عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل درہ آدم خیل

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل درہ آدم خیل
Directions

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل درہ آدم خیل عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل درہ آدم خیل آفیشل پیج

01/09/2026
چلو چلو کوہاٹ کمپنی باغ چلو
30/08/2026

چلو چلو کوہاٹ کمپنی باغ چلو

مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب کے صدارتی و اختتامی خطاب میں سے ایک بات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جوہرآباد کے زیرِ اہتمام 23 ...
28/08/2026

مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب کے صدارتی و اختتامی خطاب میں سے ایک بات
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جوہرآباد کے زیرِ اہتمام 23 اگست 2026 بروز اتوار علماء کنونشن میں حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا صدارتی و اختتامی خطاب۔
ایک بات جو آپ سب حضرات کے علم میں ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان اور خانقاہ سراجیہ کا جو تعلق ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔
ہمارے والد گرامی نور اللہ مرقدہ نے تقریباً 33/34 سال اس کی سربراہی کی ہے اور پوری دنیا میں اس کاز کو لے کر گئے ہیں۔
ابھی گزشتہ دنوں میں ہمارے بزرگ، ہمارے مفکر ختم نبوت حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری صاحب طویل علالت کے بعد دنیا سے پردہ فرما گئے۔
اس وقت مجلس کی تمام بہاریں اور جماعت میں جو نظم و ضبط نظر آرہا ہے، اس سب کے پیچھے مولانا عزیز الرحمن جالندھری صاحب کی محنت ہے۔
حضرت کی وفات کے بعد عالمی مجلس نے کسی تاخیر کے بغیر فوراً ہی ہمارے بڑے بھائی صاحبزادہ مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب کو مرکزی ناظم اعلیٰ نامزد کر دیا ہے، جو عالمی مجلس کی طرف سے خانقاہ سراجیہ پہ ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

27/08/2026

فتنۂ قادیانیت اور تحریکِ ختمِ نبوت کا تاریخی پس منظر

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی مبلغ حضرت مولانا عابد کمال دامت برکاتہم نے فتنۂ قادیانیت، تحریکِ ختم نبوت کی جدوجہد اور اکابرِ امت کی قربانیوں پر اہم گفتگو فرمائی ہے۔

پاکستان کے قیام کے بعد 1949ء میں سب سے قدیم دینی جماعت، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، کا وجود عمل میں آیا۔ اس کے پہلے امیر حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ تھے۔ اس جماعت کا تاریخی پس منظر، دینی و ملی خدمات، فتنۂ قادیانیت کے تعاقب میں اس کا کردار، اکابر و کارکنان کی قربانیاں اور موجودہ دور میں اس کی جدوجہد بھی اس گفتگو کا اہم حصہ ہیں۔ یہ جماعت عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، قادیانیت کے تعاقب اور مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

اس گفتگو میں خصوصاً 1953ء کی تحریک، مسلمانوں کی قربانیاں، خانقاہِ عالیہ سراجیہ کندیاں شریف کے اکابر کی خدمات اور مختلف مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ کی مشترکہ جدوجہد کا ذکر ہے۔ اسی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں 1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے دوسری آئینی ترمیم کے ذریعے متعلقہ آئینی تعریف منظور کی، جس کی صدارتی منظوری 7 ستمبر 1974ء کو ہوئی اور سرکاری اشاعت 21 ستمبر 1974ء کو ہوئی۔

یہ گفتگو نئی نسل کو عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات اور مستند تاریخی حقائق سے آگاہ کرتی ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ مکمل ویڈیو ضرور سنیں، تاریخ کو سمجھیں اور یہ معلومات دوسروں تک پہنچائیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں عقیدۂ ختم نبوت کی صحیح سمجھ اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

17/08/2026

بڑی خبر 🚨 | کوہاٹ میں 6 ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کوہاٹ کی تمام تاجر تنظیموں کا متفقہ اور تاریخی فیصلہ!
آج منعقدہ تاجر کنونشن کوہاٹ میں تمام تاجر تنظیموں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 6 ستمبر 2026ء بروز اتوار سالانہ عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس کے سلسلے میں نمازِ عصر کے بعد کوہاٹ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے والہانہ وابستگی، دینی غیرت اور ایمانی جذبے کا بھرپور اظہار ہے۔
📢 تمام تاجرانِ کوہاٹ!
اپنے کاروبار بند کرکے اس عظیم دینی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور دنیا کو بتا دیں کہ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کوہاٹ کی تاجر برادری یک زبان و یک جان ہے۔
🔥 چلو چلو! کمپنی باغ کوہاٹ چلو!
🔥 6 ستمبر بروز اتوار — بعد از نمازِ عصر
🔥 28ویں سالانہ عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ کے زیر اہتمام علماء کنونشن،میڈیا کنونشن،صحافی کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد عنقریب تاجر ...
10/08/2026

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوہاٹ کے زیر اہتمام علماء کنونشن،میڈیا کنونشن،صحافی کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد عنقریب تاجر کنونشن 17 اگست 2026 ء بروز پیر کوتوالی مسجد مین بازار کوہاٹ میں ہونے جارہا ہے
تمام تاجر برادری سے شرکت کی بھرپور اپیل ہے
تشریف آوری فرمائیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا
منجانب ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

عقیدۂ ختمِ نبوت… ایمان کی بنیاد، امت کا اتحاد!الحمدللہ!عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت، کوہاٹ کے زیرِ اہتمام28ویں سالانہ تح...
06/08/2026

عقیدۂ ختمِ نبوت… ایمان کی بنیاد، امت کا اتحاد!
الحمدللہ!
عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت، کوہاٹ کے زیرِ اہتمام
28ویں سالانہ تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس
بروز اتوار، 6 ستمبر 2026ء، بعد از نمازِ عصر، کمپنی باغ کوہاٹ میں ملک کے ممتاز اکابر علماء کرام اور قائدینِ ختمِ نبوت ایمان افروز اور بصیرت افروز خطابات فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، طلبہ، نوجوانوں اور اہلِ ایمان سے پُرخلوص اپیل ہے کہ خود بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت فرمائیں اور اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور احباب کو بھی ساتھ لائیں، تاکہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور تجدیدِ ایمان کے اس مبارک اجتماع کو کامیاب بنایا جا سکے۔
آئیے! اپنے ایمان، اپنی نسلوں اور اپنے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے اس تاریخی کانفرنس کا حصہ بنیں۔
"تحفظِ ختمِ نبوت… ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری!"

عقیدہٴ ختمِ نبوت اور ہماری ذمہ داریاں"صحافی برادری کے لیے ایک خاص نشست اور عظیم الشان کانفرنس کی دعوت۔ آئیں! حق و صداقت ...
06/08/2026

عقیدہٴ ختمِ نبوت اور ہماری ذمہ داریاں"
صحافی برادری کے لیے ایک خاص نشست اور عظیم الشان کانفرنس کی دعوت۔ آئیں! حق و صداقت کی اس آواز میں اپنی آواز شامل کریں۔
بسلسلہ 28 ویں سالانہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس

Address

Dara Adam Khel
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل درہ آدم خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share