DarulUloom TaleemulQuran Barakhel NSR

DarulUloom TaleemulQuran Barakhel NSR This is official page of Darululoom Taleem Ul Quran Barakhel Nowshera.

*خاک میں مل گئے نگینے لوگ*حضرت مولانا سعید الرحمٰن صاحب(مہتمم دارالعلوم انوار القرآن چکدرہ، دیر پائین) کی وفات کی خبر سن...
14/05/2026

*خاک میں مل گئے نگینے لوگ*

حضرت مولانا سعید الرحمٰن صاحب
(مہتمم دارالعلوم انوار القرآن چکدرہ، دیر پائین) کی وفات کی خبر سن کر دل نہایت رنجیدہ ہوا۔
ہمارے ساتھ مرحوم کے گہرے مراسم تھے۔ آپ نے کچھ عرصہ دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل میں درس و تدریس کی عظیم خدمات بھی سرانجام دیں۔
مرحوم ایک باوقار، مخلص، متقی اور قابلِ احترام شخصیت تھے۔ وہ عالمِ باعمل، ورع و تقویٰ کے پیکر، حلم و بردباری کے کوہِ گراں، دعوتِ حق کے لیے حریص، علمِ دین کو پھیلانے کی آرزو و جستجو رکھنے والے اور جہادی فکر کے حامل شخصیت تھے۔
مولانا مرحوم ایک مینارۂ نور تھے، للّٰہیت اور اخلاص کا جیتا جاگتا نمونہ۔ وہ دعوتِ دین کے لیے ہمہ وقت فکرمند رہتے اور ہر موقع کو خیر کے پیغام کے لیے استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین کی جدوجہد میں گزاری اور اس راستے پر ثابت قدم رہے۔

ان کی دینی، علمی، دعوتی اور تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مولانا مرحوم، قاری وسیم اللہ فاضل دارالعلوم بارہ خیل کے بڑے بھائی تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرتِ کاملہ نصیب فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
نغمۂ بلبل ہو یا آوازِ خاموشِ ضمیر
اسی زنجیرِ عالمگیر میں ہے ہر شے اسیر

آسمان تیری لحد پہ شبنم آفشانی کرے
✍🏻عبدالباعث


12/05/2026

آج کل کے مسلمان کا قرآن کے ساتھ تعلق۔
قاری شاہ زمین درویش
مدیر دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل نوشہرہ

چارسدہ سے تعلق رکھنے والی جید دینی شخصیت شیخ الحدیث اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت ن...
05/05/2026

چارسدہ سے تعلق رکھنے والی جید دینی شخصیت شیخ الحدیث اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت نہایت دلخراش سانحہ ہے۔ وہ عمر بھر قرآن و سنت کی تعلیم اشاعت دین اور نسل نو کی تربیت میں مصروف عمل رہے ان کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ دینی حلقوں اور پورے ملک کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ہم ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ درجات سے نوازے
ایسے واقعات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ دینی قیادت کو کمزور کرنے اور معاشرے کے نظریاتی و فکری اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مدارس و علماء اس ملک کی دینی اخلاقی اور فکری شناخت کے امین ہیں اور ان پر حملے درحقیقت ہمارے اجتماعی تشخص پر حملے ہیں
پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ایک سنجیدہ چیلنج بن چکی ہے۔ ریاست اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں بالخصوص علماء کرام اور دینی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائے مسلسل ایسے واقعات عوام میں عدم تحفظ کو بڑھا رہے ہیں اور یہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور علماء و مدارس کے تحفظ کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

20/04/2026

هوښیاري نعمت که رنځ؟

دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل نوشہرہ میں داخلے جاری ہیں۔
02/04/2026

دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل نوشہرہ میں داخلے جاری ہیں۔


عیدالفطر مبارکكل عام وأنتم بخيردعا ہے کہ آپ ہر سال خیر و عافیت سے رہیںآپ اور آپکے اہل خانہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہو الل...
21/03/2026

عیدالفطر مبارک
كل عام وأنتم بخير
دعا ہے کہ آپ ہر سال خیر و عافیت سے رہیں

آپ اور آپکے اہل خانہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہو
اللہ تعالٰی ہمارے روزوں اور عبادتوں کو قبول فرمائے آمین

امت کے مظلوم مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔



نمازِ عیدالفطر انشاءاللہ 7:30 بجے ادا کی جائیگی۔ جامع مسجد بارہ خیل ( نہرغاڑہ بارہ خیل اڈہ )
20/03/2026

نمازِ عیدالفطر انشاءاللہ 7:30 بجے ادا کی جائیگی۔
جامع مسجد بارہ خیل ( نہرغاڑہ بارہ خیل اڈہ )

17/03/2026

قاری حافظ سلمان فاروق مدرس دارلعلوم کے بہترین اشعار
بموقع ختم القرآن فی تراویح
بمقام جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان


15/03/2026

نظم۔ آواز قاری سلمان فاروق مدرس دارالعلوم
مومن یمہ ریختونے مسلمان خوہ خہ ووم
ملگرو زہ مدام د حق میدان خوہ خہ ووم


14/03/2026

لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ
MUHAMMAD PBUH
نعت رسول مقبول ﷺ آواز۔ محمد انس حسن


12/03/2026

ختم القرآن فی التراویح مسجد دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل۔ خصوصی خطاب:قاری شاہ زمین درویش مدیر دارالعلوم تعلیم القرآن بارہ خیل


Address

Barakhiel Resalpur Nowshera
Nowshera
24110

Telephone

+923459372258

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DarulUloom TaleemulQuran Barakhel NSR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to DarulUloom TaleemulQuran Barakhel NSR:

Share