Ham aur Din-e-Islam

Ham aur Din-e-Islam If someone wants to know what position he enjoys in the eyes of Allah , he has only to look at what

16/06/2020

جنگ_یمامہ۔۔۔ مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی، جہاں 1200 صحابہ کرام رضی الله عنہ اجمعین کی شہادت ہوئی، مگر فتنہ کو مکمل مٹا ڈالا
خلیفہ اول سیدناابوبکر صدیقؓ_خطبہ دے رہے تھے:
لوگوں! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو"
بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:
مدینہ میں کوئی نہ رہے حتی کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے جائیں"

الله گواہ ہے کہ اگر علی المرتضی سیدناصدیق اکبر کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے

اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی

13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے
یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے:
"بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے لڑی نہ کبھی بعد میں لڑی"
اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259 صحابہ کرام شہید ھویے تھے ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہ کٹے جسموں کے ساتھ مقتل میں پڑے تھے اور سورج کی چمکتی شعائیں ان کے قدموں کا بوسہ لیتی تھیں

#اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی

انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس
ہاں وہی جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم میں مشہور تھے
اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:
اےالله ! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں"

چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر و سناں کا زخم نہ لگا ہو

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کا لاڈلا بھائی۔۔۔۔ہاں وہی زید بن خطاب جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھا

اس نے مسلمانوں میں آخری خطبہ دیا:
والله ! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے بات نہ کرونگا جب تک کہ انہیں شکست نہ دے دوں یا شہید نہ کر دیا جاؤں"
یہ وہی تھے جس کی شہادت نے مراد رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو رنجیدہ کر دیا

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

وہ بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان" تھا جس میں اتنا خون بہا کہ اسے "حدیقۃ الموت" کہا جانے لگے۔۔۔
وہ ایسا باغ تھا جس کی دیواریں مثل قلعہ کے تھیں
کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا لشکر ہو اور براء بن مالک کہے:
*"لوگو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں تمہارے لئے دروازہ کھولونگا"*
اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں چھلانگ لگا دی
قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گاااا
ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کو کاٹ کر رکھ دیا

*اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*

کاش کہ تم جان لیتے کہ تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع کیا ہے۔۔۔۔کاش تمہیں
*یارسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم* کہتے ان صحابہ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔۔۔
*کاش تم یہ جان لیتے اے کاش!!!!!!!*

*رضی الله عنھم اجمعین*

*قادیانیت اس وقت ایک بہت بڑے فتنے کی صورت میں نمودار ہو چکا ہے.. پس ہر صاحب ایمان کے ذمے ہے کہ وہ اس کے سدباب کی کوششوں میں شریک ہو*

*اے مسلمانو، تحفظ ختم نبوت کے جہاد میں اپنا اپنا کردار اداکرو تاکہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو . اپنا حصہ ڈال کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے*

10/06/2020

جس وقت مغرب یہ کہے کہ ہم اسلام کے خلاف نہیں

اُس وقت یا تو وہ جھوٹا ہوتا ہے

یا ہم صحیح اسلام پر نہیں ہوتے

اللہ نے تو فرمایا ہے [وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ "یہودی اور عیسائی تجھ سے کبھی راضی نہیں ہونے والے تاوقتیکہ تو ان کی ملت کا پیرو نہ ہو"]

-

08/06/2020

اریبہ پولی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم۔

ہر جعمرات کو ڈاکٹر چیک اپ اور الٹرا ساؤنڈ فری کیا جاتا ہے۔
°لیڈی ڈاکٹر
°جنرل فزیشن
°بچوں کا ڈاکٹر
°الٹرا ساؤنڈ
°نارمل ڈلیوری
°چھوٹے اور بڑے آپرشن
°لیباٹری

کی سہولت مجود ہے
ہلہ روڈ نزد دی بریلینٹ پبلک سکول بسم اللہ سٹی حبیب ٹاؤن پتوکی

05/06/2020

امریکہ کی تباہی اور 20 ڈالر

جارج فلویڈ ایک سیاہ نسل امریکی تھا۔ اس نے فلسطین سے تعلق رکھنے والے محمود ابو میالہ کی دکان سے کوئی چیز خریدی اور اسے 20 ڈالر اس کی قیمت ادا کی۔
ابو میالہ کو لگا کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔ اس نے پولیس کو فون کیا اور فلویڈ پر الزام لگایا کہ اس کے پاس جعلی نوٹ ہیں۔ پولیس موقعہ پر حاضر ہوئی اور وہ واقعہ پیش آیا جس نے امریکہ کو ہلا کر رکھا ہوا ہے۔
فلویڈ ایک سیاہ فام امریکی پولیس کے گھٹنوں کے نیچے دم گھٹنے سے فوت ہو گیا جبکہ وہ مسلسل چیخ رہا تھا: "پلیز، میری سانسیں رک رہی ہیں۔"
امریکہ جل گیا۔ ابومیالہ کی دکان کی بھی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔
بعد میں تحقیق سے پتہ چلا کہ فلویڈ کا دیا ہوا 20 ڈالر کا نوٹ اصلی تھا اور ابومیالہ کا الزام درست نہیں تھا۔

20 ڈالرز دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور عسکری طاقت کو ختم کرنے کے لیے شاید کافی تھے۔۔۔ وہ اربوں ڈالرز جو ٹرمپ دودھ دیتی گائے "بن سلمان" سے نکال لے گیا تھا اور وہ اربوں ڈالرز جو کمزور قوموں کا استحصال کر کے چوری کر کے لے گیا تھا اس 20 ڈالرز کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔۔۔
شاید نمرود کا قصہ آج کے حالات کے مطابق پھر سے تکرار ہو رہا ہے۔ وہاں ایک مچھر تھا۔۔ یہاں 20 ڈالر۔۔
#ٹیپوسلطان

03/06/2020

🌿🌿

اللہ کے نزدیک آپ کیاھیں.... ؟؟؟

بہت معزرت کے ساتھ !

آپ نے ۔۔بی کم ،
ڈی کم ، ایم بی اے ،
بی ٹیگ ، ماسٹر ,
ایم فل ، یا پی ایچ ڈی ، ڈگری حاصل کی ہے...

لیکن قرآن سمجھ کر اور تدبّر کے ساتھ نہیں پڑھا تو خوب جان لیں الله کے نزدیک آپ کا شمار جاہلوں میں ہے -

🌸🌹🌸

02/06/2020

۩ فطرت ۩

ایک دفعہ ایک گدھ اور ایک شاہین بلند پرواز ہو گئےـ بلندی پر ہوا میں تیرنے لگےـ وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آ رہے تھےـ اپنی بلندیوں پر مست، زمین سے بےنیاز، آسمان سے بےخبر، بس مصروفِ پروازـ دیکھنے والے بڑے حیران ہوۓ کہ یہ دونوں ہم فطرت نہیں، ہم پرواز کیسے ہو گئے؟

شاہین نے گدھ سے کہا "دیکھو اس دنیا میں ذوقِ پرواز کے علاوہ اور کوئی بات قابلِ غور نہیں"ـ گدھ نے بھی تکلفاً کہہ دیا "ہاں مجھے بھی پرواز عزیز ہےـ میرے پَر بھی بلند پروازی کے لئے مجھے ملے" لیکن کچھ ہی لمحوں بعد گدھ نے نیچے دیکھاـ اسے دور ایک مرا ہوا گھوڑا نظر آیاـ اس نے شاہین سے کہا "جہنم میں گئی تمہاری بلند پروازی اور بلند نگاہی ـ مجھے میری منزل پکار رہی ہے"ـ اتنا کہہ کر گدھ نے ایک لمبا غوطہ لگایا اور اپنی منزلِ مردار پر آ گراـ فطرت الگ الگ تھی، منزل الگ الگ رہی ـ ہم سفر آدمی اگر ہم فطرت نہ ہو تو ساتھ کبھی منزل تک نہیں پہنچتاـ

انسانوں کو اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ معلوم کرنا مشکل نہیں ہوگا کہ فطرت اپنا اظہار کرتی رہتی ہےـ جو کمینہ ہے وہ کمینہ ہی ہے خواہ وہ کسی مقام و مرتبہ میں ہو ـ میاں محمّد صاحبؒ کا ایک مشہور شعر ہے کہ ؂

نیچاں دی اشنائی کولوں کسے نئیں پھل پایا
ککر تے انگور چڑھایا ............ہر گچھا زخمایا

(کمینے انسان کی دوستی کبھی کوئی پھل نہیں دیتی جس طرح کیکر پر انگور کی بیل چڑھانے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ ہر گچھا زخمی ہو جاتا ہے)

31/05/2020

*آپ کن لوگوں میں شامل ہیں......* ⁉

➖➖💗🏵💗➖➖

*کتنے ہی لوگوں کو ہم جانتے ہیں جو ایک "بھر پور" زندگی گزار کر اپنے رب کے حضور حاضر ہو چکے.*

کچھ نے طویل عمر پائی اور کچھ نے مختصر. کچھ اچھی گزار گئے اور کچھ بری. آج ان کی ساری حیات محض ایک یاد (خوشگوار یا نا خوشگوار) بن کر ہمارے ذہن کے کسی گوشے میں موجود ہے. *سمٹ کر، کسی زِپ فائل کی طرح!*

🏵 *`ان میں کچھ وہ تھے جو حقوق اللہ اور حقوق العباد کو بطریق احسن نبھانے کی کوشش میں لگے رہے*

اپنی ذات، اعمال، صلاحیتوں، مال اور وقت کے بہترین استعمال سے ہر کسی *کو نفع، سکون اور فائدہ پہنچانے* کی سعی کرتے رہے. ان کا ساتھ ہر ایک کے لیے *مثبت توانائی کا باعث تھا.*

مسائل تو ان کو بھی بہت سے درپیش رہے کیونکہ دنیا ہے ہی دارالامتحان، ہر اگلا سوال پہلے سے زیادہ پیچیدہ، مگر وہ *صبر، شکر، رضا، دعا اور درگزر کی راہ پر گامزن رہے.*

*🏵پھر کچھ وہ تھے جنہیں نہ کبھی اللہ کی کسی نعمت نے اس کے شکر پر متوجہ کیا، نہ انسانوں سے ان کی بن سکی. *ہر ایک سے شکایت، ہر ایک کی غیبت، ہر ایک سے گلے شکوے، ہر ایک سے بد ظن. اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتے رہے. وہ اپنے ہر برے عمل کو ردعمل کہتے رہے اُس "برے" سلوک کا جو ان کی دانست میں دنیا نے ان کے ساتھ کیا. یوں اپنے ہر کیے دھرے سے خود کو بآسانی بری الذمہ قرار دے لیتے. زندگی کو کوستے رہے. اس طرز عمل سے اپنی زندگی کو خود اپنے ہاتھوں ایک مَیںس (بے ترتیب و غیر منظم شے) بنا لیا. ان کا ساتھ ہر ایک کے لیے منفی و غیر تعمیری انرجی کا ذریعہ بنا رہا* .

زندگی کا جہاں ایک آغاز ہے، وہیں انجام بھی یقینی ہے.

*آئیے آج ایک کام کریں:* ‼‼

تھوڑا سا وقت نکال کر کم از کم پانچ ایسے لوگوں کو (جو اب اس دنیا میں نہیں رہے) جنہیں آپ خود ذاتی طور پر جانتے تھے، اپنے ذہن میں لائیں جن کا تعلق پہلے گروپ سے ہے.

پھر کم از کم پانچ ایسے لوگوں کو جن کا تعلق دوسرے گروپ سے ہے.

*اب سوچیں دونوں طرح کے لوگ زندگی گزار کر چلے گئے. موازنہ کریں، فرق کیا ہے؟*⁉

دنیا میں ان کے گزارے گئے وقت کے *اُن پر اور دوسروں پر کیا اثرات مرتب ہوئے. وہ جاتے ہوئے اپنے ساتھ کیا لے گئے؟* ⁉⁉

*پھر ہم اپنی اپنی ذات کو محاسبے کے کٹہرے میں کھڑا کریں اور سوچیں میرا تعلق کس گروپ سے ہے؟ ⁉*

*گرد و نواح پر کیا اثرات مرتب کر رہا/رہی ہوں؟* ⁉

*پیچھے کیا چھوڑ رہا/رہی ہوں؟ آگے کیا بھیج رہا/رہی ہوں؟* ⁉

دونوں گروپس کے لیے مغفرت کی دعا کریں کیونکہ *ان کے اعمال کا دفتر بند اور توبہ کی مہلت ختم ہو چکی.* سوائے ان اچھے یا برے اثرات کے جن میں سے ان کا حصہ انہیں بعد از وفات بھی ملتا رہے گا.

🔉🔉 *ہمارے پاس مہلت ابھی باقی ہے. اسے غنیمت جانیں.*

کل کو دانا ترین شخص بھی اللّه تعالٰی سے یہی کہے گا کہ دنیا میں تو میں نے محض ایک دن یا دن کا کچھ حصہ ہی گزارا ہے.

*_دنیا کی زندگی متاع الغرور ہے، کہیں ہم اس کے دھوکے میں نہ آ جائیں* 😢_

خلاصہ موت و حیات بس یہی ہے جو اللہ رب العزت نے سورہ الملک میں بیان کر دیا:

*الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ*

جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی.

اچھی زندگی، پیچھے اپنے ذکرِ خیر اور اچھے انجام کے لیے یہ دعا مانگتے رہنا چاہیے،

*رَبِّ ھَبْ لِیْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصَّالِحِيْنَ. وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِيْنَ. وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ… وَلَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ.*

اے میرے رب! مجھے قوتِ فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں سے ملا دے. اور بعد میں آنے والوں میں میری سچی ناموری باقی رکھ اور مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں سے بنا دے... اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن وہ (لوگ) اٹھائے جائیں گے. (سورۃ الشعراء)

*تحریر: حنا نرجس*
انتخاب اسلام کے بیٹے

🎀🎊🤍💕🤍🎊🎀

31/05/2020

جو لوگ ایمان لاے ہیں اورانہوں نےاپنےایمان میں شرک کی ملاوٹ نہیں کی امن{صرف}انہیں کے لیے ہے اور وہی راہ راست پر ہیں
انعام آیت82

31/05/2020

ان گنت لاتعداد درود وسلام ہوں ہستی اقدس ومقدس طہر ومطہر محمد مصطفی ﷺ کی ذاتِ گرامی پر
جنہیں الله رب العزة نے
ساری کائنات کے لیے رہبرورہنما
ہادی پیشوا بناکر بھیجا۔۔

31/05/2020

من یطع الرسول فقد اطاع الله
جس نے رسول الله ﷺ کی اتباع کی گویا اس نے الله کی فرمانبرداری کی۔۔القرآن

31/05/2020

َکس

اپنے اپنے گھروں میں
ایک صدقہ باکس بنائیں
جس میں روزانہ اپنی استطاعت کے مطابق
#صدقہ ڈال دیا کریں اور بچوں کی تربیت بھی ایسے کریں کہ وہ اپنی پاکٹ منی میں سے چاہے ایک روپیہ
ھی سہی مگر ڈالیں ضرور
اور پھر ایک مہینہ کے بعد
اسے کسی ضرورت مند کو یا جو بھی صدقے کے حقدارھوں انہیں دے دیں،
اس سے ان شاء ﷲ آپکی دولت میں برکت رہے گی،
ﷲکریم راضی ہونگے،
ﷲکریم کا قرب حاصل
ھو گا،
مال کی حرص کم ہو گی،
نفس کا بخل ختم ہو گا۔۔
نیکی کے کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لیں،
اس پوسٹ کو کاپی
پیسٹ کریں یا شیئر کریں
اپنی اپنی وال پر بھی لگائیں ،
ہو سکتا ہے یہی آپکے لئے صدقہ جاریہ بن جائے۔

ان شاء ﷲالکریم ۔۔۔

ﷲکریم ہم سب کو اعمالِ صالحہ کی توفیق نصیب
کرے۔
الھمہ آمین یا راحم المساکین

31/05/2020

حافظ محمد شبیر 22 مئی 2020ء کو کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت فلائیٹ کے مسافر تھے‘ موت کتنی ظالم اور چالاک ہوتی ہے حافظ صاحب اس حقیقت کی کلاسیکل مثال ہیں‘
یہ سال بھر سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وقت مقررہ انہیں کھینچ کھانچ کر فلائیٹ پی کے 8303 تک لے آیا‘ کیسے؟
آپ ان کی داستان ملاحظہ کیجیے۔ یہ اپنے خاندان کے پہلے حافظ قرآن تھے‘ والد کا انتقال 1994ء میں ہو گیا‘ خاندان میں بڑے تھے لہٰذا بہن بھائیوں کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آ گئی۔
یہ کویت چلے گئے‘ وہاں مزدوری کرتے رہے‘ کویت سے کراچی آئے‘ مختلف کام کیے اور پھر سعودی عرب چلے گئے‘ یہ ریاض کے ایک ہسپتال میں اکاؤنٹنٹ تھے‘
2019ء میں سعودی عرب کے معاشی حالات خراب ہو گئے تو یہ خاندان سمیت امریکا شفٹ ہونے کی کوشش کرنے لگے‘ سعودی عرب سے بھی امریکا جا سکتے تھے لیکن یہ پاکستان آ گئے اور پورا سال امریکی ویزے کی کوشش کرتے رہے‘ صدر ٹرمپ کی وجہ سے امریکا کی پالیسیاں تبدیل ہو گئیں‘ پاکستانیوں کے لیے ویزے مشکل ہو گئے لہٰذا حافظ صاحب کا معاملہ سال بھر لٹکا رہا تاہم فروری میں انہیں امریکا کا ویزہ مل گیا‘ یہ جاب ویزہ تھا‘ یہ اس پر اپنی فیملی کو بھی امریکا لے جا سکتے تھے‘ خاندان نے تیاری شروع کر دی لیکن اس دوران کرونا آ گیا‘ فلائیٹس اور بارڈرز بند ہو گئے یوں حافظ محمد شبیر کراچی میں پھنس گئے‘
مئی کے شروع میں اطلاع ملی‘ صدر ٹرمپ 22 مئی سے جاب ویزوں پر پابندی لگا رہے ہیں جس کے بعد یہ لوگ شاید کبھی امریکا نہ جا سکیں‘ خاندان نے فیصلہ کیا یہ 22 مئی سے پہلے امریکا پہنچ جائیں‘ حافظ صاحب 19 سال سے تراویح پڑھا رہے تھے‘ کویت اور سعودی عرب میں بھی نماز تراویح کی امامت کرتے تھے اور یہ اس سال بھی تراویح پڑھا رہے تھے‘ ان کا خاندان بھی ان کے پیچھے تراویح پڑھتا تھا‘ یہ اس رمضان میں بھی پندرہ دن یہ خدمات سرانجام دیتے رہے‘
19 مئی کو بھی انہوں نے تراویح پڑھائیں‘ روزہ رکھا اور یہ قطر ائیر ویز کی فلائیٹ سے دوہا روانہ گئے۔

یہ اور ان کا ویزہ کراچی ائیرپورٹ پر کلیئر ہو گیا لیکن یہ جب دوہا پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گیا‘ امریکا کرونا کی وجہ سے صرف اپنے شہریوں کو داخلے کی اجازت دے رہا تھا‘ امریکی پاسپورٹ ہولڈرز کے علاوہ کوئی شخص امریکا داخل نہیں ہو سکتا تھا چناں چہ قطر ائیر ویز نے انہیں آف لوڈ کر دیا‘ یہ دس گھنٹے دوہا ائیر پورٹ پر بیٹھے رہے‘ واپسی کی فلائیٹ کا معلوم کیا تو پتا چلا یکم جون تک کراچی کی کسی فلائیٹ میں کوئی گنجائش موجود نہیں۔

قطر کا ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ سے باہر بھی نہیں جا سکتے تھے‘ یہ کاؤنٹر پر پریشان کھڑے تھے‘ اچانک کاؤنٹر بوائے نے بتایا آج ایک کارگو فلائیٹ لاہور جا رہی ہے‘ کارگو فلائیٹس مسافروں کو نہیں لے جاتیں لیکن میں آپ کے لیے کوشش کر سکتا ہوں‘ حافظ محمد بشیر نے ہاں کر دی‘ کاؤنٹر بوائے نے کوشش کی اور آپ قسمت دیکھیے کارگو فلائیٹ انہیں لے جانے پر راضی ہو گئی‘ یہ اور ان کا خاندان خوش ہو گئے لیکن ان میں سے کوئی نہیں جانتا تھا یہ جس چانس کو خوش قسمتی سمجھ رہے ہیں یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی بدقسمتی ثابت ہوگا۔

مسافر بڑی تیزی سے آخری منزل کی طرف بڑھ رہا تھا‘ حافظ شبیرکارگو فلائیٹ کے اکیلے مسافر تھے‘ یہ بہرحال لاہور پہنچ گئے‘ پاکستان کے زیادہ تر ائیرپورٹس پر مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے‘ یہ بھی روک لیے گئے لیکن ان کی رپورٹ دو دن میں آ گئی اور یہ نیگٹو نکلے‘انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی‘ 22مئی کو لاہور سے کراچی کے لیے دو فلائیٹس تھیں‘ گیارہ بجے اور ایک بجے‘ دونوں میں سیٹ موجود تھی‘ یہ 11 بجے کی فلائیٹ لینا چاہتے تھے لیکن اَن جانے میں ان کے منہ سے ایک بجے نکل گیا یوں یہ ایک بجے کی فلائیٹ میں سوار ہوئے اور یہ فلائیٹ دو بج کر 37 منٹ پر ائیر پورٹ سے آدھ کلو میٹر دور گر کر تباہ ہو گئی۔

حافظ محمد شبیر نیک‘ پابند صوم و صلوٰۃ اور عاجزی سے لبریز انسان تھے لیکن موت انہیں کھینچ کھانچ کر فلائیٹ پی کے 8303 تک لے آئی‘ اگر موت کی زنجیر کا کوئی ایک حلقہ بھی نرم یا کم زور پڑ جاتا تو یہ صاف بچ جاتے‘ یہ اگر 19 مئی کو کراچی ائیر پورٹ پرروک لیے جاتے‘ انہیں دوہا میں نہ روکا جاتا‘ انہیں قطر میں ایک دو دن کا ٹرانزٹ مل جاتا‘ یہ کارگو فلائیٹ میں سوار نہ ہوتے‘ یہ اگر 14 دن قرنطینہ میں رہ جاتے‘ ان کا کرونا رزلٹ ایک آدھ دن لیٹ ہو جاتا یا پھر یہ ایک بجے کی بجائے 11 بجے کی فلائیٹ لے لیتے تو یہ آج بھی اپنے بچوں کے درمیان بیٹھ کر ہنس کھیل رہے ہوتے مگر موت کے مسافروں کو کس وقت موت دبوچ لے ہم میں سے کوئی نہیں جانتا۔

ہم یہ بھی نہیں جانتے ہمارے رکتے ہوئے قدم ہمیں کس مصیبت سے بچا رہے ہیں اور ہم جس طرف سرپٹ دوڑ رہے ہیں اس کے آخر میں کون سا عذاب ہمارا انتظار کر رہا ہے‘
حافظ محمد شبیر صاحب بھی جس اتفاق کو اپنی گڈ لک سمجھ رہے ہوں گے وہ آخر میں کیا نکلا؟
چناں چہ آپ یہ بات پلے باندھ لیں قدرت اگر ہمیں بچانا چاہتی ہے تو یہ ہمیں کالی بلی بھجوا کر بچا لیتی ہے اور یہ اگر ہمیں گھیرنا چاہتی ہے تو یہ پھر ہمیں خوش قسمتیوں کے پہیوں پر بٹھا کر بھی اپنی طرف کھینچ لے گی‘ یہ ہمیں دائیں بائیں نہیں ہونے دے گی۔

یہ موت کی کہانی تھی‘ آپ اب ایک کہانی زندگی کی بھی ملاحظہ کیجیے‘
فلائیٹ پی کے 8303 کے دومسافر معجزانہ طور پر بچ گئے‘ ان میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی تھے‘ یہ ملک کے نام ور اداکار منور سعید کے صاحب زادے ہیں‘ ظفر مسعود کے بقول حادثے سے پہلے طیارے میں شور ہوگیا‘ لوگوں نے اونچی اونچی آواز میں کلمہ پڑھنا شروع کر دیا‘ لوگ اللہ تعالیٰ کو بھی پکار رہے تھے اور گڑگڑا کر دعائیں بھی کر رہے تھے لیکن مجھ پر الٹا اثر ہوا۔

میں سکتے میں چلا گیا‘ مجھے اس وقت کوئی کلمہ‘ کوئی دعا یاد نہیں آ رہی تھی‘ میں بس چپ چاپ اپنی سیٹ پربیٹھا رہا‘ جہاز کریش ہوا‘ میری سیٹ جہاز سے نکلی اور میں سیٹ سمیت ہوا میں اچھلتا ہوا ایک گاڑی پرجا گرا‘ وہ گاڑی ایک وکیل صاحب کی تھی‘ وکیل صاحب سائیڈ پر کھڑے تھے جب کہ ان کی بیگم گاڑی کے اندر بیٹھی تھی‘ میں گاڑی کی چھت پر ٹک گیا‘ میرے پورے جسم میں درد ہو رہا تھا‘ وکیل صاحب نے میری سیٹ بیلٹ کھولی۔

مجھے گاڑی کی چھت سے نیچے اتارا اور مجھے لے کر ہسپتال کی طرف دوڑ پڑے یوں میں بچ گیا تاہم ظفر مسعود نے ایک حیران کن بات بتائی۔
ان کا کہنا تھا حادثے کے وقت میری والدہ نماز ظہر ادا کر رہی تھیں‘ یہ نماز میں تھیں جب انہیں میرے حادثے کی اطلاع دی گئی‘ میری والدہ نے یہ خبر سننے کے باوجود نماز جاری رکھی‘ یہ اس وقت تک سجدے میں پڑی رہیں جب تک انہیں یہ نہیں بتا دیا گیا اللہ تعالیٰ نے ظفر کو بچا لیا ہے‘ ظفر مسعود کی والدہ کا واقعہ اور سیٹ سمیت زندہ سلامت گاڑی کی چھت پر گرنا اور بروقت ایسے سمجھ دار شخص کا مل جانا جو انہیں سیدھا ہسپتال لے گیا۔
یہ واقعی حیران کن تھا لہٰذا اللہ تعالیٰ جب کسی کو بچانا چاہتا ہے تو وہ ایسے شخص کو سیٹ سمیت جہاز سے باہر گرا دیتا ہے جسے مصیبت کے وقت کلمہ تک یاد نہیں آتا اور دوسری طرف جب یہ کسی کو بلانا چاہے تو یہ حافظ قرآن محمد شبیر جیسے متقی اور پرہیز گار شخص کو کارگو فلائیٹ کے ذریعے دوسرے ملک سے لا کر اس فلائیٹ میں بٹھا دیتا ہے جس کے نصیب میں منزل نہیں لکھی گئی تھی‘ہمارا اللہ اتنا کار ساز‘ اتنا طاقت ور ہے۔

آپ اب ایک تیسری کہانی بھی ملاحظہ کیجیے۔

میرے ایک دوست بھی اس فلائیٹ میں موجود تھے‘ نہایت شان دار انسان تھے‘ یہ جوانی میں کراچی کی ایک پارسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے‘ والد سخت اور تگڑے تھے‘ وہ نہیں مانے‘ والدین کی مرضی سے ان کی شادی ہوگئی‘ خاتون بہت پڑھی لکھی‘ ذہین اور خوب صورت تھیں لیکن ان کا نبھا نہ ہوسکا‘ طلاق ہو گئی‘ دوسری شادی ہوئی‘ وہ بھی کام یاب نہ ہو سکی‘والد کا اس دوران انتقال ہو گیا‘ بیس سال بعد ان کا اسی پارسی خاتون سے رابطہ ہوا‘ وہ آج تک ان کا انتظار کر رہی تھیں۔

یہ والدہ کے پاس گئے‘ اپنے بھائیوں اور بہنوں کو راضی کیا‘ فیملی ان کی ضد کے سامنے ہار گئی‘ یہ خوش ہو گئے‘ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی تھی‘ فیصلہ ہوایہ کراچی آئیں گے‘ لڑکی کی فیملی سے ملیں گے اور عید کے بعد باقاعدہ شادی ہو جائے گی‘ یہ بھی 22 مئی کو لاہور سے کراچی روانہ ہو گئے‘ وہ پارسی لڑکی جس کا انہوں نے20 سال انتظار کیا تھا وہ انہیں پک کرنے کے لیے کراچی ائیر پورٹ آگئی لیکن یہ کراچی پہنچ کر بھی اس تک نہ پہنچ سکے‘ یہ سب کی پہنچ سے نکل گئے۔

میں نے دو دن قبل اخبارات میں ان کی مغفرت کا اشتہار پڑھا‘ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے‘
بے شک ہم سب اپنے رب کی مہلت کے محتاج ہیں‘ یہ جب سانس ڈھیلی کر دیتا ہے تو انسان گرتے ہوئے جہاز سے بھی سیٹ سمیت سلامت نکل آتا ہے اور یہ جب سانس کھینچ لیتا ہے تو پھر ہمیں اگلی سانس کی مہلت نہیں ملتی‘ ہمارے دلوں کی دھڑکنیں ہمارے دل ہی میں منجمد ہوجاتی ہیں‘یااللہ تیرا کرم ہے‘ یا اللہ تیرا رحم ہے۔۔
تحریر جاوید چوہدری
زیرو پوائنٹ
31 مئی 2020

Address

Pattoki
55300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ham aur Din-e-Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ham aur Din-e-Islam:

Share