All Jammu & Kashmir Markazi Jamiat Ahlehadith

All Jammu & Kashmir Markazi Jamiat Ahlehadith Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from All Jammu & Kashmir Markazi Jamiat Ahlehadith, Religious organisation, Markaz Ahlehadith Jammia Muhammadia Upper Chatter Muzaffarabad Azad Kashmir, Muzaffarabad.

آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کی بنیاد مولانا محمد یونس اثری رحمہ اللہ نے رکھی۔ 1953 سے آزاد جموں و کشمیر قرآن و حدیث کی اشاعت، عقائد کی اصلاح اور مساجد، مدارس و علما کا منظم نیٹ ورک قائم کر کے خدمتِ دین میں مصروف ہے۔

14/08/2026

امیر محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کا تاریخی اقدام
بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ غیر شرعی قرار۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیصلہ سنا دیا ۔۔
اسلام آ باد: اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو 5 ہزار جرمانے کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرصدارت ہوا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نےفیملی قوانین میں ترامیم پر رائے کے لیے خصوصی شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026ء کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل بعنوان “مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء” پر بھی غور کیا۔
بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر خاوند کو جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے بل کی مخالفت کردی اور کہا کہ جب شریعت نے دوسری شادی پر کوئی شرعی پابندی نہیں لگائی تو قانون 5 ہزار جرمانے کی بھی پابندی کیسے لگا سکتا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ کی مخالفت کردی۔
enatorDrHafizAbdulKarim













13/08/2026

قائد ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ، امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کی
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات۔

ملاقات کے دوران قائدین نے انجینئر امیر مقام کو آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان کی مزید بہتری، ترقی و فعالیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد میں ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان، ملک سلیمان منگلہ، رابطہ سیکرٹری مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان
سید عتیق الرحمن شاہ کشمیری، امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث شمالی پنجاب، دانیال شہاب، ناظم اعلیٰ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث شامل تھے۔

13/08/2026

قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر مرکزی و صوبائی و ریاستی ذمہ داران نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، جناب ملک سلیمان منگلہ، رابطہ سیکرٹری مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، جناب سید عتیق الرحمن شاہ، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب، اور جناب دانیال شہاب، ناظم اعلیٰ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث، شریک تھے۔

ملاقات کے دوران تنظیمی امور، جماعتی سرگرمیوں کے فروغ، کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور ملکی مجموعی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

12/08/2026

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث Markazi Jamiat Ahle Hadees Pakistan مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم سے ناظم اعلیٰ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث دانیال شہاب مدنی کی ملاقات، اس موقع پر سینئیر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، سینئیر نائب امیر آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی، رابطہ سیکرٹری مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ملک سلمان منگلہ بھی موجود ہیں۔

اسلام آبادآل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اعلیٰ سطحی وفد کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام ...
08/08/2026

اسلام آباد

آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اعلیٰ سطحی وفد کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر سے ملاقات۔

وفد میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سرپرست محی الدین اثری، ناظم اعلیٰ دانیال شہاب مدنی، سینئر نائب امیر مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی اور رانا نصیر محمدی شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے شاہ غلام قادر کو آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کی۔ وفد نے اس کامیابی کو عوامی اعتماد اور سیاسی بصیرت کا مظہر قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور منتخب نمائندگان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ غلام قادر نے وفد کی آمد اور انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور اور مخلصانہ حمایت پر آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس تعاون کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینی و سماجی قیادت کا یہ مثبت کردار جمہوری عمل کے استحکام اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود، عدل و انصاف، اسلامی اقدار کے فروغ، نظریۂ الحاقِ پاکستان کے تحفظ اور ریاست کے وسیع تر مفاد کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی، اسلامائزیشن، نظریۂ الحاقِ پاکستان کی آبیاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت، تعمیری اور اصولی سیاسی تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مظفرآبادپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ LA-29 (مظفرآباد سٹی) بیرسٹر ...
29/07/2026

مظفرآباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ LA-29 (مظفرآباد سٹی) بیرسٹر افتخار گیلانی، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مظفرآباد سٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث دانیال شہاب مدنی، سرپرست آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا محی الدین اثری، ضلعی امیر مولانا زاہد اثری، ضلعی ناظم محمد ممتاز مغل اور ناظم برائے امورِ مہاجرین عبدالشکور آزاد موجود تھے۔

کارنر میٹنگ کے دوران مقررین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مابین قائم انتخابی اتحاد کو ریاست کے روشن مستقبل، تعمیر و ترقی، عوامی فلاح، اسلامی اقدار کے فروغ، اسلامائزیشن، نظریۂ الحاقِ پاکستان کے استحکام اور جموں و کشمیر کے نظریاتی تشخص کے تحفظ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد عوامی خدمت، دیانت دار قیادت اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث مظفرآباد سٹی کے کارکنان اور ذمہ داران حلقہ LA-29 میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور یومِ انتخاب پر انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، تاکہ ریاست میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں، اسلامی اقدار اور اسلامائزیشن کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور نظریۂ الحاقِ پاکستان کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جا سکے۔ ان شاء اللہ۔

وادیٔ نیلمصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور قانون ساز اسمبلی کے نامزد امیدواران برائے حلقہ LA-25 و LA-26، ش...
29/07/2026

وادیٔ نیلم

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور قانون ساز اسمبلی کے نامزد امیدواران برائے حلقہ LA-25 و LA-26، شاہ غلام قادر، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع نیلم کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پُراثر کارنر میٹنگ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث، دانیال شہاب مدنی اور سینئر نائب امیر، مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کارنر میٹنگ میں آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مابین انتخابی اتحاد، عوامی خدمت، تعمیر و ترقی، اسلامی اقدار کے فروغ، نظریۂ الحاقِ پاکستان کے استحکام اور خوشحال و مضبوط کشمیر کے مشترکہ وژن کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ اتحاد عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے خطے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کا ذریعہ ثابت ہوگا، اور آزاد کشمیر بھر میں انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

کوٹلی (چڑھوئی) | 9 جولائی 2026آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مابین ق...
09/07/2026

کوٹلی (چڑھوئی) | 9 جولائی 2026

آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مابین قائم انتخابی اتحاد کے تحت انتخابی سرگرمیاں پورے خطے میں بھرپور انداز سے جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظمِ اعلیٰ دانیال شہاب مدنی، سینئر نائب امیر مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی اور ممبر پنجاب اسمبلی اسامہ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ کوٹلی چڑھوئی، راجہ ریاست حسین سے ان کے الیکشن آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انتخابی مہم، عوامی رابطہ اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اپنے انتخابی اتحاد کے تقاضوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان شاء اللہ یہ اتحاد آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی، اسلامی اقدار کے فروغ، عدل و انصاف، عوامی فلاح اور نظریۂ الحاقِ پاکستان کے استحکام میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

کوٹلی | 8 جولائی 2026آزاد جموں و کشمیر میں آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین انتخاب...
09/07/2026

کوٹلی | 8 جولائی 2026

آزاد جموں و کشمیر میں آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین انتخابی اتحاد کے تحت انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ممبر پنجاب اسمبلی اسامہ عبدالکریم نے آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ دانیال شہاب مدنی، سینئر نائب امیر مولانا سید عتیق الرحمن شاہ محمدی اور ضلعی امیر پروفیسر عبدالرؤف بٹ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ کوٹلی سٹی، راجہ فاتح محمود الحسن سے ان کے الیکشن آفس میں ملاقات کی، انتخابی امور اور مہم کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مابین قائم انتخابی اتحاد کے تحت آزاد جموں و کشمیر بھر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بھرپور، منظم اور مؤثر انتخابی مہم جاری ہے۔ ان شاء اللہ یہ اتحاد خطے میں تعمیر و ترقی، اسلامی اقدار کے فروغ، نظریۂ الحاقِ پاکستان کے استحکام اور عوامی خدمت کے نئے باب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Address

Markaz Ahlehadith Jammia Muhammadia Upper Chatter Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Jammu & Kashmir Markazi Jamiat Ahlehadith posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to All Jammu & Kashmir Markazi Jamiat Ahlehadith:

Shortcuts

Share