07/07/2023
*بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*
*🤲 یارب ھمیں اس قابل بنادے کہ رسول ﷺ ھماری وجہ سے شرمندہ نہ ہوں روزِ آخرت*
*🌴سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ🌴*
*🌴اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ🌴*
*🌴اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد🌴*
*🕋🤲 اَلْحَمْدُلِلہِ الَذِی کَفَانِیْ وَاٰوَانِیْ ، وَأَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ ، وَالَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ فَاَفْضَلَ ، اَلْحَمدُلِلہِ عَلَی کُلِّ حِالٍ ، اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، وَمَلَکَ کُلِّ شَیْئٍ ، وَاِلٰہَ کُلِّ شَیْئٍ ، وَلَکَ کُلُّ شَیْئٍ ،اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ*
*🤲 تمام تر تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے میری کفایت کی اور مجھے رہنے کو جگہ دی اور مجھے کھانے اور پینے کو دیا اور وہ ذات جس نے مجھ پر احسان کیا اورفضیلت عطا فرمائی اور وہ ذات جس نے عطا فرمایا ہرحال میں تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اے اللہ ہر چیز کے پالنے والے ہر چیز کے مالک ہر چیز کے معبود تیرے لیے ہی ہے تمام چیزیں ، میں جھنم کی آگ سے تیری پناہ میں آتی ہوں*
*🤲 اے ھمارے پیارے رب*
ھمارے حال پر رحم فرما ھمیں اُن ذہنی اذیّتوں سے محفوظ رکھ جو ھمیں غلط راہ دِکھائیں ۔۔
🤲اللہ ھمیں اپنی راہ میں قبول فرما
اپنی جنت ، اپنی رضا ، اپنے دیدار کے بدلے۔۔۔۔
ھماری جان ھمارا وقت ، ھماری صلاحیتیں ھماری
مشقتیں سب تیری راہ میں لگ جائیں۔۔۔
اللہ دنیا میں تو اتنے لوگ ہیں ، اتنے لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔
ھم سے ہزاروں گنا بہتر ہیں وہ۔۔۔
پر ھم چاہتے ہیں تُو ھم حقیروں کو اپنے لیے منتخب کرلے ، تو ھمیں خاصة اللہ میں شامل کرلے ،
ھم صحیح معنوں میں تیرے غلام بننا چاہتے ہیں
جس میں کوئی انا نہ ہو، جس میں کوئی اکڑ نہ ہو ،
جو بس عاجز ہو ، بہت عاجز۔۔۔۔
ایسے عاجز غلام کہ جس کی فکر جسکی خوشی بس اپنے مالک کی اطاعت اپنے مالک کی رضا ہو ھم کبھی آزاد نہیں ہونا چاہتے تیری غلامی سے ، ھماری عزت اسی غلامی میں ہے ، ھماری بلندی اسی جھُکاؤ میں ہے۔۔۔
ھم چاہتے ہیں ھماری زندگی ھماری موت صحیح معنوں میں تیرے لیے ہو ۔۔ ھم اپنی جان کھپا دیں تیرے دین کے لیے ، تیری رضا کے لیے
ھماری زندگی میں کبھی بھی، کچھ بھی تیرے حکم ، تیرے دین کی سربلندی سے اہم نہ ہو۔۔۔۔
اللہ رب العزت تو اپنے خزانوں کے منہ کھول دے ھمارے لیے اور ھم بھر بھر کر تیری راہ میں خرچ کریں کسی کی بھی ضرورت چاہے وہ چھوٹی ہو یا بہت بڑی اللہ تو ھمارے ذریعے پوری کرادے اپنی رحمت خاص سے
*🤲 اے ھمارے پیارے رب* ..!
ایمان کو ھمارے دل میں خوب مزین کر دے ، ھمارے لیے ہر چیز سے محبوب اسے بنا دے دنیا کی ہر رونق، ہر کامیابی، ہر خوشی ، ہر غم اس سے نیچے ہو۔۔
*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلأَحيَاءِ مِنهُم وَالأَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمین یَا رَبَّ العَالَمِین*
*🌴اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ🌴*
*🌴اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد🌴*
______🌴_____
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*______
*🖊️_نصیحت*
چوری ، ڈاکہ اور لوٹنے والے اس دنیا کی زندگی میں تو یہ سمجھتے ہیں کہ بس عیش کے دن شروع ۔۔۔۔۔۔
مگر ؛
انہیں آخرت کے عذاب کے بارے میں کوئی بتادے اگر انہیں نہیں معلوم یا انہوں نے توجہ نہیں دی تو اللہ کے واسطے اس شدید ترین عذاب سے اپنے آپ کو بچالیں
*کیوں کہ وہ بدترین عذاب ہے !....*