Islamic Schooling

Islamic Schooling Islam is the complete code of life and we will succeed in acting upon the laws of Islam|طب نبوی|

03/10/2024

الحمدللہ رب العالمین

ناریل کے فوائدناریل  انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ قدرتی اجزاء سے بھرپور ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے ا...
23/11/2023

ناریل کے فوائد
ناریل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ قدرتی اجزاء سے بھرپور ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے اور اس میں فائبر کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔
ناریل مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے
ہمارے معدے اور جگر کو تقویت بخشتا ہے
ناریل کا استعمال قبض ہونے سے روکتا ہے
ہڈیوں مضبوطی کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ یہ جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔
اگر اپ باقاعدہ سے ناریل کا پانی استعمال کریں گے تو گردوں اور مثانے کی جلن کو ختم کرتا ہے۔
اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل اجزاء سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ رنگت کو نکھارنے میں بھی بہت مدد دیتا ہے
ناریل پیٹ کے گرد ہونے والی چربی کو پگھلانے میں مدد کرتا ہے
ناریل شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے

ایلویرا اور چھائیوں سے چھٹکارہایلویرا جیل میں  وٹامن اور منرل پایا جاتا ہے ۔ایلویرا  اینٹی ایکسیڈنٹ ہے۔اگر آپ 2 چمچ ایلو...
22/11/2023

ایلویرا اور چھائیوں سے چھٹکارہ
ایلویرا جیل میں وٹامن اور منرل پایا جاتا ہے ۔ایلویرا اینٹی ایکسیڈنٹ ہے۔اگر آپ 2 چمچ ایلویرا جیل میں ایک لیموں کا رس شامل کر کے چہرے کے اس حصے پر لیپ کریں گے جہاں چھائیاں موجود ہیں ۔ متواتر ایک ہفتہ لگانے سے اپ کو اپنے چہرے پہ نمایاں فرق محسوس ہوگا۔ اور چھائیاں اہستہ اہستہ اپ کے چہرے سے غائب ہو جائیں گی۔ اور اپ کا چہرہ صاف اور شفاف ہو جائے گا۔

سنگھاڑے کے  حیرت انگیز فوائدسنگھاڑا کاربوہائیڈریٹ، فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔سنگھاڑا بہت فائدہ مند ہے  یہ ک...
21/11/2023

سنگھاڑے کے حیرت انگیز فوائد
سنگھاڑا کاربوہائیڈریٹ، فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔

سنگھاڑا بہت فائدہ مند ہے یہ کولنٹ کا کام کرتا ہے۔یرقان کا علاج کرتا ہے۔ یہ اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔ پیشاب کے انفیکشن کا علاج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ کہ یہ کیلشیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ دانتوں کو چمکدار بناتا ہے۔
یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ بالوں کو چمکدار اور نرم و ملائم بناتا ہے۔
سردیوں کے دنوں میں اس کا استعمال اپ کو قوت بخشتا ہے۔ کپس کے مریضوں کو چاہیے کہ اس کا استعمال کم مقدار میں کریں

چقندر کے  حیران کن  فوائد چقندر سلاد کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اس کے علاوہ اس کو جوس کی صورت میں بھی استعمال کیا جا س...
20/11/2023

چقندر کے حیران کن فوائد
چقندر سلاد کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اس کے علاوہ اس کو جوس کی صورت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

چقندر میں فولیٹ، فائبر، پوٹاشیم، میگنیز، وٹامن سی، میگنیشیم، پروٹین، اور وٹامن بی شامل ہیں
جن مریضوں میں خون کی کمی ہو ان کو چقندر استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
چقندر کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
چقندر قبض کو دور کرتی ہے۔ دماغ کو اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور چکندر اکسیجن فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی اس کا باقاعدہ استعمال بہت ضروری ہے
چقندر میں موجود اینٹی اکسیڈنٹ پٹھوں کے تناؤ اور کھچاؤ میں بھی چقندرکا باقاعدہ استعمال معاون ثابت ہوتا ہے
وہ لوگ جو باقاعدگی سے سائیکلنگ کرتے ہوں یا پیدل چلتے ہوں یا ورزش کرتے ہوں۔ چقندر کا باقاعدہ استعمال ان کو چاک و چوبند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے
حاملہ خواتین میں بہت زیادہ خون کی کمی ہو جاتی ہے اور ان کے ریڈ بلڈ سیلز کم ہو جاتے ہیں ۔ اگر ان کو روزانہ چقندر کا جوس پلایا جائے تو ان میں خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔

پودینہپودینہ سر درد اور ہاضمے کے لیے بہت  مفید ہے۔ پودینے  میں موجود مینتھول کا استعمال   سانس میں تازگی  پیدا کرتا ہے۔ ...
19/11/2023

پودینہ
پودینہ سر درد اور ہاضمے کے لیے بہت مفید ہے۔ پودینے میں موجود مینتھول کا استعمال سانس میں تازگی پیدا کرتا ہے۔ منہ کی سوزش اور بدبو کو دور کرتا ہے۔ متلی اور پیچس کے مرض میں بھی بہت مفید ہے۔ روزانہ ایک گلاس پانی میں پودینے کے چند پتے ڈال کر ان کو اچھی طرح شیک کر کے پینے سے اپ موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں۔
پودینے کے پانی سے کلی کرنے سے مسوڑوں کی سوزش دور ہوتی ہے۔
پودینے کا استعمال جلد کو تر و تازہ اور شاداب رکھتا ہے۔
پودینے کا ماسک استعمال کرنے سے مہاسے اور جلد پر موجود داغ دبوں سے نجات ملتی ہے۔
پودینے کی چٹنی کھانوں کا ذائقہ بڑھا دیتی ہے۔ اور یہ ہاضمے کے لیے بہت مفید ہے

کالے بھنے ہوۓ چنے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہیں۔آنتوں کی صحت کے ...
18/11/2023

کالے بھنے ہوۓ چنے
قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہیں۔آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔خواتین کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ بچوں کی نشو نما میں بہت مفید ہے۔
چنے کو پروٹین ، فائبر ، کیلشیم ، تانبا، مینگنیشیم ، فولیٹ ، معدنیات اور فیٹی ایسڈ کا ذریعہ ہیں۔
خواتین اگر بھنے ہوئے چنوں کا استعمال کریں تو جوڑوں سے درد، خون کی کمی، تھکاوٹ، دماغی کمزوریجیسی شکایات سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور ان کی جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوتا۔
چنوں میں موجود فاسفورس،کوپر اور زنک ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔
چنوں میں موجود وٹامن اے اور سی آنکھوں کی بینائ کے لیے مفید ہے۔

کڑی پتہ یا تیز پات کے فوائدذیابیطس کے  مریضوں کے لئے مفید ہے۔نضام ہضم کو بہتر بناتا ہےسانس کی تکالیف میں بھی مفید ہے۔بال...
17/11/2023

کڑی پتہ یا تیز پات کے فوائد
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔
نضام ہضم کو بہتر بناتا ہے
سانس کی تکالیف میں بھی مفید ہے۔
بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے
اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ یا اینٹی سوزش ایجنٹ ہے۔
دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مفید ہے۔
اس کو کھانے سے ذہن کو بھی سکون ملتا ہے

کھیرے اور صحت کھیرے میں بہت سارے غذائی اجزاء شامل ہیں جس میں کاربوہائڈریٹ ،کیلشیم اور پوٹاشیم، وٹامن اے وٹامن سی ، ائرن ...
16/11/2023

کھیرے اور صحت
کھیرے میں بہت سارے غذائی اجزاء شامل ہیں جس میں کاربوہائڈریٹ ،کیلشیم اور پوٹاشیم، وٹامن اے وٹامن سی ، ائرن اور فائبر کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
کھیرے میں فیٹ کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ صحت کے لیے بہت مفید ہے
کھیرے جگر کی گرمی، پیشاب میں جلن، معدے کی گرمائش، گردوں میں جلن اور پیشاب کا رک کے انا یا جلن کے ساتھ انا اس کے علاوہ کھیرے دل کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہیں خون کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں کھیرے کا استعمال لازمی کریں۔ کھیرے کے متواتر استعمال سے رنگ بھی گورا ہوتا ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا انار کو اندرونی چھلکوں سمیت کھایا کرو یہ معدے کی صفائی کرتا ہے۔
15/11/2023

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا انار کو اندرونی چھلکوں سمیت کھایا کرو یہ معدے کی صفائی کرتا ہے۔

دار چینیدار چینی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ دارچینی میں پروٹین وٹامن اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔ ...
15/11/2023

دار چینی
دار چینی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ دارچینی میں پروٹین وٹامن اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہترین دوا ہے اس کے علاوہ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر تی ہے۔ یہ جسم کی سوزش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ سر درد کے لیے اگر اس کی چائے بنا کر پی جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ یہ کولیسٹرول لیول کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
تھوڑی مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے مفید ہے اگر اس کی مقدار کو بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

Address

Khanewall Road
Multan
061

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Schooling posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islamic Schooling:

Share