Mutahida Ullama Board KP

Mutahida Ullama Board KP Official Page of Mutahida Ullama Board Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری کی زیر صدارت متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کا اجلاس۔۔خیبرپ...
18/04/2024

خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری کی زیر صدارت متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کا اجلاس۔۔

خیبرپختونخوا کے تمام مذہبی مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ اور سیکرٹری اوقاف نے اجلاس میں شرکت کی
مفتی ظفرزمان کوآرڈینیٹر متحدہ علماء نے
تمام وذمہ داریوں اور مقاصد جیسے باہمی رابطہ کاری، امن وامان ،مدارس پروگرامات ،صحت کے حوالے سے خدمات منصوبہ بندی و لائحہ عمل، درپیش چیلنجز کی نشاندہی و دیگر اہم امور پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

دہشتگردی کے خلاف سب سے پہلا فتویٰ خیبرپختونخوا کے مذہبی علماء نے جاری کیا تھا. وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری

متحدہ علماء بورڈ نے پولیو کے خاتمے میں بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کردار ادا کیا ہے. عدنان قادری

آئمہ کرام کے لیے اعزازیہ مقرر کرنا اور اس پر عملدرآمد کرانے میں متحدہ علماء بورڈ کا کردار بہترین تھا. عدنان قادری

آئمہ کرام کو دی جانے والی اعزازیہ کی مد میں مزید مثبت اقدامات اٹھائیں گے. عدنان قادری

پورے پاکستان میں خیبرپختونخوا کے معاشرے میں مسلکی و مذہبی ہم آہنگی بہترین ہے. عدنان قادری

امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے متحدہ علماء بورڈ کی استعداد کار سے مزید فائدہ اٹھائیں گے. عدنان قادری

صوبائی حکومت مدارس و مساجد کو سولرائزیشن اور دیگر سہولیات کے لیے فنڈز کی فراہمی ممکن بنا رہی ہے. عدنان قادری

صوبائی وزیر نے متحدہ علماء بورڈ کے ممبران کے لیے اعزازیہ کی سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی

سہ ماہی بنیاد پر متحدہ علماء بورڈ اجلاس منعقد کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کی جائے. صوبائی وزیر کی ہدایت ۔۔

مساجد و مدارس پر لگائے گئے ٹی وی و دیگر ٹیکسز کا ایشو اعلیٰ فورمز پر اٹھاؤں گا. عدنان قادری

متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا احسان الحق نے صوبائی وزیر عدنان قادری کا شکریہ ادا کیا اور نئی ذمہ داری اپنانے پر مبارکباد پیش کی

ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم الرحمن نے بھی متحدہ علماء بورڈ کے اجلاس سے خطاب کیا.
-----
از دفتر وزیر اوقاف و مذہبی امور، خیبرپختونخوا

13/12/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی یوسف شاہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، وفد نے سید ارشد حسین شاہ کو نگران وزرات اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
• ملاقات میں علماء کو درپیش مسائل، مدارس و مساجد کی تعمیر نو اور سولرائزیشن سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال، ملاقات میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے بارے گفتگو

• صوبے سے پولیو کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ کی علماء کرام سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل
علماء سے مل کر دلی خوشی ہوئی ، ملکی ترقی اور معاشرے کو انتشار سے بچانے میں علماء کا کردار کلیدی ہے، سید ارشد حسین شاہ

• مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کے کرادر کا معترف ہوں ، ملکی ترقی اور خلق خدا کی بھلائی کے لیے ہم نے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، علماء کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، سید ارشد حسین شاہ

• ملک و صوبے کے استحکام اور ترقی کے لیے متحدہ علماء بورڈ اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا ، وفد کی گفتگو

جسٹس (ر ) ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلی تقرری خوش آئند ہے ۔ متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخواپشاور ( ) وزیراعلی جسٹس...
14/11/2023

جسٹس (ر ) ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلی تقرری خوش آئند ہے ۔ متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا

پشاور ( ) وزیراعلی جسٹس(ر) ارشد حسین شاہ ایک تجربہ کار، اچھی شہرت , غیر متنازع اور غیر جانبدار شخصیت کے مالک ہے۔نگران وزیراعلی ارشد حسین شاہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے شخص ہے اور صوبے کے مسائل اور صورتحال کا بخوبی آگاہ ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ بطور نگران وزیراعلی تقرری خوش آئند اور بہترین فیصلہ ہے
ان خیالات کا اظہار
متحدہ علماء بورڈ خیبرپختونخوا کے کوارڈینیٹر اور صوبائی حکومت کے فوکل پرسن برائے مذہبی امور مفتی ظفر زمان حقانی نے پشاور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ مفتی ظفر زمان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا
کہ نگران وزیراعلی صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ نگران وزیراعلی کی بطور نگران صوبائی وزیر اوقاف ومذھبی امور کارگردگی قابل ستائش ہے ۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور بین المسالک وبین المذاھب ہم آہنگی کے کانفرسز کا انعقاد کرنا بطور وزیر نگران وزیراعلی کے نمایاں احسن اقدامات ہے۔ جن اقدامات سے مذہبی اور مسالکی رواداری کو فروغ ملا ہے۔
مفتی ظفر زمان نے مزید کہاکہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ منبر ومحراب اور صوبائی حکومت کے مابین روابط کو استوار و مضبوط کرانا بھی جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی کارگردگی کا نمایاں ثبوت ہے۔کوارڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا مفتی ظفر زمان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نگران وزیراعلی کی سرپرستی میں دیگر شعبوں اور طبقات کے مسائل کے حل کیساتھ مذھبی طبقے کے مسائل بھی حل ہونگے۔
متحدہ علماء بورڈ کا تعاون نگران حکومت کو حاصل رہے گا۔

محکمہ مذہبی امور خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مدارس کے اساتذہ اور طلباء کیلئے نوشہرہ میں 5 روزہ تربیتی پروگرام  اختتام پذی...
19/10/2023

محکمہ مذہبی امور خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مدارس کے اساتذہ اور طلباء کیلئے نوشہرہ میں 5 روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ۔
پاکستان میں قیام امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا۔

پشاور ( ) محکمہ مذہبی امور حکومت خیبر پختونخوا کے زیراہتمام و متحدہ علماء بورڈ کے تکنیکی تعاون سے مدارس کے اساتذہ اور طلباء کیلئے نوشہرہ مانکی شریف میں 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے تحت مختلف مدارس کے اساتذہ کرام اور طلباء کو شخصیت سازی ، معاشرتی بااختیاری ، ملازمت سے متعلق رہنمائی ، موثر طریقہ اظہار ، نو کاروباریت ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی ، شہریت اور شخصی ذمہ داریاں پر تربیت دی گئی ۔ حق خدمت اور رائے دہی ، اختلافات کا احترام اور مشترکات کی تلاش ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر عنوانات بھی زیر بحت رہے ۔ملک کے جید علمائے کرام اور ماہرین نے اساتذہ اور طلباء کی تربیت کیلئے ورکشاپ اور سیشنز میں خدمات انجام دی۔ پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد جامعہ امینیہ غفوریہ آستانہ قادریہ مانکی شریف میں کیا گیا۔

پروگرام کے آخری دن سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے چیئرمین مولانا یوسف شاہ تھے جبکہ صوبائی صدر تنظیم المدارس ڈاکٹر عبدلناصر، پیرزادہ ڈاکٹر جنید ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ، پیرزادہ محمد وقاص مہتمم و سرپرست جامعہ امینیہ غفوریہ ، میاں اسجد مانیٹرنگ افسر اوقاف و مذہبی امور ، صاحبزادہ حیدر جان پلاننگ افسر اور دیگر مہمان ، اساتذہ اور طلباء شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پروگرام کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ اس قسم پروگرامات سے مدارس کے طلباء کو عالمی زندگی مدد حاصل ہوگی۔ جید علمائے کرام نے ویکسنیشن ، حفاظتی ٹیکے لگانے اور انضباط آبادی کی اہمیت کو اسلامی نظریاتی کونسل کی ہدایات کی روشنی میں اہم قرار دیا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت خیبر پختونخوا کے پلاننگ افسر صاحبزادہ حیدر جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دینی مدارس کے طلباء کو کارآمد شہری بنانے اور طلباء کا استعدادکار بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ ان روزگار کے اصول اور دیگر سماجی امور میں آسانیاں پیدا ہوسکے۔ مانیٹرنگ افسر میاں اسجد نے کہا کہ محکمہ مذہبی امور مدارس کے طلباء و طالبات کیلئے وظائف اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں لانے کیلئے محکمہ محدود وسائل کے باوجود مزید اقدامات کررہی ہے۔
مہمان خصوصی مولانا یوسف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مذہبی امور کی کاوشوں کو سہراتے ہے ان اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔ اقدامات سے مدارس کے طلباء کو قومی دھارے شامل کیا جائے گا ۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ علماء پاکستان کی ترقی کیلئے متحد ہے علماء مشترکات پر متفق ہے علماء امن کیلئے متحد ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ فرقہ واریت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔ کسی کو تفرقہ پیدا کرنے نہیں دیا جائے گا ۔ مولانا یوسف شاہ نے مزید کہا کہ علماء نے پاکستان کی بقا کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہے۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء میں ٹریننگ سرٹفیکیٹ اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈ دئے گئے۔

پشاور میں محکمہ اوقاف ومذھبی امور اور متحدہ علماء بورڈ کے اشتراک سے سرینا ھوٹل پشاور میں بین المذاھب ہم آہنگی کا ایک روز...
07/10/2023

پشاور میں محکمہ اوقاف ومذھبی امور اور متحدہ علماء بورڈ کے اشتراک سے سرینا ھوٹل پشاور میں بین المذاھب ہم آہنگی کا ایک روزہ سیمنار کا انقعاد ۔سیمنار میں وفاقی وزیر مذھبی امور ،صوبائی وزیر مذھبی امور ، سیکٹری مذھبی امور سمیت چئیرمن متحدہ علماء بورڈ و تمام مسالک ومذاہب کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کانفرس کے شرکاء ومقررین نے بین المذاھب ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مملکت پاکستان کا حسن وترقی وحدت واتفاق میں ہیں ۔۔ہم سب ایک ہیں اور ہم سب پاکستانی ہیں ۔۔اور پاکستان کی سالمیت کے لئے ہم ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

06/10/2023

سیرت النبی ﷺ کانفرنس پشاور

سیرت النبیؐ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔مقررین کا خطاب
پشاور : محکمہ اوقاف ، حج و مذہبی امور اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے اشتراک سے پشاور میں ایک روزہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عصر حاضر کے مسائل کے حل پر روشنی ڈالنا تھا۔صوبائی نگران وزیر برائے اوقاف ، حج و مذہبی امور جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سیکٹری اوقاف ، حج و مذہبی امور ڈاکٹر اسد علی خان ، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا مولانا سید یوسف شاہ ،چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی ، اتحاد تنیظمات مدارس کے زمہ داران ،صوبائی حکومت کے فوکل پرسن برائے مذہبی امور مفتی ظفر زمان اور دیگر جید علمائے کرام ، مذہبی سکالرز اور عوام کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

سیکٹری اوقاف، حج و مذہبی امور ڈاکٹر اسد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے علما کرام کے ساتھ ہر موڑ پر کھڑے رہینگے ۔جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوس ناک واقعہ تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ دنوں وفد جڑانوالہ بیجھ کر اتحاد و اتفاق کی عمدہ مثال قائم کی۔ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اسد علی خان نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنانے سے مشکلات ختم ہو جاتی ہے۔
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مولانا سید یوسف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اسلام کے اندر دہشت گردی۔ نا انصافی نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سے دنیا میں روشنی پھیل گئی۔ ہم فخر محسوس کرتے ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہےامت کو اب پیغام پہنچانا ہماری زمہ داری ہے۔ چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ صوبہ بھر میں امن و اتفاق کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہے۔سیرت النبیؐ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
نگران صوبائی وزیر اوقاف ، حج و مذہبی امور ارشد حسین شاہ کا سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کہا کہ کانفرنس میں شرکت اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔ انسانی زندگی کے تمام مسائل کا حل اسوہ حسنہ میں موجود ہے۔ آپس میں بھائی چارے۔ اتفاق و اتحاد کا درس سیرت النبی سے ہی ملتا ہے
۔سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم پر عمل درآمد کرنے میں ہی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی راضگی ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ ہجرت کر گئے تو معاشرتی ترقی پر زور دیا
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آج کو مسلمان زوال کا شکار ہے۔ وجہ یہی ہے ہم قرآن و سنت پر عمل پیرا نہیں ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مقررین میں یادگاری شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔ اور خصوصی دعا کی گئی۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس پشاور سیرت النبیؐ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔مقررین کا خطاب پشاور : محکمہ اوقاف ، ح...
05/10/2023

سیرت النبی ﷺ کانفرنسسیرت النبیؐ میں عصرِ حاضر کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔مقررین کا خطاب پشاور : محکمہ اوقاف ، حج و مذہ...
05/10/2023

سیرت النبی ﷺ کانفرنس

Address

FATA Secretariate Warsak Road
Peshawar
25000

Telephone

+92919210166

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mutahida Ullama Board KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mutahida Ullama Board KP:

Share