Peer Shah Ghulam Fareed Qadri Chishti Sabri

Peer Shah Ghulam Fareed Qadri Chishti Sabri حریمِ حُسنِ معنیٰ ہے فرید, کاشانہِ ممتاز
جو بیٹھو باادب

24/05/2026
21/05/2026

.............مَنَاقِبُ فَاطِمَة الزَّهْرَاءِ سلام اللہ عليه..........
........🔸سَيِّدَة نِسَاءِ الْمُؤْمِنِيْنَ، أَوْ سَيِّدَة نِسَاءِ هَذِه الْأُمَّة

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور
نبی اکرم ﷺ صبح کے وقت باہر تشریف لائے درآنحالیکہ آپ ﷺ نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی جس پر سیاہ اُون سے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما آئے تو آپ ﷺ نے اُنہیں اُس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ آئے اور ان کے ہمراہ چادر میں داخل ہو گئے، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں اور آپ ﷺ نے ان کو اس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت علی کرم اللہ وجہہ آئے تو آپ ﷺ نے اُنہیں بھی چادر میں لے لیا۔ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت مبارکہ پڑھی: ’’اے اھلِ بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘

حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم ﷺ پر حضرت اُمّ سلم رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ آیت مبارکہ. اے اھلِ بیت! اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔ نازل ہوئی۔ تو آپ ﷺ نے حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کو بلایا اور ایک کملی میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم ﷺ کے پیچھے تھے، آپ ﷺ نے اُنہیں بھی کملی میں ڈھانپ لیا، پھر فرمایا: اِلٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے نجاست دور کر اور ان کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ (6) ماہ تک حضور نبی اکرم ﷺ کا یہ معمول رہا کہ جب نمازِ فجر کے لئے نکلتے اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے تو فرماتے: اے اہل
بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیتِ مبارکہ پڑھتے: )۔ اے اھلِ بیت! اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘

”رسول اللہ ﷺ کے وصال مبارک کے بعد
سیدہ فاطمةْ الزهره رضى الله عنها کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ آپ کے آنسو تھمتے نہ تھے۔ بسا اوقات کسی معاملے میں مخاطب کیا جاتا تو گویا سننے اور سمجھنے سے قاصر رہتیں۔ اہلِ مدینہ جب آپ کو غمگین دیکھتے تو ان کا غم تازہ ہو جایا کرتا۔“

(سلوة الكئيب بوفاة الحبيب لابن ناصر الدين : ١٦٥)
.............................▪️🔸▪️...............................

مکةْ المكرمه کے مرکزی دروازے جن سے احرام والے افراد گزر کر حرم میں داخل ہوتے ہیں رمضان المبارک و حج مبروک میں یہ سب بڑے ...
16/05/2026

مکةْ المكرمه کے مرکزی دروازے جن سے احرام والے افراد گزر کر حرم میں داخل ہوتے ہیں رمضان المبارک و حج مبروک میں یہ سب بڑے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں

🔸باب شاہ عبدالعزیز (دروازہ نمبر 1)
یہ مسجد حرام کے جنوب مغربی حصے میں واقع سب سے اہم اور پرشکوہ دروازوں میں سے ایک ہے، جو براہ راست کعبہ کے سامنے والے صحن کی طرف کھلتا ہے رسول اللہ ﷺ نے ہجرت کے وقت کعبہ کو اس مقام سے الوداع کہا تھا

🔸باب السلام (دروازہ نمبر 19)
یہ دروازہ مسعی (صفا و مروہ) کے قریب واقع ہے، اسے تاریخی طور پر مسجد حرام میں داخلے کا بنیادی راستہ سمجھا جاتا رہا ہے اور یہ زائرین کے لیے بڑی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔

🔸باب الفتح (دروازہ نمبر 45)
مروہ پہاڑی کے قریب واقع یہ دروازہ اس مناسبت سے مشہور ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ اس طرف سے داخل ہوئے تھے، یہ مسجد کے شمالی حصے میں موجود ہے۔

💚اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰى مُحَمَّدٍﷺ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍﷺ💚

15/05/2026

تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یا رسول اللہﷺ
تیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یا رسول اللہﷺ

میں کُج وی نہیں جے تیرے نال میری کوئی نسبت نہیں
میں سب کُچھ ہاں جے میں تیرا سداواں یا رسول اللہﷺ

میرا دل وی چاوہندا اے میرے گھر وی تُسی آؤ
تیری راہواں دے وچ پَلکاں وچھاواں یا رسول اللہﷺ🙏

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَنَبِيِكَ وَرَسُولِكَ ❣️

14/05/2026

یا #رسول #اللہﷺ
آپ کے در کی فضاؤں کو سلام🙏
گنبد خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام 🙏

Address

Pakpattan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Shah Ghulam Fareed Qadri Chishti Sabri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share