26/08/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
لاپتہ بچی سے متعلق اہم پیغام اور شکریہ
چند روز قبل گاؤں قد رہ (ضلع صوابی) سے گمشدہ بچی کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ گھر کے کنویں میں گر کر بحق ہو گئی تھی۔ اللہ تعالی بچی کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ والدین و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام احباب اور اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں پیغام کو شیئر کیا اور ہر ممکن تلاش میں تعاون کیا۔
کسی انسان کے دکھ میں شریک ہونا اور مدد کی کوشش کرنا عظیم نیکی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
> "اور جو کسی ایک انسان کی زندگی بچائے (یا اس کی مدد کرے)، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔" (الماہدۃ: 32)
>
اللہ پاک آپ تمام لوگوں کی اس کاوش اور ہمدردی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور سب کو جزاۓ خیر عطا کرے۔ آمین۔
✍️: استاد راشد جلیل صدر وبانی السلفیہ ویلفئیر ٹرسٹ