Best Religion of Islam

Best Religion of Islam Islam hamare lia mashal rah ha or hamein iss ki roshni mien apni zindagi guzarni chahea .

14/08/2026
17/05/2026

*غیبی مدد کا حصول*
جو کوئی جمعہ کی نماز کے وقت جب امام منبر پر خطبہ دینےکے درمیان کچھ پل کے بیٹھتا ہے تو اس وقت یہ کلمات
*حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ یَا وَارِثُ یَا نَصِیْر*

کا چند بار ورد کرےتو اس عمل کی برکت سےوہ شخص دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا‘دکھ درد دور ہوں گے اور خوشیاں حاصل ہوں گی۔اس کے علاوہ اگر روزانہ اسی آیت کی ایک تسبیح روزانہ پڑھ لے تو تمام مصیبتوں اور مشکلات سے نجات ملے گی ‘مسائل غیبی طور پر حل ہوں گے۔

14/05/2026

🌸 انسان واقعی بہت جلد باز ہے۔
وہ ہر چیز اپنی مرضی اور اپنے وقت پر چاہتا ہے، مگر ربِّ کریم اپنی حکمت سے وہی فیصلہ فرماتا ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے۔
اکثر جن باتوں پر ہم اداس ہوتے ہیں، وقت گزرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ ہماری خواہش کے مطابق ہو جاتیں تو شاید ہمارے لیے نقصان دہ ہوتیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔
وہ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے، ہماری خاموشیوں کو جانتا ہے، اور ہماری نادانیوں کے باوجود ہمارے معاملات بہترین انداز میں سنوارتا ہے۔
بس انسان کو چاہیے کہ صبر اور یقین کا دامن تھامے رکھے، کیونکہ:
"جس کا وکیل اللہ ہو، اسے پھر کسی اور سہارے کی ضرورت نہیں رہتی۔" 🤍

13/05/2026

*مرادیں پوری ہوں گی*

جو کوئی ذی الحجہ کے پہلے جمعتہ المبارک کو نمازِ فجر کے بعد چھ رکعت نفل نمازدو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد پندرہ پندرہ مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے، سلام پھیرنے کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے

*’’لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْن* ‘‘
اس کے ساتھ اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے نماز کی قبولیت کی دعا مانگے اور اپنے گناہوں کی معافی کیلئے گڑگڑا کر دعا مانگے، ان شاءاللہ دعا قبول ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس نماز پڑھنے والے کے گناہوں کی معافی فرمائے گا اور اسے جنت میں جگہ عطا فرمائے گا۔🕋🤲

13/05/2026

`جب زندگی ایک آسان راستہ دے رہی ہو تو پھر کٹھن راستوں سے سفر نہیں کیا کرتے۔ 😊`
زندگی ہمیں بار بار یہ سبق دیتی ہے کہ عقل مند وہی ہوتا ہے جو آسانی اور سکون والے راستے کو اختیار کرے۔
بلاوجہ مشکلات کو دعوت دینا انسان کو تھکا دیتا ہے اور دل کا سکون بھی چھین لیتا ہے۔
`ہر کام میں سادگی، سمجھداری اور اعتدال اپنانا کامیابی کی نشانی ہے`
آسان راستہ اختیار کرنا کمزوری نہیں بلکہ ایک اچھی سوچ اور پختہ ذہن کی علامت ہے۔
`جو انسان وقت اور حالات کو سمجھ کر فیصلے کرتا ہے، وہی زندگی میں حقیقی سکون حاصل کرتا ہے۔ 😊`

13/05/2026

اے ربُّ العالمین!!!
ہم تیرے بہت کمزور اور عاجز بندے ہیں،
ہم کسی سخت امتحان اور آزمائش کے قابل نہیں۔
یا اللہ! جن مشکلات، پریشانیوں اور دکھوں میں ہم مبتلا ہیں،
اپنی شانِ کریمی اور رحمتِ کاملہ سے انہیں آسان فرما دے۔
ہم سب کو سکونِ قلب، رزقِ حلال، صحت، عافیت اور دونوں جہان کی کامیابیاں عطا فرما۔
آمین یا ربَّ العالمین 🕋🤲🏻

13/05/2026

ہر دانہ ڈالنے والا `خیرخواہ` نہیں ہوتا
کوئی `شکاری` بھی ہوتا ہے
*خیرخواہ اور شکاری کو پہچانیں*
تا کہ آپ `آزاد` رہ سکیں 😌

09/05/2026

```سنو! صبر کرو، اللہ تمہارے دل کی سنتا ہے تمہیں وہی عطاء کیا جائے گا جس کے لیے تم رات دن دعائیں کرتے ہو۔ ان شاء اللہ ❤️```

07/05/2026

`دونوں ہاتھ اٹھائے!!! جانماز پے بیٹھی وہ اللّٰـــــہ تعالیٰ سے شکوہ کر رہی تھی :)`🫂🫂
چہرہ آنسوئوں سے تر تھا.......
لبوں پر شکوہ تھا....
`وہ اللـــــہ تعالیٰ سے جانے کیا مانگ رہی تھی`🫂
کبھی اتنے لاڈ سے مانگتی اور کبھی شکوہ کرنے لگتی.....
وہ تھکنے لگی تھی....
`اُسکا صبر مزید طویل ہوتا جا رہا تھا... اُسے معجزہ کا انتظار تھا.....`
```اسنے سب کچھ چھوڑ کر اللــــہ تعالیٰ سے دل لگایا تھا.....
اللّٰـــــہ کو پیار آتا ہو گا نہ اس لڑکی پے سخت مشکل میں ہے لیکن نماز میں روتے ہوئے اپنے گھر والوں......```
`کسی کام کے پکارنے پر جلدی سے سلام پھیر کر بچوں کی طرح دونوں ہاتھوں کی پشت سے بھیگیں گال صاف کرتی ہے:)`
```اور خود کو کمپوز کرتے ہوئے بھیگی آواز نارمل کرنے کی کوشش میں لمبے سانس لیتی ہے اور جواب دیتی ہے.....```
`ہاں جی!!!!`
```سب سے نارمل ملتی ہے..```
`اللّٰہ کو کیا سچ میں پیار آتا ہوگا اس لڑکی پہ؟`
```سجدوں میں بھی قدموں کی آہٹ پا کر سسکیوں کا گلا اس لیے گھونٹ دیتی ہے کیونکہ اب وہ صرف خدا کے سامنے رونا چاہتی ہے.......```
`کیا اللّٰــــہ کو پیار آتا ہوگا ایسی لڑکی پر؟`🫂

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best Religion of Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Best Religion of Islam:

Shortcuts

Share