیہ السلام
11/05/2026

انشاء اللہ تعالیٰ 10 محرم الحرام اعظم الشان محفل ذکر امام حسین علیہ السلام

28/04/2026

حضور پیر السید محمد مدثر علی کاظمی سرکار رحمتہ اللہ علیہ اور حضور پیر السید ریاض حسین شاہ سرکار

ماہانہ عظیم الشان محفل درس قرآن حدیث بمقام دربار عالیہ سبحان شریف
20/04/2026

ماہانہ عظیم الشان محفل درس قرآن حدیث بمقام دربار عالیہ سبحان شریف

"(نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ)"یا اللہ! تو ہی سب سے بڑا مددگار ہے، تو ہی نصرت دینے والا ہے۔یا رب العالمین ایرا...
07/04/2026

"(نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ)"
یا اللہ! تو ہی سب سے بڑا مددگار ہے، تو ہی نصرت دینے والا ہے۔
یا رب العالمین ایران کے مسلمانوں کی مدد فرما، انہیں کامیابی اور فتح عطا فرما۔
یا اللہ اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ اور آپ کی اہلبیت علیہ السلام کے صدقے،
غزہ، فلسطین، یمن اور شام کے مظلوموں کی مدد فرما،
انہیں دشمنوں پر غلبہ اور کامیابی عطا فرما۔
یا رب!
مظلوموں کی مدد فرما اور ظالموں کے شر سے بچا،
امتِ مسلمہ کو اتحاد، صبر اور استقامت عطا فرما۔
یا اللہ ہم سب کو دینِ اسلام پر ثابت قدم رکھ،
اور ہمیں بھی مظلوموں کی مدد کرنے والا بنا۔
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
آمین یا رب العالمین

26/03/2026

ملک محمد محسن اعوان ڈی ایس پی موڑوے پولیس کے بھائی دلاور حسین اعوان مرحوم کے ختم قل شریف میں جگر گوشہ حضور پیر کاظمی سرکار رحمتہ اللہ علیہ حضور قبلہ پیر السید مظاہر علی کاظمی سبحانی چشتی
دربار عالیہ سبحان شریف نے شرکت فرمائی
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین

والد صاحب کسی بھی انسان کی زندگی میں صرف ایک رشتہ نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک سایہ دار درخت، ایک مضبوط سہارا اور ایک ایسی چھاؤ...
23/03/2026

والد صاحب کسی بھی انسان کی زندگی میں صرف ایک رشتہ نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک سایہ دار درخت، ایک مضبوط سہارا اور ایک ایسی چھاؤں ہوتے ہیں جس کے نیچے انسان خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔ ان کی موجودگی انسان کو حوصلہ دیتی ہے، زندگی کے نشیب و فراز میں راستہ دکھاتی ہے اور مشکلات میں ڈھال بن کر کھڑی رہتی ہے۔ ایک باپ اپنی اولاد کے لیے خاموشی سے جدوجہد کرتا ہے، اپنی خواہشات کو قربان کر کے ان کے خواب پورے کرتا ہے، اور انہیں اس مقام تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے جہاں وہ کامیاب اور باوقار زندگی گزار سکیں۔

جب والد صاحب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو زندگی جیسے یکدم بدل جاتی ہے۔ وہ سایہ جو ہر وقت سر پر محسوس ہوتا تھا، اچانک اٹھ جاتا ہے۔ اولاد کو ہر قدم پر ان کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے—چاہے وہ کوئی چھوٹی خوشی ہو یا بڑا غم، دل یہی چاہتا ہے کہ کاش وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہوتے۔ ان کے بغیر فیصلے کرنا مشکل لگتا ہے، اور زندگی کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بھاری محسوس ہونے لگتی ہیں۔

باپ کے جانے کے بعد انسان وقت سے پہلے بڑا ہو جاتا ہے۔ وہ مضبوط بننے کی کوشش کرتا ہے، مگر دل کے کسی کونے میں ایک خلا ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ ان کی نصیحتیں، ان کی باتیں، اور ان کا اندازِ محبت یادوں کی صورت میں ساتھ رہتا ہے، جو کبھی حوصلہ دیتا ہے اور کبھی آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔

لیکن ایک سچ یہ بھی ہے کہ والد صاحب کی تربیت اور دعائیں انسان کو زندگی بھر سنبھالے رکھتی ہیں۔ اگرچہ وہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہوتے، مگر ان کی دی ہوئی اقدار، اصول اور محبت ہماری رہنمائی کرتی رہتی ہے۔ اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں، ان کے لیے دعا کریں، اور اپنی زندگی کو اس طرح گزاریں کہ وہ جہاں بھی ہوں، ہم پر فخر محسوس کریں۔

اللہ تعالیٰ جن کے والد زندہ ہیں ان کو ان کا سایہ اپنی اولاد پر ہمیشہ سلامت رکھے، اور جن کے والد اس دنیا سے چلے گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ ان کی قبروں پر اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ہمیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اللہ پاک میرے پیر و مرشد، میرے والدِ محترم، میرے بابا جان کی تربتِ مبارک پر اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
پیر سید مظاہر علی کاظمی سبحانی چشتی
درگاہ عالیہ سبحان شریف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمیری طرف سے آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہزاروں خوشیاں...
21/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میری طرف سے آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے، آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے، آپ کی زندگیوں میں برکتیں عطا فرمائے، آپ آباد رہیں اور شاد رہیں۔

اس بابرکت موقع پر اپنی عید کی خوشیوں میں اُن لوگوں کو ضرور یاد رکھیے گا جو ہم میں سے کمزور اور ضرورت مند ہیں۔ یتیم بچوں، بے سہارا خواتین، مستحق اور سفید پوش افراد کو اپنی خوشیوں میں لازمی شامل کیجیے، تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو۔

اپنی دعاؤں میں فلسطین اور غزہ کے مظلوم بچوں اور تمام مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیے گا، اور اللہ رب العزت سے دعا کیجیے کہ وہ امتِ مسلمہ کی مدد فرمائے، اللہ پاک ایران کو فتح نصیب فرمائے اور اسلام کی سربلندی فرمائے، اور تمام مسلمانوں کو کامیابی و فتح نصیب فرمائے۔

اللہ پاک ہم سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے اور ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنائے۔
آمین یا رب العالمین
پیر سید مظاہر علی کاظمی سبحانی چشتی
دربار عالیہ سبحان شریف

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آپ سب سے ایک گزارش ہے اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد ضرو...
15/03/2026

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے آپ سب سے ایک گزارش ہے

اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد ضرور نظر ڈالیں۔ ہوسکتا ہے آپ کے قریب ہی کوئی یتیم بچہ، کوئی بیوہ، کوئی سفید پوش خاندان یا کوئی غریب انسان ایسا ہو جس کے پاس پہننے کے لیے مناسب کپڑے نہ ہوں یا گھر میں راشن کی کمی ہو۔

خصوصاً عید کے موقع پر کوشش کریں کہ کوئی یتیم بچہ، کوئی غریب یا مستحق فرد خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ اگر کسی کے پاس عید پر پہننے کے لیے کپڑے نہیں یا گھر میں کھانے پینے کی ضرورت ہے تو اپنی استطاعت کے مطابق اس کی مدد کریں۔

یاد رکھیں! کسی ضرورت مند کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ جب آپ اللہ کی مخلوق کی مدد کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات کو آسان فرماتا ہے اور آپ کی زندگی میں برکتیں عطا کرتا ہے۔

قرآنِ پاک میں ارشاد ہے:
*"وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللّٰهَ بِهِ عَلِيمٌ"*
(تم جو بھی بھلائی کے کام میں خرچ کرتے ہو، اللہ اسے خوب جانتا ہے)۔
*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
"صدقہ مصیبتوں کو دور کرتا ہے اور بلا کو ٹال دیتا ہے۔"

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
اللہ پاک ہم۔سب کو اپنی حفظ و امان رکھے آمین
منجانب:- پیر سید مظاہر علی کاظمی سبحانی
درگاہ عالیہ سبحان شریف

رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا۔"اے علی! تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی، مگر میرے بعد کوئی نبی نہی...
07/03/2026

رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا۔
"اے علی! تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں۔"

Address

Qila Sheikhupura

Telephone

+923009458574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حضور پیر السید محمد مدثر علی کاظمی سرکار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share