Ashraf ul Madaris Okara

Ashraf ul Madaris Okara Ashraf Ul Madaris Okara is a well-known Islamic religious institution commonly referred to as “the Jamia” in the region.

جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس
📍 جی ٹی روڈ، اوکاڑہ
📘 اہلِ سنت و جماعت
🎓 تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان
🏛️ قائم شدہ 1954ء
بانی: شیخُ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمۃُ اللہ علیہ Founded by Sheikh-ul-Quran Maulana Ghulam Ali Okarvi (RA), the Jamia has been serving Islamic education, scholarship and religious guidance for decades and holds a respected position in Okara.

10/05/2026
اوکاڑہ/ دربار شریف حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑویؒ بمقام جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکاڑہ می...
29/04/2026

اوکاڑہ/ دربار شریف حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑویؒ

بمقام جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں ہر اسلامی مہینے کی 10 تاریخ کو بعد نماز عشاء گیارہویں شریف کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔

آج بروز بدھ بھی یہ روح پرور محفل زیرِ صدارت ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی منعقد ہوئی، جس میں تلاوتِ قرآنِ کریم، نعت و منقبت، وعظ و نصیحت، ذکر و اذکار، صلوٰۃ و سلام اور ختم شریف پڑھا گیا۔

آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء کے لیے لنگر شریف کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

👈 دارالعلوم کے آفیشل پیج کو فالو کریں
20/04/2026

👈 دارالعلوم کے آفیشل پیج کو فالو کریں

اوکاڑہ/ دارالعلوم اشرف المدارسجامع مسجد دارالعلوم اشرف المدارس کے مؤذن، محترم حافظ محمد عقیل احمد اشرفی صاحب کی والدہ مح...
16/04/2026

اوکاڑہ/ دارالعلوم اشرف المدارس

جامع مسجد دارالعلوم اشرف المدارس کے مؤذن، محترم حافظ محمد عقیل احمد اشرفی صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا تھا۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، رات 9:30 پر دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ میں ادا کی گئی۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور درجات بلند فرمائے۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کی اولاد کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اوکاڑہ / حضرت کرماں والا شریفسالانہ عرسِ مبارک حضرت کرماں والا شریف،زیرِ صدارت پیر سید محمد نبیل الرحمن شاہ صاحب بخاری(ز...
09/04/2026

اوکاڑہ / حضرت کرماں والا شریف
سالانہ عرسِ مبارک حضرت کرماں والا شریف،
زیرِ صدارت پیر سید محمد نبیل الرحمن شاہ صاحب بخاری
(زیب سجادہ آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف)
نہایت روحانی و باوقار انداز میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر
سربراہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ،
ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی نے
8 اپریل 2026ء کو رات کی نشست میں
نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

اوکاڑہ، کوثر آباد شریفسربراہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی نے حضرت پیر سید محمد کوثر ش...
09/04/2026

اوکاڑہ، کوثر آباد شریف

سربراہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی نے حضرت پیر سید محمد کوثر شاہ صاحب بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے سالانہ عرسِ مبارک میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

حضرت پیر سید محمد کوثر شاہ صاحب بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کا تعلق آستانہ عالیہ کھو پاک شریف، رجوعہ سادات اور آستانہ عالیہ فتح پور شریف سے تھا۔ آپ اعلیٰ اخلاق، نرم خوئی اور حسنِ سلوک کے حسین پیکر تھے۔ آپ کی بابرکت ذات مریدین و وابستگان کے لیے روحانی تربیت، اصلاحِ باطن اور قلبی سکون کا عظیم ذریعہ تھی۔

حضرت شاہ صاحب قبلہ کو جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس سے خصوصی محبت اور گہری عقیدت تھی، جس کا اظہار آپ وقتاً فوقتاً جامعہ میں تشریف لا کر فرمایا کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور صاحبزادگانِ گرامی کو ان کے علمی، روحانی اور اصلاحی مشن کو احسن انداز میں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

📢 داخلہ جاری ہے — محدود نشستیں!جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، اوکاڑہ میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلے شروع ہو چ...
29/03/2026

📢 داخلہ جاری ہے — محدود نشستیں!

جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، اوکاڑہ میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔

✨ دینی اور عصری تعلیم کا بہترین امتزاج
✨ تجربہ کار اساتذہ اور بہترین تربیتی ماحول
✨ مفت رہائش، کھانا اور جدید سہولیات

📚 شعبہ جات:
✔ حفظ و تجوید
✔ درسِ نظامی
✔ تخصص فی الفقہ
✔ میٹرک، ایف اے، بی اے
✔ کمپیوٹر کورسز

📅 داخلہ کی آخری تاریخ: 30 اپریل

📞 رابطہ:
0303-2568147
0308-3004731

📍 مقام: جی ٹی روڈ، اوکاڑہ

🌐 www.ashrafulmadaris.com

📣 آج ہی رابطہ کریں اور اپنے بچوں کا روشن مستقبل بنائیں!

📚 معروف محقق و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر احمد رضا صاحب کا دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ کا دورہ 📚الحمدللہ! جامعہ حنفیہ دارالعلوم...
27/03/2026

📚 معروف محقق و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر احمد رضا صاحب کا دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ کا دورہ 📚

الحمدللہ! جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ کے لیے یہ ایک عظیم سعادت اور باعثِ مسرت موقع تھا کہ محترم ڈاکٹر احمد رضا صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر، امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز لاہور) نے ادارے کا خصوصی دورہ فرمایا۔

ڈاکٹر احمد رضا صاحب عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ممتاز محقق، ریسرچ اسکالر اور نہایت محنتی و مخلص استاد ہیں۔ آپ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی بہترین انداز میں رہنمائی فرما رہے ہیں اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کی شخصیت علمی سنجیدگی، طلبہ سے شفقت اور تحقیقی بصیرت کا حسین امتزاج ہے۔

📍 اس موقع پر آپ نے:
▪️ سربراہِ ادارہ ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی صاحب سے ملاقات کی

▪️ حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ
▪️ اور حضرت صاحبزادہ پیر محمد فضل الرحمن اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی

📚 ادارے کی جانب سے بطورِ تحفہ:
▪️ اشرف التفاسیر
اور
▪️ بیادِ شیخ الاسلام والمسلمین مولانا غلام علی اوکاڑوی
پیش کی گئیں

✨ ڈاکٹر احمد رضا صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ سعادت اور ادارے کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینِ اسلام کی خدمت میں مزید ترقی عطا فرمائے اور ان کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین 🤲


#اوکاڑہ


#علماء

20/03/2026

اظہر ریزیڈنس میں 7:30 اور
دارالعلوم اشرف المدارس میں 7:45 پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

اوکاڑا | ای بلاک حاجی محمد رفیق صاحب کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ سربراہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑا،ڈاکٹ...
19/03/2026

اوکاڑا | ای بلاک
حاجی محمد رفیق صاحب کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
سربراہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑا،
ڈاکٹر پیر محمد حمزہ اوکاڑوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
اس موقع پر علماۓ کرام، معززینِ علاقہ اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
🤲 اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ
مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے،
قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
— جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، اوکاڑہ






Address

GT Road
Okara
56300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashraf ul Madaris Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ashraf ul Madaris Okara:

Share