16/07/2024
ہر بار لہو ماتم سرور میں بہا اور
پر کم نہ ہوا جِسم میں بڑھتا ہی گیا اور
ماں پھر بھی یہ کہتی ہے میرے لال ذرا اور
راہب کی طرف دیکھ کے فطرس یہ پکارا
قسمت کا لکھا اور ہے سرور کا لکھا اور
کیوں آئیں نہ ماتم کے جلوسوں میں فرشتے
جنت کی ہوا اور ہے پرچم کی ہوا اور