Bazm e Qadria Warsia

Bazm e Qadria Warsia Forum to discuss and share about your Shekh

27/09/2022
30/08/2021
*‏خوشبو نہ آئےجس میں وہ کاغذ کاپُھول ھے،**حُبِ علیؑ نہیں تو،  عبادت فضُول ھے۔،**جنت بِنا علیؑ کے مسلماں کی بھُول ھے۔،**س...
12/12/2020

*‏خوشبو نہ آئےجس میں وہ کاغذ کاپُھول ھے،*
*حُبِ علیؑ نہیں تو، عبادت فضُول ھے۔،*

*جنت بِنا علیؑ کے مسلماں کی بھُول ھے۔،*
*سب نے سنا ھے صاف یہ قول رسولؐﷺھے،*

*جو بھی علیؑ کے عشق سے دامن بچائے گا،*
*کعبےمیں بھی مرے گا۔تو دوزخ میں جائےگا.*
_ان شاء اللہ،ان شاء اللہ،ان شاء اللہ،،__*

منقولولادتِ باسعادت سیدالسادات جلال الحق والشرع والدین سید حسین المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت النقوی البخاری قدس سرہ ال...
10/04/2020

منقول
ولادتِ باسعادت سیدالسادات جلال الحق والشرع والدین سید حسین المعروف مخدوم جہانیاں جہاں گشت النقوی البخاری قدس سرہ الاقدس،،ازقلم ابومحمدمحی الدین سید محمدشاہد حسین بخاری الحسینی
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞 مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ 15شعبان المعظم 707ھجری شب برات بروز جمعرات کو سید سلطان احمد کبیر رحمتہ اللہ علیہ ہاں بی بی مریم بنت سیدمرتضیٰ المعروف سید دولہا بن سید بدرالدین بھکری کے بطن اطہر سے مدینۃ السادات نقوی بخاری اوچ شریف میں پیدا ہوئے آپ کا نام نامی اسم گرامی حسین رکھا گیا جلال الملت والدین آپ کا لقب تھا جو تخفیفا جلال الدین مشہورہوا جبکہ مخدوم جہانیاں کالقب شیخ الاسلام بہاءالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پرانوار پہ مشغول مراقبہ تھے کہ بارگاہ حق تعالیٰ سے بزبان مشائخ سلسلہ سہروردیہ بطور عیدی عطاہوا اور زبان زد خاص و عام ہوگیا۔
،،قل سیرو فی الارض،، کے تحت جہاں بھر کی سیرو سیاحت کی بناء پر اضافی لقب جہاں گشت سے مشہورہوئے۔
حضرت مخدوم رحمتہ اللہ علیہ کا خاندان دو پشتوں سے برصغیر پاک وہند میں رشد وہدایت کامرکز تھا۔
آپ علیہ الرحمہ کانسب مبارک10 واسطوں سے آئمہ اہل بیت اطہارعلیھم السلام کے سلسلہ امامت کے دسویں امام ،امام الھادی سیدناعلی نقی علیہ السلام اور 18واسطوں سے تاجدارِ ھل آتی وصی وخلیفہء رسول نفس رسول ابو الآئمہ امام اول سیدنا علی المرتضیٰ بن سیدنا ابوطالب علیہماالسلام سے تک جاپہنچتا ہے۔
آپ اپنے والد گرامی سید سلطان احمد کبیربن سید جلال الدین حیدر میرسرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہما کے دست حق پرست پہ مرید ہوئے اور ابتدائی دینی تعلیم محدث کبیر شیخ جمال خنداں رو اور شیخ بہاءالدین قاضی سے اوچ شریف میں حاصل کی جبکہ علوم متداولہ کے لیےملتان کی مشہور سلسلہ سہروردیہ درسگاہ میں سجادہ رکن الدین الفتح علیہ الرحمہ کے پاس تشریف لے گئے انہوں نے شیخ موسیٰ اور مولانا محمد الدین کو استاذ مقرر فرمادیا،پھر امام الحرمین الشریفین شیخ عبداللہ یافعی اور شیخ عبداللہ مطری مؤذن مسجد نبوی زاداللہ شرفاوتعظیما سے تعلیم مکمل کی اور اسناد حاصل فرمائیں ۔
حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ کی تربیت خود براہ راست روضہء مبارکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی اور روضہ مبارکہ سے آپ کے سلام کا جواب زبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنائی دیا ،،وعلیک السلام یا ولدی و قرۃ عینی انت منی وسراج امتی،، سیدعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پرہی آپ رحمتہ اللہ علیہ نے سلسلہء وعظ وارشاد شروع فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے میرے بیٹے وعظ کر قریب ہے کہ سورج مغرب سے نکلے۔ آپ کی تبلیغ اسلام سے متاثر ہوکر راجپوتوں کے مورث اعلیٰ راجہ کرن ،ہستانپورکے راجہ کا جانشین بھوپا،اور اس کا بیٹا کھرل،جیسلمیرکے رائے تلسی داس شیخ چاچو الپیال قوم ،مانگر والی کے سلاطین اور راجپوت کے کئی قبیلے مسلمان ہوئے جن میں راجپوت متیال قبیلہ، لار قبیلہ ،جھٹہ ،
بھٹہ،اولاک،داہا،دھاندلا،سزاھا،کھور،کھرل،راجپوت،راؤ،لنگاہ،لانگ،کھاکھی،نون،سیال،رجبانہ،سرمانہ،کملانہ،سدیانہ،سرگانہ،چدھڑ،گھلواور ڈاھر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ الاولیاء اللہ تحت قبائی، کہ میرا ولی میری قبا کے نیچے ہوتا ہے لہذا اپنے ولی کی حفاظت و تربیت خود رب تعالیٰ بھی فرماتے ہیں کہ حضرتِ مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ اپنے خدام کے ساتھ ملتان سے اوچ شریف جارہے تھے کہ اثنائے سفر کسی نے کھانا پیش کیا کھانا شروع فرمانے لگے تو آواز آئی ،،
یا عبدی لا تاکل من ھذا الطعام فانہ حرام ،،
بعد ازاں معلوم ہوا کہ میزبان نے یہ کھانابادشاہ سے سفارش کی غرض سے پیش کیاتھا مخدوم حضرت جہانگیر اشرف سمنانی علیہ الرحمہ لطائف اشرفی میں فرماتے ہیں کہ میں تمام دنیا میں گھوماہوں اور بڑے بڑے صوفیا ومشائخ اور مقربین سے فیوضات وبرکات سمیٹے لیکن امام علی نقی علیہ السلام کے اس فرزند میں جوکمال دیکھا وہ کسی ولی یا صوفی زمانہ میں نہیں دیکھا آپ علیہ الرحمہ پہ حضرت مخدوم کا نام مبارک ہی سن کر کیفیت طاری ہو جاتی امام الحرمین الشریفین شیخ عبداللہ یافعی مکی کے صاحبزادے حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں یوں فرماتے ہیں کہ1- اللہ نے کعبہ شریفہ کو مکہ مکرمہ میں بنایا اس کی زیارت کی جاتی ہے 2-شام میں بیت المقدس کو بنایا اس کی زیارت کی جاتی ہے3-مدینہ منورہ میں روضہء رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنایا اس کی زیارت کی جاتی ہے 4_اور ہندوستان میں اللہ تعالی جل مجدہ نے سید جلال الدین حسین رحمتہ اللہ علیہ کو پیدا کیا ان کی زیارت کی جاتی ہے آپ کی بے شمار کرامات تواتر کے ساتھ ثابت ہیں سیدعالم وجہءتخلیق کائنات وجہء ظہورِ ربوبیہ امام الانبیاء حضرت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جاری فیضان علم و کرامت ولائت محمدیہ کے تمام سر چشموں کے آپ وارث قرار پائے کہ طریقت کے 14خانوادوں کی مختلف طرق سے آپ پہ انتہا ہوجاتی ہے آپ کتب کثیرہ کے مصنف ہیں جن میں 1-جامع العلوم منظوم اور خطہ وقلمی2-خزانہء جلالی3-جواہر جلالی4-مظہر جلالی5-سراج الھدایہ6-مقررنامہ7-رسالہ مکیہ8-اربعین صوفیہ9-اسراراالعارفین و سیر الطالبین10-فوائد المخلصین 11-اعمال واشغال وفوائد12تحفۃ السرائر اور13-حضرت مخدوم علیہ الرحمہ سے منسوب ترجمۃ القرآن قابل ذکر ہیں یادرہے کہ آپ قرآت سبع کے قاری محدث و مفسر بہترین مدرس اور شیخ الاسلام کے عہدہ پہ بھی فائز تھے مدرسہ جلالیہ حسینہ کے بانی ہیں اور مدینہ منورہ مسجد نبوی زاداللہ شرفاوتعظیما میں شرف امامت بھی حاصل ہے آپ نے ایک نکاح فرمایا زوجہ پاک عالمہ زاہدہ عابدہ تھیں اور عوارف المعارف کا باقاعدہ درس دیا کرتی تھیں جن کے بطن اطہر سے آپ کے 3فرزند محمود (ناصر الدین)،عبداللہ اور محمد اور1بیٹی تولد ہوئے آپ علیہ الرحمہ کے معمولات اوراد وظائف کا مستند مجموعہ معمولاتِ جلالیہ کے نام سے ڈاکٹر دیوان سید فرحت حسین بخاری مدظلہ بن دیوان سید حضور عالم الحسینی البخاری رحمھم اللہ نے تالیف فرمایا ہے جو کہ قابل ستائش ولائق عمل ہے اس گراں قدر سرمایہ کو منظر عام پہ لانے پہ ہم قبلہ ڈاکٹر دیوان سیدفرحت حسین صاحب کے ممنون و مشکور ہیں اور حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پہ آپ کو بالخصوص اور تمام سادات نقوی بخاری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں قطعہ ولادت یوں ہے۔
پیر کامل ولی جلال الدین
قرۃ دیدہ علی آمد
سال تقلید آں شہ مخدوم
از دلم ،،خادم نبی،،آمد
معاون خصوصی،،شجرہ نویس خلیفہ دربار عالیہ جلالیہ حسینیہ خلیفہ شمیم عباس صاحب اوچ شریف ضلع بہاولپور
0300_6847329
0345_3612514
ماخذ ومراجع،،1_معمولات جلالیہ از ڈاکٹر دیوان سید فرحت حسین بخاری جلال پورکھاکھی2_حیات وتعلیمات حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت از ڈاکٹر محمد ایوب قادری3_انوارالسادات بخاریہ از سید کوثر علی شاہ بخاری دربار حاجی امام بخاری جھنگ تحصیل فتح جنگ اٹک4_تاریخ سادات بخارا ڈاکٹر سید کامران بخاری اسلام آباد

19/04/2019
14/03/2019

سرتاجن کے تاج معینُ الدین
تم ہو جگت مہراج معینُ الدین

آن پری ہوں تمرے دوارے
راکھیو راکھیو لاج معینُ الدین

تم ہو آلِ علی و زھرا
بِگرے سنوارو کاج معینُ الدین

صدقہ پیرِ ہارونی کا
بھاگ جگا دو آج معینُ الدین

شاہِ شہاں اجمیر کے خواجہ
ھند پہ تورا راج معینُ الدین

تمرے پاؤں میں سر رکھ دینا
فقر کی ہے معراج معینُ الدین

تم ہی تو ہو اک مورے ساجن
بپتا سنو موری آج معینُ الدین

کیوں نہ جپوں میں نام تِہارا
تم ہو مورے سرتاج معینُ الدین

مَیں ہوں ایک گریب بھکارن
تم ہو گریب نواج معینُ الدین

تمرے دُوار بناکِت جاؤں
میں نردھن محتاج معینُ الدین

میں کیوں جاؤں در سے خالی
لیکے اُٹھوں گی آج معینُ الدین

رکھ لو حُسین و حسن کے صدقے
اپنے نصیرؔ کی لاج معینُ الدین

Address

Muzzafar Colony Street No. 2 5/4L Okara
Okara

Telephone

+923060086970

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazm e Qadria Warsia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Bazm e Qadria Warsia:

Share