Silsila Naqshbandia Owaisia Multan Division

Silsila Naqshbandia Owaisia Multan Division Silsila Naqshbandia Owaisia is a religious organization.

پریس ریلیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکمیل عمارت نبوت ہیں۔قران مجید کو اپنی دانست پر سمجھنا درست نہیں قران کو ھم آپ صلی اللہ...
24/08/2026

پریس ریلیز
آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکمیل عمارت نبوت ہیں۔قران مجید کو اپنی دانست پر سمجھنا درست نہیں قران کو ھم آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع امت کے مطابق رہنمائی لیکر سمجھیں گے تو ٹھوکر نہ کھائیں گے۔ ماہ ربیع الاول میں اظہار محبت میں فرائض کی ادائیگی رہ جائے تو ھمارا دعویٰ محبت کمزور پڑ جائے گا مکلف مخلوق کی بات حیات کی ہے شجر وحجر میں حیات ہے اور جب اس خشک تنا حنانہ مسجد نبوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں بلک بلک کر رویا اور صحابہ نے سنا اور آپ نے اس کو دلاسہ دیا۔ ابو جہل کے ہاتھ میں پتھروں کی کنکریاں خود بول اٹھیں کلمہ اور صلا ۃ وسلام پڑھنے لگیں۔ جب تک ھم محبت کی حقیقت کو نہ پائیں گے تو ہمارا ربیع الاول کو منانا بھی بے معنی ہو گا۔ اگر اس ماہ مبار ک کی محنت مجھے یہ سکھا دے کہ میر ا عمل اللہ کی رضا کے لئے ہو تو مقصد پورا ہو گیا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کو ڈسٹرکٹ بار کونسل وہاڑی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں وکلاء
سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطمع نظراللہ کی رضا ہونی چاہیے۔اگر اللہ کی رضا ہو گی تو یہی عقید ت و محبت اس امت کو اتفاق و اتحاد پر لے آئے گی۔قومیں تعداد سے نہیں اتفاق سے ترقی کرتی ہیں۔ورنہ یہی تعداد ہجوم ہو جاتی ہے اور ہجوم کے رویے تکلیف دہ صورت پیدا کرتے ہیں تعمیر نہیں کرتے۔چاہے صاحب اختیار کی بات ہو یا ہم جیسے عام آدمی کی۔ہم مخلوق ہیں ہم محتاج ہیں بس ایک سچی طلب ہو وہ معاف فرما دیتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں حضرت نے بار کونسل کے صدر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور صدر بار کو شیلڈ پیش کی اور صدر بار نے حضرت کو شیلڈ پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔



پریس ریلیز  ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم  اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گ...
23/08/2026

پریس ریلیز
ماہ ربیع الاول تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق گزاریں گے۔آپ ﷺ سے اظہار محبت ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔آپ ﷺ سے محبت ہی ہمیں زندگی سے آشنائی عطا کرتی ہے۔یہ وہ راستہ ہے جس میں اپنی جان نچھاور کرنے کو کامیابی اور فخر سمجھا جاتاہے۔
سیماب ایسی موت کی ہے جستجو مجھے،لپٹا ہو جس میں تہہ بہ تہہ محبوب کا وصال
امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا بہاولپور میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ کی جوتیوں کی خاک بھی ہم سے اعلی ہے۔ ان ہستیوں کا مقام یہ ہے کہ اگر وہ کیفیات جو آپ ﷺ کی صحبت میں رہتے ہوئے انہیں نصیب ہوتی تھیں اگر اسی کیفیت میں رہتے تو چوکو ں اور چوراہوں میں فرشتے ان سے مصافحہ کرتے۔قرآن کریم کی باتیں حکمت سے بھری پڑی ہیں۔قرآن کریم کو دیکھنا عبادت،چھونا عبادت،پڑھنا عبادت اور عمل کرنا تو مقصد حیات ہے۔کیونکہ یہ ذات باری تعالی کا ذاتی کلام ہے ہر لحاظ سے اس میں برکت ہے۔اللہ کا کلام ہے بے شمار برکات ہیں۔قرآن کریم کی حکمتیں سمجھنے کے لیے ضروریات دین کا جاننا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف ماہ مبارک ربیع الاول کی ساعتیں مبارک نہیں ہیں بلکہ اس کے صدقے تمام ہفتے،مہینے اور سال سب مبارک ہو جاتے ہیں۔دن مبارک ہو جائیں گے راتیں مبارک ہو جائیں گی اگر ہم اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ پر خود کو لے آئیں۔وگرنہ ہم ضد اور انا کی بھینٹ چڑھے جا رہے ہیں۔پھر قومیں انتشار کا شکار ہو جاتی ہیں،ترقی کی منازل طے نہیں کرتی۔مسلمان معاشرہ ہے لیکن یقین نہیں،انصاف نہیں ہے۔حقوق و فرائض کی تمیز نہیں رہی۔ان حالات کے ہم سب ذمہ دار ہیں ہم کہتے ہیں میں تو ٹھیک ہوں دوسرا اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں خود کو دیکھیں اپنے کردار کو دیکھیں اپنا جائزہ لیں اور خود کو صراط مستقیم پر لے آئیں۔
یاد رہے کہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا اگلا پروگرام 24 اگست بروز سوموار وہاڑی بار کونسل میں ہو گا۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔


اہلاً و سہلاً مرحبا ۔ اہل ملتان و احبابِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ۔ عہد حاضر کے عظیم شیخ و سربراہ تنظیم الاخوان جناب محترم ...
22/08/2026

اہلاً و سہلاً مرحبا ۔
اہل ملتان و احبابِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ۔
عہد حاضر کے عظیم شیخ و سربراہ تنظیم الاخوان جناب محترم حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کو بعثت رحمت عالم ﷺ کے حوالے سے منعقد کئیے جانے والی کانفرنسز اور دیگر پروگراموں کے لئیے ملتان کو خصوصی وقت دینے پر خوش آمدید کہتے ہیں اس ضمن میں عوامی آگاہی اور رابطہ مہم کے تحت سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ملتان کی کوششیں
عروج پر ہیں۔

صدر الاخوان ملتان ڈویژن و جنوبی پنجاب جناب شیراز احمد صاحب، ڈویژنل سیکرٹری نشر واشاعت جناب جنید اللّہ صاحب کی خصوصی شفقت، سرپرستی، رہنمائی اور دیگر احباب سلسہ کی کوششوں کا خصوصی شکریہ ۔



پریس ریلیز  نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس...
21/08/2026

پریس ریلیز
نبی کریم ﷺ کو رحمۃ اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔جسے جو نصیب ہو رہا ہے آپ ﷺ کی رحمت سے نصیب ہو رہا ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کر سکیں۔اللہ کریم جانتے ہیں کہ اپنے حبیب ﷺ کو کیا بلندیاں عطا فرمائیں۔ربیع الاول میں کوشش کریں کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کیا جائے آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر زندگی کا ایک ایک پل جو آپ ﷺ نے بسر فرمایا اس سے ہماری نسلوں کوراہنمائی ملے گی اور بھلائی نصیب ہو گی۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ ایمان کی مضبوطی عمل صالح تک لے جاتی ہے۔جو کچھ بھی ہم کر رہے ہیں اس کے پیچھے ہماری نیت ہوتی ہے ہمارے تمام اعمال کا انحصار ہماری نیت پر ہوتا ہے۔احکامات دین پر عمل کرنے سے پرہیزگاری نصیب ہوتی ہے اور اللہ کی طرف سے اجرعظیم عطا ہوتا ہے۔یہ جو مبارک مہینہ ہے اس میں بنیاد یہی ہے کہ دین جانیں اور صدق دل سے اس پر عمل کریں اپنے اللہ کریم سے تعلق پیدا کریں اپنے اللہ سے مانگیں۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے اس کی تیاری کے لیے جو ضرورت ہے وہ عطا کر دیا گیا ہے۔احکامات دین پرعمل کرنے سے ہمارا ہی فائدہ ہوتا ہے۔قلب میں ایمان ہو تو ایک حد تک بندہ اللہ کریم کو پہچان سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے اس میں فیصل آباد بہاولپور،وہاڑی،مظفر گڑھ،گوجرانوالا،مرکز دارالعرفان منارہ شامل ہیں۔ جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔دعوت عام ہے کہ اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے۔



ان شاءاللہ
20/08/2026

ان شاءاللہ


ان شاءاللہ
20/08/2026

ان شاءاللہ


پریس ریلیز  آج بھی حضرت محمد ﷺ روضہ اطہر میں اُسی طرح جلوہ افروز ہیں جیسے اس دار دنیا میں جلوہ افروز تھے۔اگر کوئی وہاں ص...
16/08/2026

پریس ریلیز
آج بھی حضرت محمد ﷺ روضہ اطہر میں اُسی طرح جلوہ افروز ہیں جیسے اس دار دنیا میں جلوہ افروز تھے۔اگر کوئی وہاں صدق دل سے حاضر ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی جائے تو اللہ کریم آپ ﷺ کے صدقے معاف فرمائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم نہاں خانہ دل سے یہ تڑپ لے کر جارہے ہیں؟اگر ہماری اکثریت صدق سے جاتی تو ہمارے معاشرے میں حجاج اور عمرہ کرنے والے سب سے زیادہ ہیں پھر بھی معاشرے میں انحطاط ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا فیصل آباد کیولیم مارکی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہم ہوں گے ایسے ہی ہمارے صاحب اختیار ہوں گے۔وطن عزیز میں ہر روز ہمارے جوان قربان ہو رہے ہیں اور بحیثیت مجموعی ہمارے کردار اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ اظہار محبت ﷺ کو بھی رواجات کی نذر کر دیا ہے۔قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ جب تک کوئی اپنے معاملات میں آپ ﷺ کو منصف نہ بنائے مومن نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دل زنگ آلود ہو گئے ہوں تو واحد چیز جو اس زنگ کو اتار سکتی ہے وہ اللہ کا ذکر ہے۔اللہ کریم کے ذاتی نام کی تکرار کرو۔قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ کیا ہی اچھے ہیں سیدھے ہاتھ والے اور کیا برے ہیں الٹے ہاتھ والے۔لیکن فرمایا کیا ہے اچھے ہیں جو آگے والے ہیں۔سبقت لے جانے والے جنہیں اللہ کی رضا کے ساتھ اللہ کا قرب بھی نصیب ہوا۔آخر میں انہوں نے ذکر قلبی سکھایا اور اس کی اہمیت پر زور دیا طریقہ ذکر کے بعد ظاہری بیعت بھی فرمائی۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔



اناسیواں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سالکین نے شرکت کی۔ تقریب کا ...
14/08/2026

اناسیواں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سالکین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے فرمایا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت اور ایک پاک سرزمین ہے۔ اس وطن کی آزادی، سلامتی، استحکام اور ترقی کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ یومِ آزادی صرف 14 اگست کو منانے کا نام نہیں، بلکہ ہر فرد کو اپنی عملی زندگی میں دیانت، امانت، محنت، قانون کی پاسداری اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حقیقی حب الوطنی یہ ہے کہ ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے مزید فرمایا کہ مضبوط کردار، قومی اتحاد، باہمی احترام اور خدمتِ خلق ہی ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، افواجِ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی خدمت، قومی یکجہتی کے فروغ اور ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ پیغام قومی جذبے، یکجہتی اور ذمہ دارانہ کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔



09/08/2026


پریس ریلیز  ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا ...
07/08/2026

پریس ریلیز
ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے کمالات پر بھروسہ کریں گے اللہ کے تفویض کردہ اصولوں پر نہیں چلیں گے پھر برکت جاتی رہے گی۔اور آخرت میں ان تمام وسائل کا جواب دینا پڑے گا۔دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔دین اسلام ہر طرح کی راہنمائی فرماتا ہے کہ ذرائع آمدن کیسے ہونے چاہیے؟معاشی زندگی،معاشرتی زندگی،اپنے ذاتی وجود سے لے کر ہر ایک لمحے کے بارے راہنمائی ہے حتی کہ عبادات بھی حد سے زیادہ کرنے پر سوال ہو گا۔بندہ یہ اقرار کرے کہ جو کچھ ہے میرے اللہ کا ہے اور میرے حصے کا میرے اللہ کریم نے مجھے عطا فرمایا ہے۔اس طرح اللہ کریم نے جو تفویض فرمائی ہے اس کے مطابق زندگی بسر کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس پر اللہ کا فضل ہوتا ہے اس کو قلبی سکون نصیب ہوتا ہے۔اور جو شیطان کا پیروکار ہو وہ بے سکون اور خوفزدہ رہے گا۔اس لیے کہ شیطان انسان کا ازل سے دشمن ہے چاہے مسلمان ہو یا کافر دونو ں کا دشمن ہے۔جو بھی اس کی پیروی کرے گا وہ اللہ کے فضل سے دور ہوتا چلا جائے گا۔حق یہ ہے کہ بندہ اللہ سے ڈرے پھر کسی کا ڈر نہیں رہتا اور اللہ سے ڈرنے سے مراد ہے کہ کوئی ایسا عمل نہ ہو جائے جس سے میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض ہو جائیں اسی کیفیت کو تقوی بھی کہتے ہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔



Address

Nadar Abad Phatak, Industrial Estate Road Near Al-Rehmah Hospital
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsila Naqshbandia Owaisia Multan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Silsila Naqshbandia Owaisia Multan Division:

Shortcuts

Share