Peshawar Azaa

Peshawar Azaa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peshawar Azaa, Religious organisation, Mohallah MARVIHA, Peshawar.

اس پیج کو بنانے کا مقصد معصومین علیہم السلام بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ ف*ج شریف کی خوشنودی حاصل کرنا اور پشاور میں عزاداری کا فروغ ہے تاکہ دوسرے شہروں اورممالک میں رہنے والے افراد لائیو عزاداری سے مستفید ہوسکیں۔ اس پیج پر کیے جانے والا کام امام وقت حضرت امام محمد مہدی آخرالزمان عج اللہ ف*ج شرف کو ہدیہ کیاجاتا ہے اور اس کا ثواب شہدائے ملت جعفریہ، جملہ مومنین و مومنات بالخصوص اس پیج کی ٹیم کے جم

لہ شہدا و مرحومین کو مرحمت کیاجاتا ہے۔
اپنی آرا اور تجاویز سے ہمیں مستفید کرتے ہیں۔
ہمارا یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹوٗیٹر اکاؤنٹ بھی فالو، سبسکرائب کریں۔

21/08/2026
21/08/2026

😢*دل کربلا میں رہ گیا*😢

کربلا سے واپسی بظاہر ایک سفر کا اختتام ہے، مگر حقیقت میں یہ دل کے ایک حصے کو وہیں چھوڑ آنے کا نام ہے۔ انسان اپنے قدموں سے کربلا سے واپس آجاتا ہے، مگر اس کا دل روضۂ امام حسینؑ کی جالیوں، گنبدِ حسینی، بین الحرمین اور اس مقدس سرزمین کی فضاؤں میں رہ جاتا ہے۔

کربلا میں گزرا ہوا ہر لمحہ دل پر ایک نقش چھوڑ جاتا ہے۔ جب نگاہ گنبدِ امام حسینؑ پر پڑتی ہے تو دل بے اختیار کہتا ہے کہ کاش یہ لمحہ کبھی ختم نہ ہو۔ جب روضۂ عباسؑ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو وفا، شجاعت اور ایثار کی پوری داستان آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔ بین الحرمین سے گزرتے ہوئے انسان سوچتا ہے کہ یہی وہ سرزمین ہے جہاں امام حسینؑ نے دین، حق اور انسانیت کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

واپسی کے سفر میں سامان تو ہمارے ساتھ ہوتا ہے، مگر دل کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ آنکھیں راستوں کو دیکھتی ہیں مگر یادیں کربلا کی گلیوں میں بھٹکتی رہتی ہیں۔ زبان خاموش ہوتی ہے مگر دل مسلسل پکار رہا ہوتا ہے: یا حسینؑ!

کربلا ہمیں صرف رلاتی نہیں، بلکہ جینا بھی سکھاتی ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ حق کے راستے میں مشکلات آئیں تو ثابت قدم رہنا ہے، ظلم کے سامنے سر نہیں جھکانا اور دین و اصول کی خاطر قربانی سے دریغ نہیں کرنا۔

اے میرے مولا حسینؑ! ہم آپ کے در سے واپس تو آگئے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ دل کربلا میں رہ گیا ہے۔
وہی دل اب ہر لمحہ ایک دعا کرتا ہے:

یا حسینؑ! پھر بلانا،
پھر اپنے روضے کی زیارت نصیب فرمانا،
اور جب تک دوبارہ حاضری نہ ہو،
اس دل میں اپنی محبت کی شمع روشن رکھنا۔

الحمدللہ علیٰ توفیقِ زیارتِ امام حسینؑ۔
السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسینؑ۔

فقیرکودعاؤں
میں یاد رکھیں

سہراب علی کربلائی

20/08/2026

🌿 فقیرکودعاؤں میں یاد رکھیں
سہراب علی کربلائی 🤲

🌿 حسن مجتبیٰ علیہ صلواۃ وسلام کی بارگاہ میں 🌿:-     محترمہ جناب سیدہ طیبہ کاظمی صاحبہ کے گلہائے عقیدت
20/08/2026

🌿 حسن مجتبیٰ علیہ صلواۃ وسلام کی بارگاہ میں 🌿
:- محترمہ جناب سیدہ طیبہ کاظمی صاحبہ کے گلہائے عقیدت

🌿کار خیر میں حصہ لینے 🌿
20/08/2026

🌿کار خیر میں حصہ لینے 🌿

13/08/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
FB
Instagram, Youtube, Twitter

Address

Mohallah MARVIHA
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Azaa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share