Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP

Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP Auqaf Department, Khyber Pakhtunkhwa is an administrative Department under Schedule of the Government Rules of Business, 1985

01/09/2026

خیبرپختونخوا کے 210 دینی مدارس میں لائبریریوں کا قیام، نصابی کتب اور فرنیچر کی فراہمی شروع۔

اے بی این نیوز کی خصوصی رپورٹ۔

01/09/2026

خیبرپختونخوا کے 210 دینی مدارس میں لائبریریوں کا قیام، نصابی کتب اور فرنیچر کی فراہمی شروع۔

مشرق ٹی وی کی خصوصی رپورٹ۔

خیبرپختونخوا کے 210 دینی مدارس میں لائبریریوں کا قیام، نصابی کتب اور فرنیچر کی فراہمی شروع محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلی...
31/08/2026

خیبرپختونخوا کے 210 دینی مدارس میں لائبریریوں کا قیام، نصابی کتب اور فرنیچر کی فراہمی شروع

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے 210 رجسٹرڈ دینی مدارس میں لائبریریوں کے قیام کے لیے منظور شدہ نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی شروع کر لی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کی دفتر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور محمد عدنان قادری تھے۔ تقریب میں سیکرٹری اوقاف عطاءالرحمان، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا مولانا احسان الحق، علماء کرام اور دینی مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد عدنان قادری نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے طلبہ کو منظور شدہ نصابی کتب تک بہتر رسائی فراہم کرنا اور ان کے لیے موزوں تعلیمی و مطالعاتی ماحول قائم کرنا ہے۔ مدارس میں لائبریریوں کے قیام سے طلبہ کو باقاعدہ مطالعے کی سہولت میسر آئے گی، جس سے ان کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مستفید ہونے والے مدارس میں 140 بندوبستی اضلاع جبکہ 70 ضم اضلاع میں واقع ہیں۔ ہر منتخب مدرسے کو آٹھ تعلیمی درجات کے لیے منظور شدہ نصابی کتب کے سات سات سیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر 11,760 نصابی سیٹس تقسیم کیے گئے، جن میں ہر درجے کے 1,470 سیٹس شامل ہیں۔ ان درجات میں اولیٰ، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، موقوف علیہ اور دورۂ حدیث شامل ہیں۔

محمد عدنان قادری نے مزید کہا کہ مدارس میں مطالعے، علمی سرگرمیوں اور تحقیق کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کی غرض سے مجموعی طور پر 2,940 اشیائے فرنیچر بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہر مدرسے کو دو بک شیلف/الماریاں، دو لائبریری ٹیبلز اور دس کرسیاں فراہم کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 420 بک شیلف/الماریاں، 420 لائبریری ٹیبلز اور 2,100 کرسیاں فراہم کی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف عطاءالرحمان نے کہا کہ محکمہ دینی مدارس کی تعلیمی اور فنی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ان منصوبوں میں مدارس میں کمپیوٹر لیبارٹریوں کا قیام، طلبہ کو لیپ ٹاپس کی فراہمی، رحمت للعالمین ﷺ اسکالرشپس، فنی و ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت اور لائبریریوں کے قیام سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرکے انہیں موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا مولانا احسان الحق نے منصوبے کو دینی مدارس اور ان کے طلبہ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی سے مدارس میں مطالعے کا رجحان بڑھے گا اور طلبہ کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دینی مدارس کی معاونت پر صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف کی کاوشوں کو سراہا۔

28/08/2026
27/08/2026

صوبائی وزیر اوقاف مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کا صوبائی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب۔

26/08/2026

میرے قائد جناب عمران خان صاحب نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر حضرت محمد ﷺ کی شان، سیرت اور پیغامِ رحمت کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا۔ حضرت محمد ﷺ ہمارے آخری نبی، خاتم النبیین اور رحمت للعالمین ہیں، اور یہ ہمارا ایمان ہے۔

آپ ﷺ کی شان میں گستاخی پوری مسلم امہ کے دلوں کو زخمی کرتی ہے، کیونکہ آپ ﷺ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت اور اسوۂ حسنہ ہیں۔

عمران خان صاحب چاہتے تھے کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور آپ ﷺ کی سیرت، تعلیمات اور قرآنِ مجید ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا صوبائی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب!

‎وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبائی رحمة للعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب
26/08/2026

‎وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبائی رحمة للعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب

محکمہ اوقاف، حج،  مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام صوبائی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس پشاور میں منعقد ہوئی، جس...
26/08/2026

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام صوبائی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عدنان قادری، صوبائی وزراء شفیع جان، آفتاب عالم، مزمل اسلم دیگر علماء کرام و معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس کا موضوع "سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور فروغِ امن" تھا، جس میں علماء کرام نے سیرتِ رسول اکرم ﷺ، اسلامی تعلیمات، امن، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ پر اظہارِ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ خاتم النبیین اور رحمت للعالمین ہیں، آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ ہمارا ایمان ہے اور نوجوانوں کو سیرتِ النبی ﷺ کا مطالعہ کرکے اس کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر اوقاف عدنان قادری کے ہمراہ صوبائی مقابلہ حسنِ قرأت و نعت خوانی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے قاریان اور نعت خوانوں میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے۔

مقابلہ حسنِ قرأت میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محمد جنید احمد نے پہلی پوزیشن جبکہ نعت خوانی میں فہد نسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کانفرنس میں سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے، مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، امن، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

26/08/2026

صوبائی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ جناب محمد عدنان قادری صوبائی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس پشاور میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ۔

محکمہ اوقاف، حج، اقلیتی و مذہبی امور خیبرپختونخوا کے زیرِ انتظام پشاور میں منعقدہ مرکزی کانفرنس کا موضوع سیرتِ طیبہ ﷺ، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور امن کا فروغ ہے۔

تمام اُمتِ مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو
26/08/2026

تمام اُمتِ مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو

Address

Eidgah Charsadda Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

9212620

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Auqaf, Hajj & Religious Affairs Department KP:

Shortcuts

Share