آستانہ عالیہ قادریہ چاہ حضرت خلیفے والا دربار شریف مانک پور

  • Home
  • Pakistan
  • Muzaffargarh
  • آستانہ عالیہ قادریہ چاہ حضرت خلیفے والا دربار شریف مانک پور

آستانہ عالیہ قادریہ چاہ حضرت خلیفے والا دربار شریف مانک پور یہی ہے آرزو کہ تعلیم قرآں عام ہو جائے ۔
ہر ایک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے

10محرم الحرام یوم عاشورہ شہادت نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کادن بحیثیت مسلمان  ھم سب کے ل...
06/07/2025

10محرم الحرام یوم عاشورہ شہادت نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کادن بحیثیت مسلمان ھم سب کے لیے ایک سبق آموز اور تاریخی دن ہے ۔ جہاں ہمیں نواسہ رسول نے صبر وتحمل غیرت و حمیت اور کربلا معلیٰ میں موجود گھرانہ رسول کی امانتوں نے پردے کی عملی تصویر پیش کی ہے وہاں ہمیں ایک سبق یہ بھی ملتا ہے کہ اتنے کڑے اور کھٹن حالات میں جب لاشے سامنے پڑے ہوں تب بھی ہمارا معمول عبادت قائم رہے جسکی زندہ مثال امام حسین نے یہ پیش کی کہ ایک ایک کرکے پورا کنبہ قربان کر دیا مگر پھر بھی سجدہ نہ چھوڑا بلکہ اپنا سر انور سجدہ میں کٹوایا ۔ امت محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلٰہ واصحابہ وسلم کو یہ پیغام دے گئے کہ حسین جیسے لاڈلے بھی اگر وقت پڑے تو دین کی خاطر قربان کر دیے جاتے ہیں ۔ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض اور ہماری زمہ داری یہ ہے کہ اس پیغام محبت کو نہ بھولیں اپنے بچوں کو دین کی تعلیم اور خدمت کی ترغیب دیں ۔گھر میں موجود مائیں بیٹیوں کو پردہ سکھائیں خود بھی دین دار بنیں اور گھر کو بھی سنت رسول کا گہوارہ بنائیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے آمین ۔
اس طرح کی مزید مذہبی اور دینی تعلیم اور تربیت کے لیے جڑ رہیں اپنے مرشد کے اس آستانے کے بیج سے اور دوستوں کو بھی اس نیکی کی دعوت دیں ۔
جزاک اللہ خیرا
الداعی الی الخیر:
فقیر پیر عبد الطیف قریشی قادری
سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ خلیفے والا دربار شریف ❤️

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آستانہ عالیہ قادریہ چاہ حضرت خلیفے والا دربار شریف مانک پور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share