Voice Of Azadar- Peshawar KPK

Directions

Voice Of Azadar- Peshawar KPK وائس آف عزادار۔ پشاور پاکستان

🚩چارسدہ خیبر پختون خواہ۔عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ🚩انجمنِ مؤمنین، چارسدہ کی جانب سے تنگی سے تعلق رکھنے والے بعض مومنین ک...
01/10/2026

🚩چارسدہ خیبر پختون خواہ۔عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ🚩
انجمنِ مؤمنین، چارسدہ کی جانب سے تنگی سے تعلق رکھنے والے بعض مومنین کو مبینہ طور پر مسلسل ہراساں اور خوفزدہ کیے جانے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعض تکفیری اور امن دشمن عناصر عام عوام کو گمراہ کرنے اور معاشرے کے پُرامن ماحول کو دانستہ طور پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ عناصر ٹولیوں کی صورت میں مومنین کے گھروں پر جا کر ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں سوالات کرتے، توہین آمیز رویہ اختیار کرتے اور انہیں خوفزدہ و دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کسی بھی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی شہری کے گھر جا کر اس کے عقائد کی تفتیش کرے، اسے دباؤ میں لائے یا خوف و ہراس میں مبتلا کرے۔ اگر کسی کے خلاف کوئی شکایت یا اعتراض ہے تو اس کے لیے ریاستی ادارے اور قانونی طریقۂ کار موجود ہیں۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ہم اربابِ اختیار، ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت، آر پی او مردان جناب قاسم علی خان، ڈی پی او چارسدہ رفعت اللّٰه خان، اسسٹنٹ کمشنر تنگی اخلاق احمد، اور متعلقہ ڈی ایس پی تنگی سرکل جواد خان صاحب سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تنگی کے مومنین اور ان کے خاندانوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہم کسی خصوصی رعایت یا غیر قانونی مطالبے کے خواہاں نہیں، بلکہ بحیثیت پاکستانی شہری اپنے آئینی و قانونی حقوق اور تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے سے پہلے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ علاقے کا پُرامن ماحول، باہمی احترام اور امن و امان ہر صورت برقرار رہے۔

انجمنِ مؤمنین، چارسدہ

For the attention of:
Deputy Commissioner Charsadda
Mardan Region Police
Charsadda Police

`علم کمیٹی خیبر پختونخوا پشاور کا امیر چن لیا گیا`* *مرکزی مجلس شوریٰ* کی رائے کے مطابق آراکین *علم کمیٹی* خیبرپختونخوا ...
01/02/2026

`علم کمیٹی خیبر پختونخوا پشاور کا امیر چن لیا گیا`

* *مرکزی مجلس شوریٰ* کی رائے کے مطابق آراکین *علم کمیٹی* خیبرپختونخوا ضلع پشاور کی راہنمائی کے لیے *سردار اسد علی قزلباش* کو *امیر* کے منصب پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ:
> ترجمان
علم کمیٹی خیبرپختونخوا
Copied

*مرقد پہ سیدہ س۔ع کے اندھیرا ہے آج بھی*عزادار نیوز *سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے بھی جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی بے حرم...
16/04/2025

*مرقد پہ سیدہ س۔ع کے اندھیرا ہے آج بھی*

عزادار نیوز

*سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے بھی جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی بے حرمتی/انہدام کی بھر پور مذمت کی ہے اور *صدائے تعمیر از سر نو جنت البقیع* کا مطالبہ کیا ہے،

سادات کمیٹی خیبر پختونخوا کے سربراہ *السید پیر محمد باقر امام حسنی والحسینی نقوی البخاری* نے *عزاء خانہ پیر سید سردار علی شاہ بخاری رح* میں آج مورخہ 15 اپریل 2025، بروز بدھ ایک اہم ملاقات میں *وائس آف عزادار* خیبرپختونخوا ضلع پشاور کے نمائندے کو اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبدالعزیز کے دور میں آٹھ شوال کو جنت البقیع میں مزارات مقدسہ مسمار کئے گئے تھے جنمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا س۔ع، صحابہ کرام رض اور اہلبیت اطہار ع کے مزارات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مزارات شعائر اللہ ہیں جن کی حرمت از روئے قرآن ثابت ہے مگر افسوس کہ مزارات اب تک منہدم ہیں، ہم ارباب اختیار اداروں اور بالخصوص حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان سے تمام مزارات کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جنت البقیع و جنت المعلیٰ و دیگر مزارات کی فوری دوبارہ تعمیر از سر نو کا مطالبہ کرتے ہیں،

*سربراہ سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں موجود سادات کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پشاور میں بمطابق *آٹھ شوال کو انہدام جنت البقیع* کے سلسلہ میں *آل سعود کے برخلاف احتجاجی مظاہرے اور نکالی جانے والی ریلیوں* کثیر تعداد میں شرکت کریں، جس کا مقصد *امت مسلمہ کا آل سعود سے مطالبہ ہو گا کہ آل رسول (ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کرام* کی مقدس قبور کو از سر نو تعمیر کیا جائے،

*سربراہ سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* نے اختتامی گفتگو میں کہا کہ واضح رہے کہ ١٩٢٦ میں سعودی حکومت کے امریکی و صہیونی ایجنٹوں آل سعود کے ملعون ناصبیوں نے آل پیغمبر اکرم (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور اور شعائر اللہ کو منہدم کر دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان تاحال آج تک آل سعود جو کہ امریکی وصہیونی آلہ کار ہیں کہ خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ان ناصبی آل سعودکے غیر اسلامی اور اسلام دشمن اقدام کے خلاف *سادات کمیٹی خیبر پختونخوا* کی جانب سے صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔

*وائس آف عزادار خیبر پختونخوا ضلع پشاور* زیر نگرانی امامیہ رابطہ کمیٹی صوبہ خیبر پختونخوا

رابطہ
03459077722 / 03459125725 /

04/04/2025

*پَرچم کُشائی* بدست پیر باقر امام نقوی
بروز جمعہ، ٢١ مارچ ٢٠٠٥
*بمناسبت تاج پُوشی امیرِ کائنات مولا و آقا علیﷺ ابنِ ابی طالب۴ (جشنِ نوروز)*
قصیدہ و منقبت خوانی: استاد کوثر علی درانی
*دربار حضرت سید فتح محمد شاہ بُخآریؒ (دادا جی سرکارؒ)* وڈپگہ پشاور۔
زیرِ انتظام: عزادار سید مصباح علی شاہ بخآری
*سجادہ نشین دربارِ ہذا*

05/10/2024

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Azadar- Peshawar KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share