Pir Qazi Rafiq Ullah Chishti Qadri

Pir Qazi Rafiq Ullah Chishti Qadri شفا من جانب اللہ۔
ہر قسم کی جسمانی اور روحانی بیماریو ں کا علاج اور دم کیا جاتا ہے۔

25/01/2024
24/01/2024

ملے گی شیخ کو جنت ہمیں دوزخ عطا ہوگا

بس اتنی بات ہے جسکے لیے، محشر بپا ہوگا

بتا دوں ، عشق میں دیوانہ بن جانے سے کیا ہوگا

وہ بے پردہ ملیں گے ، پردہ دیوانے سے کیا ہوگا

ہمیں معلوم ہے، ہم سے سنو، محشر میں کیا ہوگا

سب اِس کو دیکھتے ہوں گے وہ ہم کو دیکھتا ہوگا

جو کھو بیٹھیں نماز عشق میں ہوش و حواس اپنے

حساب روز ؐمحشر ایسے دیوانے کا کیا ہوگا

سمجھتا کیا ھے، تو دیوانگانِ عشق کو زاہد

یہ ہو جائیں گے جس جانب اِسی جانب خدا ہوگا

مِلے گی شیخ کو جَنت، مُجھے دوزخ عطا ہو گا

بَس اِتنی بات ہے، جِس کے لئے محشر بَپا ہو گا؟

رَہیں دو، دو، فرشتے ساتھ تو اِنصاف کیا ہو گا

کِسی نے کُچھ لِکھا ہو گا، کِسی نے کُچھ لِکھا ہو گا

بروزِ حَشر حاکم، قادرِ مُطلق خُدا ہو گا

فَرشتوں کے لِکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہو گا

سَکونِ مُستقل، دِل بے تمنا، شیخ کی صحبت

یہ جنت ہے، تو اِس جنت سے دوزخ کیا بُرا ہو گا

تری دُنیا میں صبر و شُکر سے ہم نے بسر کر لی

تری دنیا سے بھی بَڑھ کر ترے دوزخ میں کیا ہو گا

بھروسہ کِس قدر ہے تُجھ کو اختر اِس کی رحمت پَر

اَگر وہ شیخ صاحب کا خُدا نِکلا تو کیا ہو گا؟

23/01/2024

وہ کوہِ طُور ہو یا سر زمین ِ دل بیدم
جمالِ یار سے خالی کوئی دیار نہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹

‏میں نے کہا ہے چاند سے روشن کوئی ؟اس نے کہا ؛  رخسار من !!!میں نے کہا میٹھے سے بھی میٹھا ہے کیا ؟اس نے کہا ؛  گفتار من !...
22/01/2024

‏میں نے کہا ہے چاند سے روشن کوئی ؟
اس نے کہا ؛ رخسار من !!!

میں نے کہا میٹھے سے بھی میٹھا ہے کیا ؟
اس نے کہا ؛ گفتار من !!!

میں نے کہا ہے عشق کیا ؟
اس نے کہا ؛ رسم وفا !!!

میں نے کہا ۔۔۔۔۔ نہ ظلم کر
اس نے کہا ؛ میری ادا‏

میں نے کہا ہے مرگ کیا ؟
اس نے کہا ؛ مجھے چھوڑ دے !!!

پوچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علاج زندگی ؟
اس نے کہا ؛ مجھے دیکھ لے !!!

میں نے کہا، ہو حور تم ؟
اس نے کہا ؛ اونچا مقام !!!

میں نے کہا خسرو ضعیف،
اس نے کہا ؛ میرا غلام !!!
امیر خسرو

22/01/2024

زندگی بہت میٹھی ہے اگر ہم اس میں اپنی زبان کا زہر استعمال نہیں کریں گےتو.

Address

Mohallah Molvian Wala Teh; Pahar Pur Disst: D I Khan Kpk
Paharpur
29160

Telephone

+923077143833

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pir Qazi Rafiq Ullah Chishti Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Pir Qazi Rafiq Ullah Chishti Qadri:

Share