صراط مستقیم

صراط مستقیم اس پیج کا مقصد فرقہ واریت کا خاتمہ اور صراة مستقیم کا تع دعوت قرآن و سنہ

❤️
24/01/2025

❤️

22/11/2024

کل میں الیاس قادری صاحب کی ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں وہ میز پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے انکے ایک مقلد نے ان سے پوچھا بابا جانی آپ پہلے نیچے بیٹھ کر کھاتے تھے اور اب آپ میز پر بیٹھ کر کھا رہے ہیں تو الیاس قادری صاحب نے جواب دیا کہ انکے گھٹنے میں تکلیف رہتی ہے تو ڈاکٹر نے انکو نیچے بیٹھنے سے منع کیا ہے لہذا مفتی صاحب سے مشورہ کرنے کے بعد اب وہ میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور نماز بھی کرسی پر پڑھتے ہیں۔

اس میں کچھ یاددہانی ہے اور میرے لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سند ہو جائے۔

1 قادری صاحب کو درد ہوئی انہوں نے درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر وہ بابا جی کے ٹھلو والا دم نہیں کیا بلکہ ڈاکٹر کے پاس گئے۔
2 قابل غور بات یہ ہے کہ قادری صاحب مر کر نہیں بلکہ زندہ ہوتے ہوئے کسی دوسرے کی نہیں بلکہ اپنی تکلیف کو دور نہیں کر سکے۔
3 بلکہ قادری صاحب کو درد ہوا تو انہوں نے اس فیلڈ کے انسان سے رابطہ کیا نہ کسی دربار پر گئے نہ کوئی تعویز لیا کیونکہ انکو پتہ ہے اس مسئلہ کا حل کوئی زندہ اور اسی فیلڈ کا بندہ کر سکتے ہیں۔
4 قادری صاحب کسی مردہ ڈاکٹر کی قبر پر بھی نہیں گئے۔ بلکہ زندہ ڈاکٹر کے کلینک پر گئے۔اھل عقل کیلئے اسمیں نشانیاں ہیں.🧏
اور نصیحت تو عقلمند قبول کرتے ہیں۔📖📗
نصیحت کرتے رہو نصیحت ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
تھوڑا سا نہیں بہت زیادہ سوچیں ۔
شکریہ ❣️

22/09/2024

ایک دن،
تمہارے ہی۔
اعمال تم سے ملنے آئیں گے!!!!
بس پھر حیران نہ ہونا۔۔۔.

جو تم کرتے پھرتے ہو ۔ جب وہی سامنے آئے گا ۔ تو تم خود انکار کردو گے ۔ حالانکہ وہ سب تمہارے ہاتھوں کا کیا دھرا ہوگا ۔ لوٹ جاؤ اپنے رب کی طرف اس سے پہلے لوٹا دیئے جاؤ ۔😪
یا اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما آمین 🤲

21/09/2024

بالیقین ہم سب کو مرنا ہے۔ اس ناقابل انکار جدائی کو جانتے ہوئے بھی ہم سبھی ایک دوسرے کو بدترین اذیتیں دیتے چلے جا رہے ہیں________

18/09/2024

‏ہر وہ شخص جو ایک عدد بوجھل دل کے ساتھ
خاموشی اختیار کر چکا ہے اسے کہو ایک دن
سب ٹھیک ہو جائے گا🖤

17/09/2024

*عورتیں غلط فہمی میں نہ رہیں آپ کے حقوق اچھی طرح سے ادا ہو رہے ہیں*🧕🏻

فرانس کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے پاکستانی کے ساتھ
خواتین اور مرد حضرات بھی کام کرتے ہیں

فیکٹری میں 50 سال کی ایک فرنچ خاتون
اک دن اسے کہنے لگی
کہ
سنا ہے تم پاکستان کے لوگ
عورتوں کے حقوق نہیں دیتے

انہیں
گھر میں بند رکھتے ہو
اور
کام بھی نہیں کرنے دیتے

نوجوان نے لیڈی سے سوال کیا کہ
آپ کو کام کرتے کتنا عرصہ ہو گیا
جواب ملا
جب میں 18 سال کی تھی تب سے نوکری کر رہی ہوں

جواب میں
پاکستانی ماں کے بیٹے
نے کہا کہ
آپ گھر کا کام بھی کرتی ہیں جاب بھی کرتی ہیں
اور آپ کی عمر بھی کافی ہو گئی

جبکہ ہمارے ہاں
غالب اکثریت کے گھرانوں میں
جب بیٹی پیدا ہوتی ہے
تو بچپن سے لے کر
جب تک اس کی شادی ہوتی ہے
اس وقت تک
اس کے اس لڑکی کے والد اور بھائی اپنی اس بیٹی
کو
اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے
اپنی
آنکھوں کا تارا بنا کر رکھتے ہیں
اس کی عزت و عصمت کی پوری طرح
حفاظت کرتے ہیں

اس کی ضرورتیں اور فرمائشیں پوری کرتے ہیں
اور
جب اس کی شادی کر دیتے ہیں
تو وہ اپنے شوہر کی ذمہ داری بن جاتی ہے

اب اس کی تمام خواہشات اور ضروریات اس کا شوہر پوری کرتا ہے
اور جب وہ آپ کی عمر میں پہنچ جاتی ہے
تو
تب
اس کے بیٹے اور بیٹیاں
اس کو
اپنی جنت کہہ کے پکارتے ہیں
اور اپنے حالت اور
پوزیشن کے مطابق اس کی
خدمت کرتے ہیں

ہمارے ہاں
اس عمر میں
عورت کو
آپ کی طرح اس عمر میں کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی
لہذا

کیا
اسے حقوق نہ دینا کہتے ہیں
اور
کیا گھر میں بند رکھنا کہتے ہیں
یہ ہمارا مسلم معاشرہ ہے
یہ ہمارے دین کی تعلیمات اور تربیت ہے
اور یہی ہمارے رسم و رواج ہیں

فیکٹری کا وقت ختم ہو گیا اور
وہ خاتون چلی گئی

دوسرے دن اپنی ڈیوٹی
پر آ کر
اس خاتون نے بتایا
کہ وہ ساری رات سو نہیں سکی
کہ کیا کوئی ایسا معاشرہ بھی ہے
جہاں عورت کو پیدائش سے لے کر موت کے وقت تک
اتنی عزت دی جاتی ہو
#
ہم اپنی عورتوں کو گمراہی کی دلدل میں نہیں جھونک سکتے... جسے آزادی چاہیۓ وہ اسے اپنے گھر تک محدود رکھے

آزادی آزادی کرنے والی عورتیں دراصل عورت کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دینا چاہتی ہیں

15/09/2024

میلاد وہ منائے گا جس نے سارا سال دودھ میں پانی نہیں ملایا۔۔۔ملاوٹ نہ کی ھو۔۔۔جھوٹ نہ بولا ھو۔۔حرام نہ کھایا ھو

27/07/2024

جوزف نیپس نے کیمرہ ایجاد کرکے سب سے زیادہ نقصان برصغیر کی “تصوف انڈسٹری “کو پہنچایا -

اس فرانسیسی گورے کا بیڑا غرق ہو کہ جب سے اس کا کیمرا مارکیٹ میں آیا کسی ولی اور بزرگ نے غرق ہوتی کشتی کو کنارے نہیں لگایا -

اس منحوس آلے کی ایجاد کے بعد کوئی ولی تیل کے کڑاہوں میں چھلانگ لگاتا نظر نہیں آیا -

کیمرے کی ایجاد کے بعد نہ کوئی مردے کو زندہ کرتا ہے نہ کوئی بابا کچے دھاگے سے کنویں میں لٹکا نظر آتا ہے اور نہ کوئی ہواؤں میں اڑتا جا رہا ہے !

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صراط مستقیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share