01/02/2026
الله کریم سے محبت جس کی روح میں اتر جاتی ہے، وہ پھر عمل میں لگ جاتا ہے، اس کے پاس فضول کاموں کے لیے وقت نہیں ہوتا، جس کا دل عبادت سے سرشار ہو جاتا ہے وہ پھر دنیا کی شکایتیں بھول جاتا ہے، جو عبودیت سے سرشار ہو جاتا ہے وہ لوگوں سے الجھنا بند کر دیتا ہے۔