22/08/2026
`وقفۂ عزائے حسینؑ`
*قبولِ خدمتِ عزائے حسینؑ کی التجا کے ساتھ*
قبول فرمائے مولاؑ یہ کاوشیں ہماری
سدا رہے قائم عزاداریِ شاہِ کربلا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماتمی دستہ سید الشہداءؑ پشاور کی جانب سے رخصتِ ایامِ عزاء کے موقع پر تمام ساداتِ کرام، متقین، بزرگان، جوانان اور عزادارانِ حسینؑ کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے پوری عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ مجالس اور جلوسِ ہائے عزاء میں شرکت فرمائی۔
ہم پشاور بھر کے تمام تعزیہ داران، آستانوں/امام بارگاہوں کے متولیان، انتظامی کمیٹیوں، لائیو کوریج ٹیموں، میڈیا والنٹیئرز اور تمام خادمینِ عزاء کے بے حد ممنون ہیں جن کی شب و روز محنت اور خدمات کی بدولت ایامِ عزاء کے تمام پروگرام بااحسن و خوبی انجام پائے۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ پروردگارِ عالم بحرمتِ آلِ محمدؑ تمام بانیان، ماتمیوں، خادمین اور مومنین کی اس کاوش، ماتم داری اور پرسہ داری کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور سب کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
زیست رہی تو پھر سے کریں گے ماتمِ شاہ
چل بسے تو یہ نذرِ سلام اور بچھڑنے کا الم باقی ہے
منجانب:
سردار اسد علی قزلباش
ماتمی دستہ سید الشہداءؑ پشاور
رابطہ 03005941730