15/01/2023
مرد اور محبت
مرد کبھی اپنی محبت کا اظہار لفظوں میں نہیں کر سکتا۔۔ اسے کرنا ہی نہیں آتا ۔۔۔ یا پھر سکھایا ہی نہیں جاتا ۔۔۔
وہ کبھی اپنی ماں کو نہیں بتا پاتا کہ اسے ان کے بغیر گھر بہت ادھورا لگتا ہے۔۔۔۔ وہ کبھی اپنی بہن کو نہیں بول پاتا کہ اسے اسکی شرارتیں اچھی لگتی ہیں۔اپنی بیوی کو نہیں کہہ پاتا کہ اسی کی وجہ سے اسکا ایمان محفوظ ہے۔۔۔اپنی بیٹی کو نہیں بتا پاتا کہ اس نے کتنی دعائیں کی تھی کہ رب اسکو رحمت سے نوازے۔۔۔۔
غرض یہ۔۔۔ کہ مرد کو لفظی محبت کرنا آتی ہی نہی۔۔۔ وہ ہمیشہ عملی اور مضبوط محبت کرتا ہےاور اسی محبت کے اظہار کے لئے وہ اپنی ذات پر ہر تکلیف سہتا ہے۔۔۔ کہ اس کی محبتیں محفوظ رہ سکیں۔