13/08/2026
بشپ ہاؤس، ڈائیوسیز آف پشاور میں اقلیتوں کا دن منایا گیا
11 اگست 2026
ڈائیوسیز آف پشاور کی جانب سے بشپ ہاؤس میں اقلیتوں کا دن ایک خصوصی اجتماع کے ساتھ منایا گیا، جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہمیں سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، صوبائی صدر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)، خیبر پختونخوا، اور سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش، جنرل سیکرٹری جے یو آئی خیبر پختونخوا،کی شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کے ہمراہ مولانا عبدالرحسیب حقانی، نائب صدر،ناصر فرانسس پیٹر,جے یو آئی-ف (JUI-F) کے اقلیتی رہنما، خیبر پختونخوا اور جے یو آئی کے دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔
معزز وفد نے بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز، ڈینیل سیموئل، سیکرٹری ڈائیوسیز، اور ڈائیوسیز آف پشاور کے دیگر اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی ہم آہنگی، احترام، مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے فروغ کے حوالے سے وقت گزارا۔
ڈائیوسیز آف پشاور تمام معزز مہمانوں کی شرکت، محبت اور یکجہتی کے اظہار پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ یہ اجتماع بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور باہمی احترام کے عزم کی ایک خوبصورت مثال ہے۔