Muolana Hamza Okarvi

Muolana Hamza Okarvi پہلا قدم اناپہ ہوتودوسراقدم ولایت پہ ہوسکتاہے۔۔
(1)

کیاشان ہے نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کے علم غیب کی۔۔۔وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَل...
27/10/2024

کیاشان ہے نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کے علم غیب کی۔۔۔

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ نَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةَ لِلنَّاسِ قَبْلَ أَن يَأْتِيهِ خَبَرُهُمْ فَقَالَ أَخْذَ الرَّايَةَ زِيدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَ ابْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ حَتّٰى أَخَذَ الرَّايَةَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللهِ يَعْنِي خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ حَتّٰى فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِم.رَوَاهُ البُخَارِيُّ

ترجمہ ۔۔روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرات زید جعفر،ابن رواحہ کی خبر موت لوگوں کو سنائی 1؎ ان کی خبر آنے سے پہلے تو فرمایا کہ جھنڈا زید نے لیا وہ شہید ہوگئے پھر جعفر نے لیا اور وہ بھی شہید ہوگئے پھر ابن رواحہ نے لیا وہ بھی شہید ہوگئے 2؎ آپ کی آنکھیں اشکبار تھیں حتی کہ جھنڈا اﷲ کی تلواروں میں سے ایک تلوار نے لیا 3؎ یعنی خالد ابن ولید نے حتی کہ اﷲ نے ان پر فتح دی 4؎(بخاری)

شرحِ حدیث ۔۔۔

یہ و اقعہ غزوہ موتہ میں ہوا جو 8 آٹھ ہجری میں ہوا،اس غزوہ میں مسلمان تین ہزار تھے اور ہرقل کی رومی فوج ایک لاکھ تھی۔(مرقات،اشعہ)

2؎ حضور انور نے لشکر اسلام روانہ فرماتے وقت سپہ سالار مقرر فرمادیئے تھے کہ اولًا زید ابن حارثہ سپہ سالار ہوں گے،پھر حضرت جعفر ابن ابی طالب طیار،پھر ان کی شہادت کے بعد عبداﷲ ابن رواحہ ہوں گے۔موتہ میں یہ حضرات یکے بعد دیگرے شہید ہورہے تھے اور یکے بعد دیگرے جھنڈا لے رہے تھے اور یہاں حضور مسجد نبوی شریف میں ان تمام واقعات کی خبر دے رہے تھے یہ ہے حضور انور کا علم غیب بلکہ حاضر و ناظر ہونا آج دوربین کے ذریعہ انسان دور کی چیز دیکھ لیتا ہے۔تو نبوت کی دوربین کا کیا کہنا اس زمانہ میں جھنڈا لشکر کے سردار کے ہاتھ میں ہوتا تھا حضور انور کا یہ فرمان کہ جھنڈا فلاں نے لیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امیر لشکر بن گئے۔

3؎ حضور انور نے جناب خالد کو امارت کے لیے منتخب و نامزد نہیں کیا تھا حضرت عبداﷲ ابن رواحہ کی شہادت پر جناب خالد نے خود جھنڈا لے لیا اور لشکر کے امیر بن گئے۔سیف اﷲ سے مراد ہے بڑے بہادر،اﷲ تعالٰی کی طرف نسبت عظمت کے لیے ہے اس دن حضرت خالد نے کفار اس قدر قتل کیے کہ آپ کے ہاتھ میں سات تلواریں ٹوٹیں اس زمانہ میں تلوار توڑ دینا بڑی بہادری کی علامت تھی۔غالبًا اس دن سے حضرت خالد کا لقب سیف اﷲ ہوا،حضرت خالد نے شہادت کی بہت تمنا کی مگر میسر نہ ہوئی کیونکہ اﷲ کی تلوار کون توڑتا۔

4؎ غزوہ موتہ میں تین ہزار مسلمانوں نے ایک لاکھ رومیوں پر فتح پائی آج مشرق وسطیٰ یعنی فلسطین وغیرہ میں مسلمان پانچ کروڑ سے زیادہ ہیں مگر بیس لاکھ اسرائیلی ان کے لیے آفت بنے ہوئے ہیں قوتِ ایمانی بڑی طاقت ہے۔

شعر

بجھی عشق کی آگ اندھیر ہے مسلمان نہیں راکھ کا ڈھیر ہے

اللہ صحیح سمجھ عطا فرمائے ۔۔۔

Hamza Madani
16/10/2024

Hamza Madani

پیسے جمع کرنے سے جمع نہیں ہوں گے بلکہ خرچ کرنے سے جمع ہوں گے لہٰذا مناسب خرچ لینا چاہیے ۔۔۔
08/07/2024

پیسے جمع کرنے سے جمع نہیں ہوں گے بلکہ خرچ کرنے سے جمع ہوں گے لہٰذا مناسب خرچ لینا چاہیے ۔۔۔

31/05/2024

اجماع اہل سنت ہے کہ بشر میں انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کے سوا کوئی معصوم نہیں جو دوسرے کو معصوم مانے اہل سنت سے خارج ہے۔۔
فتاوی رضویہ ۔۔جلد14 صفحہ۔۔187

31/05/2024

ہر واجب بقدر قدرت اور ہر فرض بشرط استطاعت ہوتا ہے۔۔
فتاوی رضویہ شریف۔۔

26/05/2024

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

23/05/2024

حضرت بایزید بسطامی نے فرمایا جو شخص اتباع سنت کے بغیر خود کو صاحب طریقت کہتا ہے وہ جھوٹا ہے کیونکہ اتباع شریعت کے بغیر طریقت کا حصول ممکن نہیں۔۔۔تذکرۃ الاولیاء

02/12/2023

Address

Okara
Okara
56300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muolana Hamza Okarvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muolana Hamza Okarvi:

Share