Dar Ul Uloom Islamia Rizvia Chakswari A.K

Dar Ul Uloom Islamia Rizvia Chakswari A.K This institute has always open This institute has always open.

18/05/2026
17/05/2026
میٹرک پاس بچوں کے لیے داخلے جاری ہیں
14/05/2026

میٹرک پاس بچوں کے لیے داخلے جاری ہیں

آزاد کشمیر کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چک سواری میرپور آزاد کشمیر میں سالانہ عظمت مصطفیٰ صلی ا...
14/05/2026

آزاد کشمیر کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چک سواری میرپور آزاد کشمیر میں سالانہ عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس و جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں الحمدللہ (18) علماء کرام کی دستار بندی کی جائے گی
تمام اہل محبت کو اس محفل پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے 🤍💞💫
"
منجانب ۔دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چک سواری

نہایت ہی مسرت اور شادمانی کا موقع ہے کہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری (آزاد کشمیر) کے چشم و چراغ اور لائقِ صد تحسین طل...
09/05/2026

نہایت ہی مسرت اور شادمانی کا موقع ہے کہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری (آزاد کشمیر) کے چشم و چراغ اور لائقِ صد تحسین طلباء نے عالمِ اسلام کی عظیم درسگاہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے اپنی دستارِ فضیلت مکمل کر لی ہے۔
اللہ رب العزت ان تمام فارغ التحصیل علمائے کرام کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، انہیں مسلکِ حق کی ترویج و اشاعت کے لیے قبول فرمائے اور اپنے والدین و اساتذہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین!

علم و ادب کی فضاؤں میں ایک بامقصد و بابرکت ملاقاتآج بروز بدھ، مورخہ 15 اپریل، دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چکسواری ...
15/04/2026

علم و ادب کی فضاؤں میں ایک بامقصد و بابرکت ملاقات
آج بروز بدھ، مورخہ 15 اپریل، دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چکسواری میں ایک نہایت معزز اور علمی و ادبی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی نے ادارہ ہٰذا کا دورہ فرمایا۔ ان معزز شخصیات میں محترم المقام جناب محمود احمد مغل صاحب (صدر معلم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کجلانی)، جناب ڈاکٹر عبد القدیر خان صاحب (سابق طالب علم دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری)، جناب عبدالمجید صاحب، رضوان قمر صاحب، گل نوید یاسر صاحب، محمد شوکت صاحب، ساجد رزاق صاحب اور حنظلہ فاروق صاحب شامل تھے۔
معزز مہمانانِ کرام نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں جاری تدریسی و تربیتی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے جملہ اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔ بالخصوص ادارہ کے فاضل و جید پرنسپل، محترم علامہ عبد المتین یاسر صاحب سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیمی نظام، نظم و ضبط اور ادارہ کی مجموعی کارکردگی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
مہمانانِ گرامی نے دارالعلوم کے منظم نظام، باوقار ماحول، اور معیاری تعلیمی و تربیتی انداز کو بے حد سراہا۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ نہ صرف دینی علوم کی ترویج میں مصروف عمل ہے بلکہ طلبہ کی اخلاقی و فکری تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ادارے معاشرے کی فکری و اخلاقی تعمیر میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔
خصوصاً ڈاکٹر عبد القدیر خان صاحب نے، بطور سابق طالب علم، ادارہ کی ترقی اور موجودہ تعلیمی معیار کو دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام کی محنت و اخلاص کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ دیگر مہمانانِ کرام نے بھی ادارہ کے نظم و نسق کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے قابلِ تقلید نمونہ قرار دیا۔
آخر میں، ادارہ کے پرنسپل محترم علامہ عبد المتین یاسر صاحب نے معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ آئندہ بھی علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دیتا رہے گا۔
یہ بابرکت نشست نہ صرف باہمی روابط کے استحکام کا ذریعہ بنی بلکہ علمی و فکری تبادلۂ خیال کا ایک سنہری موقع بھی ثابت ہوئی، جو مستقبل میں تعلیمی ترقی اور بہتری کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔
دعا گو :علامہ عبد المتین یاسر

12/04/2026

حفظِ قرآن کی نئی کلاس کے بابرکت آغاز کا منظر نہایت روح پرور اور ایمان افروز تھا۔ یہ محفل علم و نور کا ایک حسین سنگم معلوم ہوتی تھی جہاں قرآنِ مجید کی خوشبو ہر سمت پھیل رہی تھی۔ ادارے کے معزز اساتذۂ کرام اپنی وقار بھری موجودگی سے محفل کو چار چاند لگا رہے تھے، جبکہ انتظامیہ کمیٹی کے معزز اراکین کی شرکت اس امر کی غماز تھی کہ یہ کارِ خیر نہ صرف تعلیمی بلکہ تنظیمی سطح پر بھی بھرپور توجہ اور اہمیت کا حامل ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو سکون اور آنکھوں کو نور بخشا۔ اس کے بعد اساتذۂ کرام نے حفظِ قرآن کی اہمیت، فضیلت اور اس کے روحانی و اخلاقی اثرات پر مدلل اور پُراثر گفتگو کی۔ اسی موقع پر دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری کے پرنسپل، علامہ عبد المتین یاسر صاحب نے بھی خطاب فرمایا اور بچوں کو نہایت شفقت بھرے انداز میں نصیحت کرتے ہوئے خوب محنت، لگن اور استقامت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی انہی طلباء کا مقدر بنتی ہے جو اخلاصِ نیت کے ساتھ مسلسل جدوجہد کرتے ہیں اور قرآنِ کریم سے اپنا مضبوط تعلق قائم رکھتے ہیں۔
یہ نئی کلاس دراصل ایک ایسی شمع ہے جو آنے والی نسلوں کے دلوں کو قرآن کے نور سے منور کرے گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت آغاز کو قبول فرمائے اور ان ننھے طلباء کو قرآنِ کریم کا سچا خادم اور علم کا روشن مینار بنائے۔ آمین۔

آج مورخہ 11 اپریل  بروز ہفتہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چکسواری میں ایک عظیم الشان اور بابرکت علمی و ادبی نشست کا...
11/04/2026

آج مورخہ 11 اپریل بروز ہفتہ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چکسواری میں ایک عظیم الشان اور بابرکت علمی و ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جو اپنے تمام تر پہلوؤں کے اعتبار سے ایک یادگار اور قابلِ تقلید پروگرام ثابت ہوئی۔ اس نشست میں عقیدۂ ختمِ نبوت جیسے نہایت اہم اور حساس موضوع پر بصیرت افروز اور ایمان افروز گفتگو پیش کی گئی۔ پروفیسر محمد عرفان محمود برق صاحب نے اپنے گہرے مطالعہ، مضبوط دلائل اور شائستہ اسلوب کے ساتھ اس عقیدہ کی حقانیت، اس کی دینی و تاریخی بنیادوں اور عصرِ حاضر میں اس کی اہمیت کو نہایت جامع انداز میں اجاگر کیا، جس سے سامعین کے قلوب و اذہان منور ہوئے۔
اس پروقار محفل میں ادارہ کے جید اور معزز اساتذہ کرام کی شرکت نے پروگرام کے وقار کو مزید بلند کیا۔ بالخصوص پرنسپل علامہ عبد المتین یاسر صاحب، سنئیر مدرس علامہ پروفیسر سعید احمد غزنوی صاحب،وائس پرنسپل علامہ محمد عابد ابراہیم صاحب، جملہ اساتذہ کرام ادارہ ہذا ،سرپرستِ اعلیٰ الحاج چوہدری محمد رفیق صاحب اور مہتمم چوہدری محمد حنیف صاحب اور دیگر انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کی موجودگی اس امر کی غماز تھی کہ ادارہ دینی، علمی اور فکری میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن انداز میں نبھا رہا ہے۔ مزید برآں دیگر معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت نے بھی اس نشست کو چار چاند لگا دیے اور پروگرام کی اہمیت کو دوبالا کر دیا۔
اس بابرکت موقع پر ادارہ کی جماعت ششم اور ہفتم کے سالانہ نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، جو کہ نہایت شاندار اور حوصلہ افزا رہا۔ طلبہ کی نمایاں کامیابی اساتذہ کی شب و روز محنت، ادارہ کے معیاری تعلیمی ماحول اور والدین کی بھرپور توجہ و رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔ اس موقع پر کامیاب طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
مزید برآں، اہلِ علاقہ اور بالخصوص والدین کا کردار بھی نہایت قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے اپنے بچوں کی دینی و تعلیمی تربیت میں خصوصی دلچسپی لی اور ادارہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ ان تمام حضرات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا بجا ہے، جن کی محبت، اعتماد اور تعاون نے اس ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا۔
بلاشبہ، یہ پروگرام علم و آگہی، دینی شعور اور تعلیمی کامیابی کا حسین امتزاج تھا، جس نے نہ صرف سامعین کو فکری طور پر مستفید کیا بلکہ ادارہ کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو مزید ترقی، استحکام اور برکت عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط ذریعہ بنائے۔آمین
دعا گو! علامہ عبد المتین یاسر

Address

Mirpur
10500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar Ul Uloom Islamia Rizvia Chakswari A.K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share