ابو طالب سوسائٹی

ابو طالب سوسائٹی طاقتوں اور قوتوں کا سرچشمہ اللّه پاک کی ذات ھے اور محمدؐ و آلِ محمدؐ اللّه پاک کی طاقت کا بہترین مظہر ہیں🏴✊✌💖

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم عشرہ ثانی بمناسبت  چہلم امام حسین علیہ الصلوۃ وسلام  11 تا  20 صفر المظفر 1448 ہجریتمام مؤمنین و...
24/07/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عشرہ ثانی بمناسبت چہلم امام حسین علیہ الصلوۃ وسلام 11 تا 20 صفر المظفر 1448 ہجری
تمام مؤمنین و مؤمنات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ابو طالب سوسائٹی کے زیرِ انتظام عشرۂ ثانی کی بابرکت مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے
مقام:
مسجد و امام بارگاہ ابو طالبؑ، کھٹپورہ سیداں گڑھی دوپٹہ، اعوان پٹی ، مظفرآباد، آزاد کشمیر
تاریخ:
11 تا 20 صفر المظفر 1448 ہجری
21 صفر المظفر کو امام بارگاہ ابوطالب کھٹپورہ سیداں سے امام بارگاہ جاگیر علی اکبر مجوئی سیداں تک مشی کی جائے گی
وقت:
بعد از نمازِ مغربین
میزبان خطیب:
علامہ حافظ سید اشتیاق علی کاظمی صاحب
مہمان خطیب:
علامہ اعجاز احمد محسنی صاحب
زیرِ انتظام :
ابو طالب سوسائٹی، گڑھی دوپٹہ، اعوان پٹی ، مظفرآباد، آزاد کشمیر
متولی امام بارگاہ ابوطالب :
سید رفیق حسین حیدری
نوٹ:
تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت تشریف لائیں
"آئیں، ذکرِ سیدالشہداءؑ کو عام کریں اور اپنے ایمان کو تازگی بخشیں۔"

21/06/2026

2025 جلوس عاشورہ

میں، سیّد عبدالجبار علی کاظمی  بطور صدر ابو طالب سوسائٹی و چیف کوآرڈینیٹر آزاد کشمیر، کیئر فور ایوری ون، محترمہ ڈاکٹر مہ...
21/06/2026

میں، سیّد عبدالجبار علی کاظمی بطور صدر ابو طالب سوسائٹی و چیف کوآرڈینیٹر آزاد کشمیر، کیئر فور ایوری ون، محترمہ ڈاکٹر مہوش مصطفیٰ صاحبہ (سی او، کیئر فور ایوری ون) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سبیلِ امام حسینؑ کے انتظامات میں بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی فرمائی۔
آپ کی سرپرستی، رہنمائی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے نے اس نیک کام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، آپ کی زندگی، صحت اور رزق میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو مزید خدمتِ خلق کی توفیق نصیب فرمائے۔
آپ کے تعاون، اعتماد اور محبت کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔
جزاکم اللہ خیراً
سیّد عبدالجبار علی کاظمی
صدر ابو طالب سوسائٹی و چیف کوآرڈینیٹر آزاد کشمیر
کیئر فور ایوری ون

20/06/2026
قدیمی عشرۂ  محرم الحرام 1448ھ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"حسینؑ چراغِ ہدایت اور سفینۂ نجات ہیں"تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ، مؤمن...
15/06/2026

قدیمی عشرۂ محرم الحرام 1448ھ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

"حسینؑ چراغِ ہدایت اور سفینۂ نجات ہیں"

تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ، مؤمنین و مؤمنات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امام بارگاہ ابو طالبؑ،کھٹپورہ سیداں اعوان پٹی گڑھی دوپٹہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں حسبِ روایت یکم تا دس محرم الحرام سالانہ عشرۂ محرم الحرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مرکزی موضوع:
"حسینؑ ہی ہمارا راستہ ہیں"

میزبان خطیب:
علامہ حافظ سید اشتیاق کاظمی صاحب

مہمان خطیب:
مولانا شاہد عباس غدیری صاحب

نوحہ خواں:
سنگتِ ولی العصرؑ،

منجانب:
ابوطالب سوسائٹی

مقام:
امام بارگاہ ابو طالبؑ، کھٹپورہ سیداں اعوان پٹی گڑھی دوپٹہ مظفرآباد آزاد کشمیر

تاریخ:
01 تا 10 محرم الحرام 1448ھ

ان مقدس ایام میں مجالسِ عزا، ذکرِ شہدائے کربلا اور پیغامِ امام حسینؑ سے اپنے دلوں اور نسلوں کو منور کریں۔

لبیک یا حسینؑ
السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسینؑ


ؑ
#کربلا




عیدِ غدیر — ولایتِ امیرالمؤمنینؑ کا اعلانالحمدللہ! ۱۸ ذوالحجہ کا دن اسلامی تاریخ میں ایک عظیم اور مبارک دن کی حیثیت رکھت...
03/06/2026

عیدِ غدیر — ولایتِ امیرالمؤمنینؑ کا اعلان
الحمدللہ! ۱۸ ذوالحجہ کا دن اسلامی تاریخ میں ایک عظیم اور مبارک دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی دن غدیرِ خم کے مقام پر رسولِ خدا ﷺ نے اپنے تاریخی خطبے میں حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کا ہاتھ بلند کرکے فرمایا:
"مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَہٰذَا عَلِیٌّ مَوْلَاہُ"
یہ دن حق، ولایت، محبتِ اہلِ بیتؑ اور دینِ اسلام کی تکمیل کی یاد تازہ کرتا ہے۔
اس مبارک موقع پر ابو طالب سوسائٹی تمام مؤمنین و مؤمنات کو عیدِ غدیر کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ اور محبتِ اہلِ بیتؑ پر ثابت قدم رکھے اور ہمیں ان کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عیدِ غدیر مبارک! 🌹
اللّٰہُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَج۔

Address

Khatpura, Awan Patti, Garhi Dupatta
Muzaffarabad

Telephone

+923497673706

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ابو طالب سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to ابو طالب سوسائٹی:

Shortcuts

Share