جانم یا حسین

جانم یا حسین HUSSAINI COMMUNITY

بے وفائوں کی دنیا میں بس ایک با وفا عباسؑ ہیں!محتاج دعا:ذاکرہ عظمیٰ جعفری
10/06/2023

بے وفائوں کی دنیا میں بس ایک با وفا عباسؑ ہیں!
محتاج دعا:ذاکرہ عظمیٰ جعفری

صاحب العصر کا دیدار کریں گے جب ہمبس وہی لمحہ وہی سال مبارک ہوگا❤️
31/12/2022

صاحب العصر کا دیدار کریں گے جب ہم
بس وہی لمحہ وہی سال مبارک ہوگا❤️

29/12/2022
28/12/2022

تلقین میت!
اسلامی عقیدے کے مطابق ایسا ذکر ہے جو میت کو دفن کرنے سے پہلے خاص آداب کے ساتھ میت کے لئے پڑھا جاتا ہے.
تو سن اور سمجھ اے فلان ابن فلان (.....) آیا تو اسی عہد پر قائم ہے جس پر تو ہمیں چھوڑ کرآیا ہے؟ یعنی یہ گواہی کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد(ص) اس کے بندے اور رسول ہیں، وہ نبیوں کے سردار اور پیغمبروں کے خاتم ہیں اور یہ کہ حضرت علی(ع) مومنوں کے امیراوصیاء کے سردار اور ایسے امام ہیں کہ اللہ نے ان کی اطاعت تمام جہانوں پر فرض کر دی ہے، نیز حسن وحسین، علی زین العابدین، محمد باقر، جعفر صادق، موسیٰ کاظم، علی رضا، محمد تقی، علی نقی، حسن عسکری، اور حجت القائم مہدی(عج) کہ ان سب پر خدا کی رحمت ہو، یہ مومنوں کے امام اور اللہ کی ساری مخلوق پر اس کی حجتیں ہیں، تیرے یہ امام ہدایت والے خوش کردار ہیں. اے فلاں بن فلاں .. جب تیرے پاس دو مقرب فرشتے دو پیام بر اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے آئیں اور تجھ سے پوچھیں تیرے رب، تیرے نبی، تیرے دین، تیری کتاب، تیرے قبلے اور تیرے آئمہ کے متعلق تو ڈر مت اور ان کے جواب میں کہہ کہ اللہ جل وجلالہ میرا رب ہے. حضرت محمد(ص) میرے نبی ہیں. اسلام میرا دین ہے. قرآن میری کتاب ہے. کعبہ میرا قبلا ہے. اور امیرالمومنین علی بن ابی طالب(ع) میرے امام ہیں، ان کے بعد حسن مجتبیٰ(ع) میرے امام ہیں اور حسین بن علی(ع) جو کربلا میں شہید ہوئے میرے امام ہیں، علی زین العابدین(ع) میرے امام ہیں نبیوں کے علم پھیلانے والے اور محمد باقر(ع) میرے امام ہیں اور جعفر صادق(ع) میرے امام ہیں اور موسیٰ کاظم(ع) میرے امام ہیں اور علی رضا(ع) میرے امام ہیں اور محمد تقی جواد(ع) میرے امام ہیں اور علی نقی ہادی(ع) میرے امام ہیں اور حسن عسکری(ع) میرے امام ہیں اور حجت منتظر مہدی(عج) میرے امام ہیں. ان سب پر خدا کی رحمت ہو کہ یہی میرے امام میرے سردار، میرے پیشوا اور میرے شفیع ہیں میں ان سے محبت کرتا ہوں، ان کے دشمنوں سے نفرت کرتا ہوں، دنیا و آخرت میں پس جان لے اے فلاں بن فلاں یہ کہ اللہ تبارک وتعالیٰ بہترین رب ہے اور حضرت محمد(ص) بہترین رسول ہیں، اور امیرالمومنین علی بن ابی طالب(ع) اور انکی اولاد سے گیارہ امام بہترین آئمہ(ع) ہیں اور یہ کہ جس چیز کو حضرت محمد(ص) لے کر آئے وہ حق ہے، موت حق ہے، قبر میں منکر و نکیر کا سوال کرنا حق ہے، قبروں سے اٹھنا حق ہے، حشر و نشر حق ہے، صراط حق ہے، میزان عمل حق ہے، نامہ اعمال کا کھولا جانا حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، اور یقیناً قیامت آ کر رہے گی اس میں شک نہیں اور خدا انہیں اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں. اس کے بعد کہے: اے فلاں کیا تو نے سمجھ لیا ہے؟ خدا تجھے اس مضبوط قول پر قائم رکھے خدا تجھے صراط مستقیم کی ہدایت کرے خدا اپنی رحمت کی قرار گاہ میں تیرے اور تیرے اولیاء کے درمیان جان پہچان کرائے. اے معبود! اس کی قبر کی دونوں اطراف کو کشادہ کر اس کی روح کو اپنی طرف اٹھا لے اور اسے دلیل و برہان عطا فرما. اے معبود اسے معاف فرما معاف فرما.

27/12/2022

شہادت بی بی فاطمہ الزھراء

#شھادت #الزهراء

26/12/2022

خیرات نہیں میں حق اپنڑاں اصحاب توں منگدی پئی آں
ذاکراہلبیت عليه السّلام / حسن رضا ہاشم کبیر والا

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جانم یا حسین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share