Islamic Education Center

Islamic Education Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Education Center, Mosque, Minhasabad, Muzaffarabad.

23/03/2025

اے اللہ، ماہِ رمضان کا مغفرت کا یہ عشرہ ختم ہونے والا ہے، اور ہم نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا جو ہمیں تیری مغفرت کا حقدار بنا سکے۔ اے اللہ، محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں اپنی مغفرت سے نواز دے۔ اے اللہ، ہمیں، ہمارے اہل و عیال کو، ہمارے عزیز و اقارب کو، اور پوری امتِ مسلمہ کو بخش دے۔ آمین! 🤲 ❤️

23/03/2025

*حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور (آنے والے) اولین لوگوں کو ترتیب وار لکھتے ہیں۔ جو سب سے پہلے آتا ہے، وہ ایسے ہے جیسے اس نے اللہ کی راہ میں ایک اونٹ قربان کیا ہو، اس کے بعد آنے والا ایسے ہے جیسے اس نے گائے قربان کی ہو، اس کے بعد آنے والا ایسے ہے جیسے اس نے مینڈھا قربان کیا ہو، پھر مرغی، اور پھر انڈہ۔ جب امام (خطبہ دینے کے لیے) نکلتا ہے تو فرشتے اپنے رجسٹر بند کر لیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔" *(صحیح بخاری)*

23/03/2025

*اے اللہ!*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ پر جو یقینِ کامل ہے اُس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ وادی کوٹلہ کے گاؤں چوکی کسی میں عظیم دینی و عصری درس گاہ اسلامک ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر ج...
19/03/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وادی کوٹلہ کے گاؤں چوکی کسی میں عظیم دینی و عصری درس گاہ اسلامک ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر جاری ہے
الحمداللہ باقی کام مکمل ہو چکا ہے
چھت ڈالنی باقی جس کے لیے
سریا ،سیمینٹ ،بجری ،نقد مزدوری کی فوری ضرورت ہے
کل لاگت چھت :10لاکھ روپے ہے
اپنے رزق حلال میں سے حصہ ملائیے
تعاون کے لیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنام محمد گلفام 03435171652
دعاگو :محمد گلفام ومجلس مشاورت اسلامک ایجوکیشن سنٹر چوکی کسی گاؤں بھیڑی تحصیل پٹہکہ نصیراباد ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
19/03/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

17/02/2025

جب رات گہری ہو جائے اور ہر طرف خاموشی چھا جائے، تو اپنے رب کو اپنا غم سناؤ، اسے بتاؤ کہ تمہارا دل دکھ سے بھرا ہے، تمہاری خواہشات اور ضروریات پوری نہیں ہو سکیں۔ یقین رکھو، دنیا میں تمہاری بات اس رب سے زیادہ توجہ سے کوئی نہیں سنتا، اور جو دکھ تم تہجد کے وقت اللہ کے سامنے بیان کرتے ہو، وہ انہیں اپنی رحمت سے خوشیوں میں بدل دیتا ہے۔ تہجد کے لمحات میں اپنے دل کی باتیں اللہ سے کہو، کیونکہ یہی وہ ساعتیں ہیں جب اللہ کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور دعائیں عرش تک پہنچتی ہیں۔ ❤️

15/02/2025

تم گھبراتے کیوں ہو اپنے مقدر کے فیصلوں پر؟ کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارا رب غفور الرحیم ہے؟ وہ جو رات کو دن اور دن کو رات میں بدلنے پر قادر ہے، کیا وہ تمہارے آنسو اور تڑپ دیکھ کر تمہاری تقدیر کے فیصلے نہیں بدل سکتا؟ وہ تم سے کبھی غافل نہیں ہوتا، نہ ہی تمہاری دعاؤں کو رد کرتا ہے۔ وہ تو بس تمہیں آزماتا ہے کہ اس کا بندہ اس کی محبت میں صبر اور بھروسے کی کس حد تک جا سکتا ہے۔ اور جب تمہارا رب راضی ہو جاتا ہے، تو وہ اپنے "کُن" سے سب بدل دیتا ہے، اور تمہاری تقدیر میں وہ سب شامل کر دیتا ہے جو تمہاری خواہش اور دعا تھی۔ بس اس کی رحمت پر یقین رکھو، کیونکہ وہ تم سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔ ❤️

15/02/2025

اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھو۔ اگر کوئی پریشانی تمہیں ستا رہی ہے، دل اداس ہے، یا کوئی فیصلہ مشکل لگ رہا ہے، تو اپنے رب سے بات کرو۔ اسے سب بتاؤ، اس سے مشورہ کرو، اور دعا مانگو۔ پھر اپنے دل سے یہ خوف نکال دو کہ کیا ہوگا یا کیا نہیں ہوگا۔ یاد رکھو، جو بھی ہوگا، وہ تمہارے لیے بہترین ہوگا، کیونکہ اللہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کر دینا، اسے ہی توکل کہتے ہیں۔ اور جب تمہارا توکل مضبوط ہو جاتا ہے، تب ہی تمہارے لیے معجزے ہوتے ہیں۔ بس تمہیں اپنے لیے معجزوں کا انتظار کرنا ہے، لیکن مکمل یقین اور توکل کے ساتھ۔ ❤️

15/02/2025

جب کسی سے آپ کا کچھ ٹوٹ جاتا ہے، تو آپ اسے کس سے ٹھیک کرواتے ہیں؟ کیا اُس سے جو توڑتا ہے یا اُس سے جس نے اسے بنایا؟ ایسے ہی جب آپ کا دل کوئی توڑتا ہے یا آپ کو کوئی تکلیف پہنچاتا ہے، تو آپ کیوں اُس کے پاس جاتے ہیں جس نے آپ کو توڑا ہے؟ وہ آپ کا دل نہیں جوڑ سکتا۔ دل بنانے والا صرف اللہ ہے، اُس کے پاس جاؤ، وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ وہ سارے زخم ایسے بھر دے گا جیسے کبھی تھے ہی نہیں، دل ایسے جوڑ دے گا جیسے کبھی ٹوٹا ہی نہیں۔ اور پھر جب آپ اللہ سے جڑ جاؤ گے، تو دل کبھی ٹوٹے گا ہی نہیں۔ ❤️

10/02/2025

فجر کا وقت وہ قیمتی لمحہ ہے جب اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اپنے رب کے حضور جھک کر اس کی رحمتیں سمیٹتے ہیں۔ جو شخص فجر کی نماز کو قائم رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی زندگی کے ہر اندھیرے کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔ ❤️ 💯
نوٹ
سب نیت کر کے سوئیں

Address

Minhasabad
Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Education Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category