Syed Sharjeel Abbas Naqvi

Syed Sharjeel Abbas Naqvi Ya ali a.s madad

17/11/2025
02/07/2025

Shah E Karbo Bala Pechy Bahuu Runny || Noha || Syed Muhammad Jaffar Uz Zaman Naqvi || Hujjat E Akhir

نوحہ پاک :جڈاں پتر جوانؐ کوں ٹور بیٹھے شاہِ کرب وبلا ص پچھے بہوں رنے
تحریر و آواز: سرکار السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری آف جمن شاہ ضلع لیہ
چینل: حجت آخر

Full Noha Upload:
YouTube 👉 https://youtu.be/8odJx9CXc0o

Follows:
Facebook 👉 https://www.facebook.com/share/r/29N4rdjMadfCBj77/
TikTok 👉 https://vt.tiktok.com/ZSYV23B41/

عقد شہزادہ امیر قاسم صلوات اللہ علیہ پر سرکار السید محمد جعفرالزمان نقوی البخاری دام ظلہ تعالیٰ نے مکمل تحقیق کر کے اپنے...
28/06/2025

عقد شہزادہ امیر قاسم صلوات اللہ علیہ پر سرکار السید محمد جعفرالزمان نقوی البخاری دام ظلہ تعالیٰ نے مکمل تحقیق کر کے اپنے کتاب مجالس المنتظرین کی جلد دوئم کے صفحہ نمبر511 سے 629 تک تحریر فرمایا اور تمام اعتراضات کا مدلل و تحقیقی جواب دیا۔ اس میں شہزادہ امیر قاسم کے عقد، سے لیکر شہزادہ قاسم کی شہادت تک کا تمام واقعات مکمل طور پر حقائق کھول کر بیان کیے گئے ہیں۔
مومنین مکمل تحقیقی گفتگو پڑھنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

https://drive.google.com/file/d/1tM0TKdz0Aan7XYjswO61Bp18izFeo7ed/view?usp=sharing

اَلْاِسْمُ الصَّالِحُ الْاَوَّلُوْنُ وَالْآخِرُوْن(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف)اسم پاک شہنشاہِ معظم امامِ زمانہ
24/01/2025

اَلْاِسْمُ الصَّالِحُ الْاَوَّلُوْنُ وَالْآخِرُوْن(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف)
اسم پاک شہنشاہِ معظم امامِ زمانہ

عارف۔ بھائی صاحب اگر خواہشات و جذبات ہی پردارومدار حیات دنیا آپ سمجھ رہے ہیں وہ توایک گدھے میں بھی ہیں۔ پھر فرمائیے کہ ا...
13/01/2025

عارف۔ بھائی صاحب اگر خواہشات و جذبات ہی پردارومدار حیات دنیا آپ سمجھ رہے ہیں وہ توایک گدھے میں بھی ہیں۔ پھر فرمائیے کہ ایک گدھا دنیا کی رونق بڑھانے، اس کو آباد کرنے اس میں امن قائم کرنے کے لئے زیادہ مفید ہے یا آدمی؟
عزادار۔ آپ کی باتیں بھی عجیب ہوتی ہیں بھلا گدھا کیا کام کرسکتاہے؟
عارف۔ بس اب سمجھ لیجئے کہ بندگان جذبات کو قرآن گدھوں سے بد تر کہتا ہے اور صاحب شعور اور اہل ایمان انسان ہوتا ہے۔ ا بھی آپ سمجھے کہ خدا و رسول ؐاور آل رسول ؑچاہتے ہیں کہ یہ دنیا کے انسان نما حیوان جو گدھوں سے بد تر ہوتے ہوئے دنیا کی رونق قائم کئے ہوئے ہیں انسان بن جائیں تاکہ دنیا کو جنت بنا دیں۔ خاک میں نور چمکا دیں۔
عزادار۔ مجھکو تو یہاں ایک شک پیدا ہوتاہے اور وہ یہ ہے کہ تمام خواہشات فطری ہیں۔ ان کی تسکین کی خواہش بھی فطری۔ پس خواہشات و جذبات کی تسکین نہ کرنا غیر فطری معلوم ہوتا ہے اور اسلام دین فطرت ہے کسی غیر فطری امر کا اسلام حکم نہیں دیتا لہٰذا خواہشات و جذبات کی تسکین نہ کرنا اسلام کا حکم کیسے ہوسکتا ہے اور آدمی کے لئے یہ ممکن بھی کب ہے کہ و خواہشات و جذبات کو مٹا سکے خود جناب باری تعالیٰ نے فرمادیا ہے (ترجمہ) "اور آپ جو کچھ بیان کر رہے ہیں نفس انسانی کی وسعت سے باہر ہیں " لہذا یہ اسلام کی تعلیم کیسے ہوسکتی ہے ہم کو تو محبت اہلِ بیت ؑاور حسین ؑپر رونا ہی نجات کے لئے کافی ہے۔
عارف۔ پیارے بھائی! یہ تو سب نفس کی خود فریبی ہے بار بار اسی بات کی تکرار کئے جاتاہے۔ مولاحسین ؑپر رونے کی شان آپ کودکھلا چکا ہوں مگر نفس نے پھر وہی آپ کے سامنے پیش کردیا۔ اب اس پر غور کیجئے کہ جوامام حسین ؑپر روئے گا اس پر جنت واجب ہوجائیگی۔ جس کی علامت آرزوئے موت ہے۔ لہذا جس شخص میں علامت وجوب جنت(یعنی آرزوئے موت) پیدا نہ ہو وہ اگرامام حسین ؑپر رونے کا دعویٰ کرے تو یقینا جھوٹا ہے اور اگر وہ اپنے کو سچا سمجھے تو محمد و آل محمدؐ کی تکذیب کرتا ہے نفس انسان کی یہ فطرت ہے کہ وہ اصلاح کی طرف متوجہ ہونا ہی نہیں چاہتا اور ہمیشہ بہانے تلاش کیا کرتا ہے۔
اور نفس کشی کو جو آپ خلاف فطرت کہہ رہے ہیں اس کے متعلق بھی آپ پر واضح ہوجائے گا وہ فطری ہے یا غیر فطری۔ اسلام جو نفس کشی سکھلاتا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے خواہشات و جذبات جوفضا کے اثر اور جہالت کی نجاست سے مسخ ہوجاتے ہیں ان کو حیات نو عطا کر کے صحیح اور حقیقی بنا دیا جائے۔ وہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ خواہشات و جذبات کا جوش مٹا دیا جائے تاکہ ان کی بے چون و چرا تعمیل پر انسان مجبور نہ ہو بلکہ عقل کی روشنی میں اور عقل کے حکم سے کام کرسکے اس کی ایک مثال بھی سن لیجئے۔ بچہ سے دریافت کریں توُ اچھا یا فلاں شے وہ کہے گا میں اچھا۔ اسی طرح دنیا کی ہر چیز کے متعلق دریافت کر جائیں۔ وہ یہی کہتا رہے گا میں اچھا لہذا فطرت صحیح تو یہ ہے کہ آدمی سب سے اچھا بننے اور اچھا رہنے کی کوشش کرے مگر فضا کی نجاست سے یہی خواہش مسخ ہو کر اچھا سمجھے جانے کی خواہش میں تبدیل ہوجاتی ہے یعنی اس کو صرف یہ خواہش رہ جاتی ہے کہ دنیا مجھکو اچھا سمجھے۔ اسی طرح تمام خواہشات و جذبات کا حال ہے اب بھی آپ سمجھے کہ یہ رہبانیت کی تعلیم نہیں ہے بلکہ عین فطرت ہے۔
اب رہا آپ کادعویٰ محبت اہل ِبیت علیہم الصلوات والسلام اول تو پہلے ہی دکھلا چکا ہوں کہ یہ دعویٰ تکذیب اہلبیت ؑکے مترادف ہے۔ دوبارہ اعادہ کی ضرورت نہیں مگر مزید تشفی کے لیے اب اس کا آئینہ بھی ملاحظہ فرما لیجئے۔ محبت کی تفصیل تو بعد میں بیان کرونگا۔ پہلے صرف اس پر غور کیجئے کہ جب کسی محبوب کی مصیبت اور تکلیف کا حال آپ سنتے ہیں تو دل پر چوٹ لگتی ہے غم کی کیفیت نفس پر طاری ہوجاتی ہے۔ آل رسول ؐنے جو مصائب برداشت کئے اور مصیبتوں کے پہاڑ سر پر اٹھائے اس کا مقصد تو یہ تھا کہ دنیا کے قلوب کو غم سے متاثر کردیں۔ دلوں میں درد پیدا ہوجائے اگر آپ غور کریں گے تو صاف ظاہر ہوجائے گا کہ آپ کا دعویٰ محبت اہلِ بیت علیہم الصلوات والسلام محض نفس کا دھوکہ اور وسوسۂ شیطانی ہے۔ اب اس پر غور فرمائیے کہ جس کو اہلِ بیت علیہم الصلوات والسلام سے محبت ہوگی اس پر ان کے مصائب سن کر غم کی کیفیت کا طاری ہوجانا لازم ہوگا۔ اب آپ اس پر غور کریں کہ مصائب اہلِ بیت علیہم الصلوات والسلام سننے سے آپ کے نفس پر غم کی کیفیت طاری ہوتی ہے یا نہیں؟
عزادار۔ کیوں نہیں پیدا ہوتی۔ ہم تو جب مصائب اہلِ بیت علیہم الصلوات والسلام سنتے ہیں دل پر چوٹ لگتی ہے۔ غم کا اثر ہوتا ہے اور روتے ہیں۔ کیا دل پر اثر ہوئے بغیر کوئی رہ سکتا ہے۔
عارف۔ سبحان اللہ کیا کہنا آپ کے غم کا! یہی تو میں عرض کرتا ہوں کہ شیطان نے حلول کرکے نفس کی گہرائی میں یہ خیالات ڈال دئیے ہیں اسی وجہ سے آپ کو بھی غم حسین ؑ میں مبتلا ہونے کا یقین ہے لہذا نفس کبھی غور نہیں کرنے دیتا اور گمراہی اور ہلاکت میں پڑا ہواہے۔
عزادار۔ آپ بھی عجیب حضرت ہیں۔ بھائی صاحب یہ جو ہم مجالس میں روتے ہیں یہ غم میں نہیں روتے تو کیا خوشی میں روتے ہیں؟

مکمل کتاب PDFمیں حاصل کرنے کے لیا نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور PDF میں کتاب کو Download کریں۔ خود بھی پڑھیں اور اپنے عزیزواقارب کو بھی شئیر کریں
شکریہ

https://drive.google.com/.../1hx_wqWKWMSbb7EaWpM0.../view

Address

Kasur
Pattoki

Telephone

+923095707435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Sharjeel Abbas Naqvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Syed Sharjeel Abbas Naqvi:

Share